حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل
یہ وہ کلمات جو حضرت ابراہیم ؑ نے اس وقت پڑھے تھے جب انہیں آگ میں پھینکا جا رہا تھا۔اس واقعے کی مکمل تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ جب حضرت ابراہیم ؑنے اپنی قوم کے بتوں کو توڑ ڈالاتو اس پر نمرود سخت برہم ہوااور اس نے حکم دیا کہ بہت بڑی آگ جلانے کا انتظام کیا جائے۔کئی دنوں تک لوگ ایندھن اکٹھا کرتے رہے۔نمرود کے حکم کے مطابق ہر ایک نے ایندھن اکٹھا کیا۔اور ایک بڑے میدان میں اس ایندھن کو رکھا گیا۔اور پھر نمرود نے حکم دیا کہ اس ایندھن کو آگ لگائی جائے۔کہا جاتا ہے کہ جب آگ جلائی گئی تو اس کے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔اور ایسی آگ پہلے کسی نے نہ دیکھی تھی۔تین میل فاصلے پر بھی کوئی پرندہ گرتا تھا تو اس میں جل کر راکھ ہو جاتا تھا۔اس آگ کے قریب کوئی نہ جا سکتا تھا۔یہ بہت بڑی آگ تھی۔اب مسئلہ یہ تھا کہ حضرت ابراہیم ؑ کو آگ میں کیسے پھینکا جائے؟تو اس وقت ایزان نامی ایک شخص نے منجنیق بنائی جو اس سے پہلے کسی نے نہ بنائی تھی۔اور لوگوں نے حضرت ابراہیمؑ کو پکڑا اور رسیوں میں جکڑ دیاتو اس وقت حضرت ابراہیم ؑ کی زبان مبارک پر یہی کلمات تھے
حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل
پھر حضرت ؑ ابراہیم ؑ کو بہت سے لوگوں نے منجنیق میں رکھااور منجنیق کو کھینچ کر آگ میں پھینک دیا۔اور حضرت ابراہیم ؑ آگ کے شعلوں میں جا گرے۔یہ منظر دیکھ کر آسمان پر فرشتے بھی سجدہ ریز ہو گئے کہ اے مالک تیرے خلیل کو دشمنوں نے آگ میں پھینک دیا ہے۔علما کرام لکھتے ہیں کہ جب آپ ؑ کو آگ میں پھینکا جا رہا تھاتو حضرت جبرائیل ؑ حاضر ہوئے اور عرض کیا ”اے اللہ کے خلیل کیا آپ کی کوئی حاجت ہے میں آپ کی مدد کروں؟تو آپ ؑ نے فرمایا کہ حاجت تو ضرور ہے لیکن اس ذات سے جو حاجت کو پورا کرنے والی ہے۔اور فرماتے ہیں کہ بارش اور ہوا کے فرشتے بھی حاضر ہوئے اور کہنے لگے کہ آپ حکم دیں تو ہم اس آگ کو بجھا دیں۔لیکن آپؑ کی زبان مبارک پر یہی کلمات تھے۔اور آپ نے ان کو منع فرما دیا۔اور فرمایا کہ ”کہ میرا اللہ ہی میرے لئے کافی ہے وہی میرا مدد گار ہے“وہی میری مدد کرے گا۔پھر لوگوں نے دیکھا کہ وہی آگ جو آسمان کو چھو رہی تھی وہ حضرت ابراہیم ؑ کے لئے گل و گلزار بن گئی۔وہ رسیاں جن سے حضرت ابراہیم ؑ کو باندھا گیا تھا جل کر راکھ ہو گئی لیکن حضرت ابراہیم ؑ کا ایک بال بھی نہ جلا۔اللہ تعالیٰ نے براہ راست آگ کو حکم دیا کہ میرے خلیل کے لئے ٹھنڈی ہو جااور سلامتی والی ٹھندی ہونا۔پھرحضرت جبرائیل ؑ،حضرت ابراہیم ؑ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور فرمایا کہ آپؑ کا صبر بہت عظیم ہے اور آپؑ کا توکل بھی عظیم ہے کہ آپ ؑ نے اللہ کی ذات پر ایسا بھروسہ کیا کہ سامنے ہلاکت کا سامان دیکھ کر بھی آپ کے قدم نہ ڈگمگائے اور اللہ تعالیٰ نے آپ ؑ کے صبر اور توکل پر یہ نعمتیں آپ کو عطا فرمائیں۔
جب اسی یقین اور توکل کے ساتھ
حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل
کا وظیفہ کیا جائے توانسان کی ہر حاجت اور مراد اللہ کے فضل سے پوری ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے کسی بھی مسئلے کا روحانی حل،علوم کرنا چاتے ہیں تو ان نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Posts
Uterus Reham Aur Bacha Dani Ka Gir Jana
ایسی خواتین جو اس بات سے پریشان رہتی ہیں کہ ان کی بچہ دانی باہر نکل آئی ہے یا بچوں کی پیدائش کے بعد نیچے بوجھ پڑنے کی وجہ سے یوٹرس لٹک کر باہر آگیا ہے اور الجھن کا باعث بن رہا ہے تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں میں سے وہ کون سے دو صفاتی نام ہیں جن...
Adhe Sar K Dard Se Shifa Ka Wazifa
سورۂ الفاتحہ قرآن پاک کی پہلی سورۂ مبارک ہے۔اس میں ہر بیماری سے شفاء موجود ہے۔اگر آپ کے آدھے سر میں درد ہتا ہے تو آپ کے ساتھ سورۂ الفاتحہ کا خاص وظیفہ شئیر کریں گے۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ جب بھی آپ کے آدھے سر میں درد ہو تو اول و آخر درود پاک کے ہمراہ 11 مرتبہ سورۂ الفاتحہ...
Rizq Ko Barhane Ka Khas Wazifa
آج کے موضوع میں ہم شعبان میں کیا جانے والا وہ خاص وظیفہ شیئر کریں گے جس کی برکت سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے اور دولت بارش کے قطروں کی طرح برسنے لگتی ہے۔اس وظیفے کو پڑھنے والا غنی ہو جاتا ہے اور کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا۔وظیفے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے ہر روز نماز ظہر کے...
Shaban K Jumma Ka Khas Wazifa
ماہ شعبان بہت اہمیت و فضیلت کا حامل ہے۔دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے۔آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ ماہ شعبان کا ایک بہت ہی خاص وظیفہ شیئر کریں گے۔یہ وظیفہ آپ نے جمعے والے دن شروع کرناہے۔جمعے والے دن آپ نے کسی بھی وقت باوضو ہو کر تین تین بار اول و آخر درود پاک کے ہمراہ...
Dimag Ko Taqat Dene Wala Isme Azam
آج آپ کو بتائیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے پاک ناموں میں سے وہ کون سا اسم اعظم ہے جو دماغ کو قوت بخشتا ہے۔اگر آپ کا حافظہ کمزور ہے۔آپ چیزیں رکھ کر بھول جاتے ہیں یا باتیں بھول جاتے ہیں۔آپ بہت زیادہ سوچتے ہیں۔چھوٹی چھوٹی باتیں آپ کے ذہن پر سوار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے...
13 Rajab Ka Khas Wazifa
تیرہ رجب جو کہ حضرت علیؑ کی والادت باسعادت کا دن ہے اور بے شمار رحمتوں اور برکتوں کا حامل ہے۔اسی مبارک دن کی مناسبت سے آپ کے ساتھ بہت ہی پاور فل وظیفہ شیئر کریں گے۔یہ وظیفہ حضرت امام باقرعلیہ اسلام کا بتایا گیا ہے۔ امام باقر علیہ السلام کی خدمت میں ایک شخص آکر عرض...
Kamar Dard Se Nijat Ka Wazifa
حضرت امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ایک ہمدانی شخص نے امیرالمومنینؑ سے کمر کے درد کی شکایت کی کہ جس کی وجہ سے وہ رات بھر جاگتا تھا۔آپؑ نے فرمایا اپنا ہاتھ درد کے مقام پر رکھو اور تین مرتبہ یہ پڑھووَمَا کانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰہِ کِتَبًا...
Rajab Ki Pehli Jumerat Ka Khas Amal
رجب کا مہینہ بہت خاص مہینہ ہے۔ آج آپ کے ساتھ رجب کے مہینے میں کیا جانے والا بہت ہی پاور فل وظیفہ شیئر کریں گے۔ جو آپ کی زندگی بدل دے گا۔آپ کسی کو بھی اپنا بنانا چاہیں یا کسی سے اپنی بات منوانا چاہیں۔اگر چاہتے ہیں کہ اولاد تابعدار اور فرماں بردار ہو جائے،شوہر آپ کی ہر...
Bimariyon Se Shifa Ka Khas Amal
حضرت سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ حبیب پروردگار،عالم کے مالک و مختارحضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایاکہ: جس نےلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للّٰہِکہا تو یہ اس کیلئےننانوے بیماریوں کی دوا ہے۔ان میں سب سے ہلکی بیماری رنج و الم ہے(الترغیب والترھیب ج2 ص 285 حدیث 2448) اس...
Jumme K Din Ka Khas Wazifa In Urdu
آج آپ کے ساتھ جمعے والے دن کا بہت ہی خاص وظیفہ شئیر کریں گے۔اس وظیفے کی برکت سے آپ کی ہر مشکل آسان ہو گی۔جو چاہو گے وہ ملے گا۔کارو بار کے مسائل ہوں یاگھریلو ناچاقیاں،اولاد کی نافرمانی ہو یاآپ عزت و محبت کے خواہاں ہوں۔ الغرض آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو آپ نے جمعے والے...
Pregnancy Me Bache Ki Growth Badhane Ka Wazifa
ایسی حاملہ خواتین جن کے بچے کی گروتھ رک گئی ہے اور انہیں اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں حمل ضائع نہ ہو جائے۔ کیونکہ پہلے بھی کئی بار ان کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے۔حمل کے دوران بچے کی گروتھ رک جاتی ہے اور کچھ دن بعد مس کیرج ہو جاتا ہے۔لہٰذا ایسی خواتین جو یہ چاہتی ہیں کہ اللہ کے...
Ghar Kay Jhagra Khatam Karne Ka Wazifa
اگر آپ کے گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت نہیں ہے۔بے سکونی اور بیزاری محسوس ہوتی ہے۔ہر وقت کے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے رزق میں بھی بے برکتی ہے تو آپ کے ساتھ بہت ہی پاور فل وظیفہ شیئر کریں گے۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ نماز فجر کے...