شیخ مفید ؒ بیان کرتے ہیں یمن میں ایک زاہد رہتا تھا جو ہر وقت عبادت و ر یاضت میں مشغول رہتا تھا۔ اس زاہد کا نام مشرم بن وعیب تھا اور یہ زاہد یمن نام سے مشہور تھا۔ اس کی عمر ایک سو نوے سال تھی اور یہ اکثر اوقات یہ دعا کرتا تھا۔ ”اے اللہ اپنے حرم سے کسی بزرگ کو بھیج تا کہ میں اس کی زیارت سے مشرف ہو سکوں“ شیخ مفید فرماتے ہیں اس زاہد کی دعا قبول ہوئی اور جناب ابو طالب تجارت کی غرض سے یمن پہنچے اور اس زاہدسے ملاقات ہوئی۔ زاہد نے جب آپ کودیکھا تو انتہائی تعظیم سے پیش آیا اور پوچھا آپ کہا ں کے رہنے والے ہیں؟ جناب ابو طا لب نے کہا میں تہامہ کا رہنے والا ہوں۔اس نے پوچھا کون سے تہامہ؟ جناب ابو طالب نے جواب دیا کہ مکہ مکرمہ۔ زاہد نے پوچھا کہ تمہارا تعلق کس قبیلے سے ہے؟جناب ابو طالب نے جواب دیا کہ میرا تعلق ہاشم بن عبد مناف سے ہے۔زاہد نے جب جناب ابو طالب علیہ السلام کی بات سنی تو بے اختیار آگے بڑھ کر بوسہ لیا اور کہا۔”الحمداللہ! میری دعا قبول ہوئی اور مجھے حر مین شریفین کے خادم کی زیارت نصیب ہوئی“پھر اس زاہد نے آپ سے نام دریافت کیا تو آپ نے بتایا کہ میرا نام ابو طالب ہے۔زاہد نے پوچھا کہ آپ کے والد کا نام کیا ہے تو جناب ابو طالب نے بتایا میرے والد کا نام عبدالمطلب ہے۔ زاہد نے جب حضرت عبدالمطلب کا نام سنا تو یہ بے اختیار اس کے منہ سے نکلا میں نے الہامی کتابوں میں پڑھا ہے کہ”جناب ابو مطلب کے دو پوتے ہوں گے جن میں سے ایک نبی ہوگا اور دوسرا ولی اللہ اور ان کا جو پوتا نبی ہوگا اس کے والد کا نام عبداللہ ؓ ہوگا۔ جب نبی 30 برس کے ہو جائیں گے اس اسی وقت اللہ کا یہ ولی پیدا ہوگا اور اے ابو طا لب! وہ نبی پیدا ہو چکے ہیں یا نہیں؟“جناب ابو طالب نے کہا میرے بھائی عبداللہ کا بیٹا محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیدا ہو گیا ہے اور وہ اس وقت تقریبا 29 برس کا ہے۔ اس زاہد نے کہا۔”آپ جب واپس جائیں تو انہیں میرا سلام کہیں اور کہیں میں ان کو دوست رکھتا ہوں۔ پھر جب وہ نبی اس دنیا سے پردہ فرما جائیں گے تو پھر آپ کے بیٹے کی ولادت ظاہر ہو گی۔“ جناب ابو طالب نے زاہد کی بات سن کر فرمایا کہ میں اس حقیقت کو کیسے جان سکتا ہوں؟اس زاہد نے کہا آپ وہ چیز چاہتے ہیں جس سے میری سچائی کا علم ہو؟جناب ابو طالب نے ایک سوکھے درخت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا مجھے اس طرف سے تازہ انار چاہئیں؟ اس زاہد نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اور بارگاہ خداوندی میں عرض کیا کہ”اے اللہ! میں نے نبی اور ولی کی تعریف کی ان کے صدقے میں مجھے تازہ انار عطا فرما“ چنانچہ دیکھتے ہی دیکھتے وہ درخت ہرا بھرا ہو گیا اور اس میں تازہ انار پک گئے۔جناب ابو طالب نے وہ انار کھایا اور اس عابد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واپس مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔یہ تھا آج کا قصہ۔ اس کے علاوہ ہمارے روحانی سینٹر میں تمام مسائل کے روحانی حل کے لئے قرآنی نقوش بھی موجود ہیں منگوانے کے لئے ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Posts
Surah al Qariah Ki Fazilat Aur Us K 4 Wazaif
السلام علیکم ناظرین!سورۃ القاریہ میں 11 آیات ہیں اور یہ سورت مکی ہے۔ سورۃ القاریہ کو کثرت کے ساتھ پڑھتے رہنے سے برائیاں ختم ہو جاتی ہیں اور دل نیک کاموں کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اس لیے آج کے موضوع میں ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بیان کریں گے۔ اور یہ بھی بتائیں گے...
Surah Room Ki Ayat Ka Kamal
السلام علیکم ناظرین!میاں بیوی کا رشتہ بہت انمول ہوتا ہے۔ یہ رشتہ جتنا نایاب ہوتا ہے اتنا ہی نازک اور کمزور بھی ہوتا ہے۔ جب مرد اور عورت دونوں میاں بیوی کے خوبصورت رشتے میں ایک دوسرے سے جڑتے ہیں تو دونوں کی ایک دوسرے سے خواہشات وابستہ ہوتی ہیں۔ جب دونوں میں سے کوئی ایک...
Nashe Se Nijat Ka Qurani Wazifa
السلام علیکم ناظرین!قرآن پاک میں منشیات کے استعمال کے بارے میں بڑے واضح احکام ہیں۔ اس میں نشہ آور اشیاء اور خاص طور پر شراب کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ قرآن کریم میں اللہ باری تعالیٰ نے شراب کو حرام قرار دیا ہے۔ قرآن مجید شراب کو شیطان کا کام کہتا ہے ویسے بھی نشہ...
Powerful Wazifa For Pregnancy
السلام علیکم ناظرین!ہر شادی شدہ عورت ماں بننے کی خواہش مند ہوتی ہے۔ خوش قسمتی سے بعض خواتین شادی کے پہلے دوسرے یا تیسرے مہینے میں ہی حاملہ ہو جاتی ہیں۔ جبکہ بعض کو تو سالوں یا مہینوں لگ جاتے ہیں اور وہ حاملہ نہیں ہو پاتی۔ اگر اس دوران ان کا حمل ٹھہر بھی جائے تو ان میں...
Surah al Nas Ki Fazilat Aur Wazaif
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃالناس کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان احادیث مبارکہ کی رو سے بتا رہے ہیں۔ ایک حدیث شریف میں آپ صلی اللہ علیہ...
Mahe Rajab Main Ayat ul Kursi Ka Wazifa
السلام علیکم ناظرین!کائنات کی تخلیق کے وقت ہی اللہ پاک نے سال میں 12 مہینوں کی تعداد کا تعین کیا تھا۔لیکن سال میں چار مہینے ایسے ہیں جن کو اللہ نے حرمت والے مہینے کا ہے اور ان کا ذکر قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں مختلف مقامات پر کیا گیا ہے۔جیسا کہ اللہ پاک نے قرآن...
Ghar Mein Sukoon Ka Powerful Wazifa
السلام علیکم ناظرین!انسان کے آرام اور سکون کی جگہ اس کا گھر ہوتا ہے۔ وہ سارا دن جہاں بھی وقت گزارے آخر کار سکون اپنے گھر میں ہی پاتا ہے۔ اگر گھر کی افراد آپس میں محبت اور اتفاق سے رہتے ہوں تو گھر کسی جنت سے کم نہیں ہوتا۔ لیکن اگر گھر کے افراد ہر وقت آپس میں لڑتے...
Sasural Mein Izzat Pane Ka Best Wazifa
السلام علیکم ناظرین! عورت کے لیے سسرال کا گھر ہی آخری پناہ گاہ ہوتا ہے۔ اور ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کو شوہر کے ساتھ ساری زندگی گزارنے کا درس دیا جاتا ہے۔ لیکن جہاں ساری زندگی گزار دی وہاں انسان کو عزت بھی چاہیے ہوئی ہے عزت نہ ملے تو اس گھر میں جینا حرام ہو جاتا ہے۔...
Ayatul Kursi Ka Best Wazifa
السلام علیکم ناظرین! کیا آپ کے کاروبار میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں جس وجہ سے آپ کے کاروبار میں بہتری آنے کی بجائے دن بدن نقصان ہوتا جا رہا ہے۔ اور آپ کی زندگی کی الجھنیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔ یا کسی حاسد نے آپ پر کوئی ایسا عمل کروا دیا ہے جس کی وجہ سے آپ دن بدن...
Purani Se Purani Khansi Se Shifa Ka Wazifa
السلام علیکم ناظرین! بیماری خواہ کوئی بھی ہو نہایت تکلیف دہ ہوتی ہے۔کھانسی بھی ایک ایسی ہی جسمانی بیماری ہے جو انسان کو ہر وقت پریشان رکھتی ہے۔ کھانسی گلے کی خرابی، حلق کی سوزش،سانس کی نالی میں کسی قسم کے انفیکشن کے جنم لینے یا پھیپھڑوں کی خرابی کی وجہ سے شروع ہوتی...
Aap Ko Dolat Se Malamaal Karne Ka Wazifa
السلام علیکم ناظرین! اگر آپ رزق کی تنگی میں مبتلا ہیں اور اسی لیے آپ پر بہت زیادہ قرض بھی ہو گیا ہے۔ اور آپ نے رزق میں فراوانی کے لیے اللہ سے بہت دعائیں کی ہیں۔ لیکن آپ کے رزق میں برکت یا وسعت نہیں ہو رہی،کاروبار چلتے چلتے رک گیا ہو، نوکری نہ مل رہی ہو، یا پھر پرموشن...
Be Aulad Joron Ke Liye Khas Wazifa
السلام علیکم ناظرین! اولاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی جانے والی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے۔ اس لیے تقریبا ہر شادی شدہ جوڑا خود کو اولاد کے بغیر نامکمل تصور کرتا ہے۔ کیونکہ اولاد بڑھاپے کا سہارا ہوتی ہے اس لیے ہر شادی شدہ انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اللہ رب العزت...











