آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ حضرت علی ؓ کے چند قیمتی اقوال شیئر کریں گے۔جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور جن پر عمل کرنے سے ہم اپنی زندگی کوآسان بنا سکتے ہیں۔مولا علی ؓ نے فرمایا
اگر نماز پڑھنے والے کو علم ہو جائے کہ کیسے رحمتوں نے اسے گھیر رکھا ہے تو کبھی سجدے سے سر نہ اٹھائے۔
گناہوں کی نحوست سے عبادت میں سستی اور رزق میں تنگی آتی ہے۔
خدا سے جب بھی مانگو تو،مقدر مانگو،عقل نہیں کیونکہ میں نے بہت سے عقل والوں کو مقدر والوں کے در پہ دیکھا ہے۔
غلطی ماننے اور گناہ چھوڑنے میں کبھی دیر نہ کرو،کیونکہ سفر جتنا طویل ہوتا جائے گا واپسی اتنی ہی دشوار ہو گی۔
ہمیشہ اخلاق سے بات کرو کیونکہ انسان پر سب سے زیادہ مصیبتیں اس کی اپنی زبان کی وجہ سے آتی ہیں۔
اگر کوئی شخص اپنی بھوک مٹانے کے لئے روٹی چوری کرے تو چور کے ہاتھ کاٹنے کی بجائے بادشاہ کے ہاتھ کاٹے جائیں۔
جو شخص اپنی تکلیف کو تین دن تک لوگوں سے پوشیدہ رکھے اور اپنی تکلیف کی شکایت صرف اپنے اللہ سے کرے تو اللہ پر اس کا حق یہ ہے کہ اسے تندرستی دے۔
سائل کو خالی نہ لوٹاؤ کیونکہ یہ اللہ کا تم پر کرم ہے کہ اپنی مخلوق کو تمہارے دروزے پر بھیجتا ہے۔
جب تمہارے دل میں کسی کے لئے نفرت پیدا ہونے لگے تو فوراً اس کی اچھائیوں کو یاد کرلو۔
کبھی کسی کو دکھ مت دو کیونکہ معافی مانگ لینے پر بھی دل میں درد باقی رہتا ہے جس طرح دیوار میں سے کیل نکالنے پر سوراخ باقی رہتا ہے۔
یہ تھے مولا علی ؓ کے چند قیمتی فرامین۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر ہمارے سلسلے کے بزرگوں سے خاص دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام،اپنی والدہ کا نام اور اپنا مسئلہ ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پر  کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Posts

Kisi K Dil Main Jagah Banane Ka 5 Asan Tariky

Kisi K Dil Main Jagah Banane Ka 5 Asan Tariky

السلام علیکم ناظرین! آج کے اس موضوع میں ہم آپ کو دوسروں کے دل میں اپنی جگہ بنانے کے مختلف طریقے بتائیں گے۔ جس پر عمل کر کے آپ آسانی سے دوسروں کا دل جیت سکتے ہیں اور بہت آسانی سے دوسروں کو اپنا دیوانابنا سکتے ہیں۔ اس لیے ہمارے آج کے موضوع کو آخر تک ضرور دیکھیے گا۔مگر...

Har Kaam Main Rukawat Ki Wajohat

Har Kaam Main Rukawat Ki Wajohat

السلام علیکم ناظرین! اکثر آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی مقصد کے لیے جی جان لگا کر محنت کرتے ہیں اور آپ کو 100 فیصد یقین ہوتا ہے کہ یہ کام ہو جائے گا۔ جبکہ وہ کام ہونے کے قریب ہی ہوتا ہے تو ہوتے ہوتے بگڑ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے جسم میں ہر وقت ہلکا ہلکا درد بھی...

Khawab Ma Mustaqbil Dekhne Ka Tarika

Khawab Ma Mustaqbil Dekhne Ka Tarika

السلام علیکم ناظرین! فطری طور پر ہر انسان کی سوچ اور شخصیت دوسرے انسان کی سوچ اور شخصیت سے مختلف ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دوسروں سے بالکل متضاد ہوتی ہے۔ جب ہم عملی طور پر اپنی زندگی میں داخل ہوتے ہیں تو ہمیں زندگی کے مختلف پہلوؤں کو لے کر...

Paheliyan With Answers In Urdu

Paheliyan With Answers In Urdu

السلام علیکم ناظرین آج کے موضوع میں آپ سے چند مشکل اور دلچسپ پہیلیاں پوچھی جائیں گی جو کہ آپ کے جنرل نالج میں اضافے کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گی۔اور اگر آپ نے ان کا صحیح اور فوری جواب دے دیا تو سمجھ لیجئے گا کہ آپ بہت چست اور تن درست دماغ کے مالک ہیں۔ ان پہیلیوں کا...