آج کے موضوع میں ہم حضرت علی ؓ کے چند قیمتی فرامین شیئر کریں گے جو ہماری زندگی کے لئے مشعل راہ ہیں۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ:دوست کے ساتھ اس نمک کی طرح رہو جو کھانے میں دکھائی نہیں دیتا لیکن اگر نہ ہو تو اس کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔
آپ ؓ فرماتے ہیں کہ مشکل وقت میں ہمیشہ دعا مانگا کرو کیونکہ جہاں انسان کا حوصلہ ختم ہو جاتا ہے وہاں سے اللہ پاک کی رحمت شروع ہو تی ہے۔
سیدنا علی المرتضیٰؓ نے فرمایا کہ: جب رزق کی تنگی تیرے اوپر ہو تو بخشش مانگ اللہ تعالیٰ سے یعنی استغفراللہ،اور کلمہ پڑھ کشادگی ہو گی۔
فرمان حضرت مولا علیؓ ہے کہ:گناہوں کی نحوست سے عبادت میں سستی اور رزق میں تنگی آتی ہے۔
فرمان مولا علی مشکل کشا ؓصبر وہ سواری ہے جس سے گرنے کا ڈر نہیں ہوتا۔
حضرت امام علی ؑ نے فرمایا:جسے تقدیر پر یقین ہوتا ہے وہ اپنے اوپر نازل ہونے والی مصیبتوں سے نہیں گھبراتا۔
مولا علی ؑ نے فرمایا:بہت سی دوائیں بیماریاں پیدا کرتی ہیں اور بہت سی بیماریاں کود دوا بن جاتی ہیں۔
سیدنا امیر المتقین علی ؑ نے فرمایا: عاجز ترین انسان وہ ہے جو دوست بنانے سے بھی عاجز ہو اور اس سے زیادہ وہ عاجز ہے جو رہے سہے دوستوں کو بھی برباد کر دے۔
فرمان امام علی ؑ ہے:امید اس سراب کی طرح ہوتی ہے جو دیکھنے والے کو دھوکا دیتا ہے اور اپنے آپ سے امید لگانے والے کا ٹھکرا دیتا ہے۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا:جو اللہ کے سوا کسی دوسرے سے نفع پہنچنے کی امید رکھتا ہے۔اس کی امیدیں جھوٹی ثابت ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام اور اپنی والدہ کا نام ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پر سینڈ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Posts
Khawab Ma Mustaqbil Dekhne Ka Tarika
السلام علیکم ناظرین! فطری طور پر ہر انسان کی سوچ اور شخصیت دوسرے انسان کی سوچ اور شخصیت سے مختلف ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دوسروں سے بالکل متضاد ہوتی ہے۔ جب ہم عملی طور پر اپنی زندگی میں داخل ہوتے ہیں تو ہمیں زندگی کے مختلف پہلوؤں کو لے کر...
Paheliyan With Answers In Urdu
السلام علیکم ناظرین آج کے موضوع میں آپ سے چند مشکل اور دلچسپ پہیلیاں پوچھی جائیں گی جو کہ آپ کے جنرل نالج میں اضافے کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گی۔اور اگر آپ نے ان کا صحیح اور فوری جواب دے دیا تو سمجھ لیجئے گا کہ آپ بہت چست اور تن درست دماغ کے مالک ہیں۔ ان پہیلیوں کا...