السلام علیکم ناظرین!ماہ شعبان المعظم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مہینہ ہے اور یہ بابرکت مہینوں میں سے ایک ہے۔ اگر اس ماہ میں کوئی روحانی عمل یا وظیفہ کر لیا جائے تو اس عمل کے ناکام ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس لیے ماہ شعبان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لیے کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ کثرت سے درود پاک پڑھنے سے زندگی میں نبی اکرم رسول محترم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تائید توجہ شامل حال ہو جاتی ہے۔ اس لیے درود پڑھنے والے کا ہر کام آسانی کے ساتھ ہوتا چلا جاتا ہے اور زندگی کے تمام راز صاف روشن اور ہموار ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کثرت رحمت کی وجہ سے اس بندے کی زندگی نہایت آسان اور راحت والی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ کثرت سے درود پاک پڑھنے کی وجہ سے اس بندے کا بال بال اللہ تعالیٰ کی رحمتوں میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن لوگوں میں سے سب سے زیادہ مجھ سے قریب درود پڑھنے والا ہوگا۔اس سے زیادہ کیا نعمت مثال محبت ہوگی بے مثال اعزاز اور انعام و اکرام جس کو نہ کسی کان نے سنا ہوگا اور نہ آنکھ نے دیکھا ہوگا۔میدان حشر میں جس انسان کے نامہ اعمال میں یہ چیزیں کثرت سے ملیں درود پاک اور دوسرا استغفار تو یہ دونوں اعمال اس کی نجات کے لیے کافی و شافی ہوں گے۔ اس وجہ سے بزرگوں کا قول ہے کہ درود کثرت سے پڑھنے والا خوش قسمت ترین انسان بن جاتا ہے اور بھیانک زندگی سے نکل کر روحانیت والی پاکیزہ زندگی میں داخل ہو جاتا ہے۔ اس لیے ہمارے روحانی ماہرین ماہ شعبان کی مالا مال فضیلتوں سے متاثر ہو کر درود شریف کا ایسا وظیفہ آپ کے لیے تجویز کر رہے ہیں جس کو ماہ شعبان میں پڑھنے سے آپ کو کئی ہزار گنا زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ اس درود شریف کی اتنی برکات ہیں کہ اس کے پڑھنے والے پر اللہ کی بے انتہا رحمتوں اور برکتوں کا نزول شروع ہو جاتا ہے اور اس کے وسیلے سے مانگی ہوئی دعائیں قبولیت کے لیے اللہ پاک کی بارگاہ تک پہنچتی ہیں۔کیونکہ درود پاک بذات خود ایک دعا ہے جو کہ ہر حال میں اور ہر صورت میں قبول ہوتا ہے۔ اس لیے اگر آپ بھی اپنی جائز حاجات کو اللہ کی بارگاہ سے قبول کروانا چاہتے ہیں تو درود شریف کا یہ وظیفہ ضرور کریں۔ انشاء اللہ العزیز ماہ شعبان میں ہی آپ کی جائز حاجات قبول ہونے لگیں گی۔ درود یہ ہے۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ

اس درود شریف کو بطور وظیفہ کرنے کے لیے کسی بھی نماز کے بعد 300 مرتبہ اپنے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں اور اللہ کے حضور صدق دل سے دعا مانگے۔ اس وظیفے کو کرنے سے کچھ دن کے اندر ہی اس کے حیران کو روحانی اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں اور آپ کی مانگی ہوئی دعائیں قبول ہونے لگتی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ماہ شعبان میں اس درود شریف کو مشک، عنبر، عرق گلاب اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر لکھ کر اس کا تعویز تیار کر کے گھر میں کسی پاک جگہ پر رکھنے سے گھر سے ہر قسم کے نحس ناپاک شیطانی اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔ اور گھر ہمیشہ کے لیے اللہ کی پناہ میں ا ٓجاتا ہے۔ اگر یہی تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے گلے میں پہن لیا جائے تو حاسدین کبھی بھی جادو نہ نظر بد یا کسی بھی قسم کے بد اثرات کے ذریعے آپ کا نقصان نہیں کر پائیں گے انشاء اللہ۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کرنے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ درود شریف کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Har Qism K Jismani Amraz Ka Rohani Naqsh

Har Qism K Jismani Amraz Ka Rohani Naqsh

آج کا موضوع خاص طور پر ان افراد کے لئے بنائی گئی ہے جو کسی بھی قسم کے جسمانی مرض میں مبتلا ہیں۔عرصہ دراز سے بیماری سے لڑ رہے ہیں۔بہت سے ڈاکٹری اور حکیمی علاج کروا لئے میڈیسن کھا کھا کر تھک چکے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔تمام ٹیسٹ رپورٹس بھی کلیئر ہیں۔تو یہاں پر آپ...

Tango Ke Dard Ka Powerful Rohani Ilaj

Tango Ke Dard Ka Powerful Rohani Ilaj

ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ جب وہ رات کو بستر پر لیٹے تو اسے فوراً نیند آجائے لیکن کچھ لوگوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا وہ جیسے ہی بستر پر لیٹتے ہیں انہیں ٹانگوں میں ایک عجیب سی بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کے لئے وبال جان بن جاتی ہے۔اگر آپ کو بستر پر لیٹنے کے بعد یا...

Salma Name Amazing Personality

Salma Name Amazing Personality

آج کے موضوع میں ہم بتائیں گے سلمہ نا م کا مطلب اسم اعظم اور ہر مسئلے کا روحانی حل۔ سلمہ نام کا مطلب ہے اطاعت گزار،نیک۔سلمہ آپ کے نام کا مطلب ہےیَا حَسِیْبُ،یَا مُجِیْباس اسم اعظم کو آپ ہر روز 135 مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ہر مشکل اور پریشانی سے اللہ کی پناہ میں رہیں گی اور...

Ghutno Ke Dard Ka Powerful Rohani Ilaj

Ghutno Ke Dard Ka Powerful Rohani Ilaj

اگر آپ کے گھٹنوں میں درد رہتا ہے گھٹنے کمزور ہو گئے ہیں اور گھٹنوں میں سے کچھ عجیب سی آوازیں آتی ہیں۔جس کی وجہ سے چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے۔سیڑھیاں چڑھنا اترنا مشکل ہو جاتا ہے یا ایسے افراد جو وزن اٹھانے کا کام کرتے ہیں ان کے لئے سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ ایک...

Surah Kahf Ke Fazail Aur Barkat

Surah Kahf Ke Fazail Aur Barkat

سورہ الکہف بے شمار فضائل و برکات کی حامل ہے۔سورہ الکہف کی تلاوت کرنے والے پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نچھاور ہوتی ہیں۔حضرت عبداللہ بن عمرؓ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایاکہ جس شخص نے جمعہ کے دن سورۂ الکہف کی تلاوت کی قیامت کے دن آسمان تا زمین اس کے لئے نور ہی...

Saba Naam K Log Kaise Hote Hai

Saba Naam K Log Kaise Hote Hai

آج کے موضوع میں ہم بتائیں گے صبا نام کا مطلب،اسم اعظم اور ہر مسئلے کا روحانی حل۔صبا نام کا مطلب ہے ٹھنڈی ہوا۔صبا آپ کا اسم اعظم ہےیَا حَسِیْبُ،یَا اَحَدُاس اسم اعظم کو ہر روز 93 مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ہر مشکل اور پریشانی اللہ کے کرم سے آسانی میں بدل جائے گی اور کامیابی کی...

Nazia Name Amazing Personality

Nazia Name Amazing Personality

آج کے موضوع میں ہم آپ کو بتائیں گے رضیہ نام کا مطلب اسم اعظم اور ہر مسئلے کا روحانی حل۔رضیہ نام کا مطلب ہے راضی ہونے والی،خوشی دینے والی۔رضیہ آپ کا اسم اعظم ہےیَا رَزَّاق،یَا وَارِثا س اسم اعظم کو ہر روز1015 مرتبہ پڑھ لیا کریں۔اللہ کے کرم سے ہر مشکل اور پریشانی آسانی...

Bachy Ka Parhai Mein Dil Lagana

Bachy Ka Parhai Mein Dil Lagana

ایسی خواتین جو اس بات سے پریشان رہتی ہیں کہ ان کے بچے کا دل پڑھائی میں نہیں لگتا وہ جو بھی سبق یاد کرے اسے بھول جاتا ہے تو ایسی خواتین کو بتاتے چلیں کہ بچے کے سکول نہ جانے اور پڑھائی میں دل نہ لگنے کی دو وجوہات ہوتی ہیں۔ایک ظاہری وجہ یہ ہے کہ بچے میں آئرن کی کمی ہو...

Shahida Name Amazing People Personality

Shahida Name Amazing People Personality

آج کے موضوع میں ہم بتائیں گے شاہدہ نام کا مطلب،اسم اعظم اور ہر مسئلے کا روحانی حل۔شاہدہ آپ کے نام کا مطلب ہے گواہی دینے والی۔آپ کا اسم اعظم ہےیَا بَصیْرُ،یَا اَحَدُاس اسم اعظم کو آپ ہر روز315 مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ہر مشکل اور پریشانی سے اللہ کی پناہ میں رہیں گی اور...

Mehnaz Name Amazing People Personality

Mehnaz Name Amazing People Personality

آج کا موضوع مہناز نام کی لڑکیوں کے لئے بہت ہی خاص ہونے والی ہے کیونکہ آج کے موضوع میں ہم بتائیں گے مہناز نام کا مطلب،لکی دن،لکی نمبر،لکی پتھر،موافق رنگ اور سب سے بڑ ھ کر یہ بتائیں گے کہ آپ کے نام کے اعداد کے مطابق بہترین اسم اعظم کون سا ہے؟اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ...

Sadia Name People Amazing Personality

Sadia Name People Amazing Personality

آج کا موضوع سعدیہ نام کی لڑکیوں کے لئے بہت ہی خاص ہونے والی ہے کیونکہ آج کے موضوع میں ہم بتائیں گے سعدیہ نام کا مطلب،لکی دن،لکی نمبر،لکی پتھر،موافق رنگ اور سب سے بڑھ کر یہ بتائیں گے کہ آپ کے نام کے اعداد کے مطابق بہترین اسم اعظم کون سا ہے؟اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ...

Waham,Waswase Se Nijat Ka Qurani Taweez

Waham,Waswase Se Nijat Ka Qurani Taweez

اگر آپ کو وسوسے آتے ہیں۔ہر وقت گندے اور شیطانی خیال آتے ہیں۔پاک ہستیوں اور مقدس مقامات کے بارے میں برے اور ناپاک خیا ل آتے ہیں۔ایک ہی بات کو بار بار سوچتے ہیں یا ایک کام کو بار بار کرتے ہیں۔بار بار نہاتے ہیں یا بار بار ہاتھ دھوتے ہیں۔لہٰذا ایسی صورت میں روحانی علاج کے...