السلام علیکم ناظرین!ماہ شعبان المعظم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مہینہ ہے اور یہ بابرکت مہینوں میں سے ایک ہے۔ اگر اس ماہ میں کوئی روحانی عمل یا وظیفہ کر لیا جائے تو اس عمل کے ناکام ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس لیے ماہ شعبان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لیے کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ کثرت سے درود پاک پڑھنے سے زندگی میں نبی اکرم رسول محترم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تائید توجہ شامل حال ہو جاتی ہے۔ اس لیے درود پڑھنے والے کا ہر کام آسانی کے ساتھ ہوتا چلا جاتا ہے اور زندگی کے تمام راز صاف روشن اور ہموار ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کثرت رحمت کی وجہ سے اس بندے کی زندگی نہایت آسان اور راحت والی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ کثرت سے درود پاک پڑھنے کی وجہ سے اس بندے کا بال بال اللہ تعالیٰ کی رحمتوں میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن لوگوں میں سے سب سے زیادہ مجھ سے قریب درود پڑھنے والا ہوگا۔اس سے زیادہ کیا نعمت مثال محبت ہوگی بے مثال اعزاز اور انعام و اکرام جس کو نہ کسی کان نے سنا ہوگا اور نہ آنکھ نے دیکھا ہوگا۔میدان حشر میں جس انسان کے نامہ اعمال میں یہ چیزیں کثرت سے ملیں درود پاک اور دوسرا استغفار تو یہ دونوں اعمال اس کی نجات کے لیے کافی و شافی ہوں گے۔ اس وجہ سے بزرگوں کا قول ہے کہ درود کثرت سے پڑھنے والا خوش قسمت ترین انسان بن جاتا ہے اور بھیانک زندگی سے نکل کر روحانیت والی پاکیزہ زندگی میں داخل ہو جاتا ہے۔ اس لیے ہمارے روحانی ماہرین ماہ شعبان کی مالا مال فضیلتوں سے متاثر ہو کر درود شریف کا ایسا وظیفہ آپ کے لیے تجویز کر رہے ہیں جس کو ماہ شعبان میں پڑھنے سے آپ کو کئی ہزار گنا زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ اس درود شریف کی اتنی برکات ہیں کہ اس کے پڑھنے والے پر اللہ کی بے انتہا رحمتوں اور برکتوں کا نزول شروع ہو جاتا ہے اور اس کے وسیلے سے مانگی ہوئی دعائیں قبولیت کے لیے اللہ پاک کی بارگاہ تک پہنچتی ہیں۔کیونکہ درود پاک بذات خود ایک دعا ہے جو کہ ہر حال میں اور ہر صورت میں قبول ہوتا ہے۔ اس لیے اگر آپ بھی اپنی جائز حاجات کو اللہ کی بارگاہ سے قبول کروانا چاہتے ہیں تو درود شریف کا یہ وظیفہ ضرور کریں۔ انشاء اللہ العزیز ماہ شعبان میں ہی آپ کی جائز حاجات قبول ہونے لگیں گی۔ درود یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ
اس درود شریف کو بطور وظیفہ کرنے کے لیے کسی بھی نماز کے بعد 300 مرتبہ اپنے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں اور اللہ کے حضور صدق دل سے دعا مانگے۔ اس وظیفے کو کرنے سے کچھ دن کے اندر ہی اس کے حیران کو روحانی اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں اور آپ کی مانگی ہوئی دعائیں قبول ہونے لگتی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ماہ شعبان میں اس درود شریف کو مشک، عنبر، عرق گلاب اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر لکھ کر اس کا تعویز تیار کر کے گھر میں کسی پاک جگہ پر رکھنے سے گھر سے ہر قسم کے نحس ناپاک شیطانی اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔ اور گھر ہمیشہ کے لیے اللہ کی پناہ میں ا ٓجاتا ہے۔ اگر یہی تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے گلے میں پہن لیا جائے تو حاسدین کبھی بھی جادو نہ نظر بد یا کسی بھی قسم کے بد اثرات کے ذریعے آپ کا نقصان نہیں کر پائیں گے انشاء اللہ۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کرنے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ درود شریف کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Deen Par Sabit Qadam Rehne Ki Dua
حضرت شہرا بن جو شب ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام سلمہ ؓ سے عرض کیا کہ اے ام المومنین حضور ﷺ کی اکثر دعا کیا ہوتی تھی جب آپ کے گھر ہوتے تھے۔حضرت ام سلمہ ؓ نے فرمایا کہ آپ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھےیَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَترجمہ: اے دلوں...
Ghar Se Nikalne Ki Dua Ki Fazilat
رسول اللہ ﷺ نے فرمایاجب بندہ اپنے گھر سے نکلے او ر یہ کلمات کہہ لےبِسمِ ا للَّہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللَّہِ،لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للَّہِترجمہ :اللہ کے نام سے،میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں۔کسی شر اور برائی سے بچنا اور کسی نیکی یا خیر کا حاصل ہونا اللہ کی مدد...
Har Qisam K Jadu K Tor K Liye Isme Azam
ناظرین!اگر آپ نظر بد یا جادو کی وجہ سے پریشان ہیں۔بہت سے علاج کروا لئے۔بڑے بڑے وظائف کر لئے۔لیکن وقتی طور پے فرق پڑتا ہے لیکن پھر آپ کے معمولات زندگی خراب ہونے لگتے ہیں۔تو اب آپ نے بالکل پریشان نہیں ہونا۔آج کے موضوع میں ہم آپ کو نہایت آسان اور طاقتور وظیفہ بتائیں...
Neend Na Aane Ki Wajah Aur Rohani Ilaj
اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا دماغ ماؤف ہو گیا ہے یا آپ کا دماغ کام نہیں کر رہا۔آپ سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھن گئی ہے۔نیند کے دوران بھی آپ کو بے چینی محسوس ہوتی ہے یا سوتے ہوئے بھی آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کا دماغ جاگ رہا ہے۔جب دماغ ریلیکس نہیں ہوتااور پرسکون...
Rizq Me Barkat K Liye Nabi SAW Ka Tarika
اگر کوئی شخص رزق کی تنگی میں مبتلا ہے۔اور وہ اپنے رزق میں وسعت اور برکت چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ صرف ایک عادت اپنا لے تو انشاء اللہ رزق کی تمام تنگی دور ہو جائے گی،یہ طریقہ حضور اکرم ﷺ کا بتایا ہوا ہے۔گھرمیں داخل ہوتے ہوئے السلام علیکم و رحمتہ اللہ کہے خواہ سامنے...
Dimag Ko Kamzor Karne Wale jadu Ka Tor
آج کے موضوع میں آپ کو بتائیں گے اس کالے جادوکے بارے میں جو دماغی طور پے انسان کو کمزور کر دیتا ہے۔یہ جادو انسان کے دماغ پر قابض ہو کر اسے اپنے قابومیں کر لیتا ہے۔اور اس انسان کے خون میں شامل ہو جاتا ہے۔جس کے بعد انسان خود پے اختیار کھو دیتا ہے۔وہ ہر وقت ایک عجیب سی بے...
Delivery K Baad Hone Wale Depression Ka Ilaj
بعض خواتین بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔بات بات پر جھگڑنے لگتی ہیں۔زیادہ غصہ کرنے لگتی ہیں۔بلاوجہ چڑچڑی ہو جاتی ہیں اور بات بے بات پر رونے لگتی ہیں۔شدید ڈپریشن اور اینگزائٹی میں چلی جاتی ہیں۔ایسی خواتین کو سمجھ نہیں آتا کہ ان کے ساتھ...
Bukhar Mein Jhatke Lagne Ka Rohani Ilaj
اکثر سائلین کے لیے اس وقت صورت حال انتہائی پریشان کن ہو جاتی ہے۔جب ان کے بچے کو بخار کی صورت میں جھٹکے لگنا شروع ہو جاتے ہیں۔اس وقت بچے کی حالت بہت خراب ہو جاتی ہے۔جھٹکے لگنے کی وجہ سے بعض اوقات بچے گر بھی جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے وہ زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔والدین ڈاکٹری...
Gussa Aane Ki Wajohat Or Rohani Ilaj
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو بلاوجہ غصہ آجاتا ہے یا چڑچڑا پن رہتا ہے اور بات بھی کوئی نہیں ہوتی۔یا آپ خوامخواہ ہی دوسروں سے جھگڑنے لگتی ہیں۔یا آپ کے بال اچانک سے گرنا شروع ہو گئے ہیں اور چہرہ بے رونق ہو گیا ہے اور رنگت پیلی ہو گئی ہے یا پھیکی پڑ گئی ہے۔بعض گھروں میں تو...
Jigar K Marz Se Nijat Ka Rohani Ilaj
آج کا موضوع ایسے افراد کے لئے ہے جو عرصہ دراز سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔جن کا جگر بری طرح سے خراب ہو گیا ہے۔جگر خون نہیں بنا رہا۔جس کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہو چکی ہے۔کھانا ہضم نہیں ہوتا۔دل متلی کرتا ہے۔طبعیت اور دل اس قدر بوجھل ہو جاتے ہیں کہ آپ کو کچھ بھی...
Mian Biwi K Huqooq Hadees Ki Roshni Me
آج کے موضوع میں آپ کے ساتھ شئیر کریں گے میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق حدیث کی روشنی میں۔حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ عورت پرتمام لوگوں میں سے کس کا حق زیادہ ہے؟ تو رسول اللہ ﷺنے فرمایا:”عورت پر سب سے زیادہ حق اس کے شوہر کا ہے۔ ایک صحابیؓ نے حضور اکرم ﷺ سے...
Shaitani Waswaso Se Bachne Ki Dua
رَّبّ ِاَعُوْذُبِکَ مِنْ ھَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَعُوْبِکَ رَبّ ِاَنْ یَحْضُرُوْنِترجمہ :اے میرے رب!میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور اس بات سے بھی کہ وہ میرے پاس آئیں۔ رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا سکھائی اور رات کو سوتے وقت پڑھنے کی تلقین فرمائی،تاکہ ہم ہر...