شب معراج کی رات بہت ہی بابرکت رات ہے۔اس رات میں رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔یہ دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے۔بہت خوش نصیب ہیں وہ انسان جو اس رات کی عبادت کو پا کر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا قرب حاصل کر لیتے ہیں۔ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس رات میں خاص وظائف اور ایسے عمل کرے جس سے اس کے دل کی تمام دعائیں قبولیت کا درجہ پا لیں۔ناظرین اس سلسلے میں آج ہم آپ کے ساتھ شب معراج کا بہت ہی خاص وظیفہ شیئر کریں گے اگر آپ بھی اپنے دل کی جائز مرادوں کی اس رات میں قبولیت کروانا چاہتے ہیں تواس وظیفے کی خاصیت اور فضیلت اس حدیث مبارک سے واضح ہو جائے گی۔ابن عباسؓ سے روایت منقول ہے کہ ایک دن حضرت علی ؑ حضور نبی کریم ﷺ کے پاس گئے اور آپ ﷺ سے کسی چیز کی درخواست کی تو رسول اللہﷺ نے فرمایا اے علیؑ! مجھے اس ذات کی قسم! جس نے مجھے عہدہ پیغمبری پر فائز کیا ہے۔میں جس چیز کی آپ ؑ کو تعلیم دینا چاہتا ہوں اس سے بڑھ کر میرے نزدیک کسی چیز کی اہمیت نہیں۔یہ چیز میرے دوست جبرائیلؑ میرے لئے لائے ہیں اور کہا ہے کہ اے محمدﷺ! یہ خدائے ذوالجلال کی طرف سے آپ ﷺ کے لئے ہدیہ ہے۔اس ذات نے آپ ﷺ کو گرامی جانا ہے اور اس سے پہلے یہ کسی پیغمبر کو ہدیہ نہیں کیا۔یہ 19 جملوں پر مشتمل (دعا) ہے۔ان میں سے ہر ایک دل سوختہ اور مصیبت زدہ ہے۔ہر پریشان،غمزدہ اور جسے چوری ہونے کا خطرہ ہواور آتش سوزی کا ڈر ہو وہ اس (دعا) کو پڑھے اور وہ شخص جو بادشاہ سے ڈرتا ہو ان کلمات کا ورد کرے خدا تعالیٰ اس ورد کے ذریعے اسے چھٹکارا دے گا۔وہ (دعا)19 جملوں پر مشتمل ہے۔اس میں سے 4 جملے اسرافیل کی پیشانی پر،4 جملے میکائل کی پیشانی پر،4 جملے جبرائیل کی پیشانی پراور 3 کلمے جہاں پر خدا نے چاہا ہے وہاں پر لکھے ہوئے ہیں۔پھر حضرت علیؑ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ﷺ ہم اس (دعا) کو کس طرح پڑھیں؟حضور پاک ﷺ نے فرمایا کہ اس طرح پڑھو۔

یَا عِمَادَ مَنْ لَاعِمَادَ لَہُ وَیَا ذُخْرَمَنْ لَا ذُخْرَلَہُ وَیَاسَنَدَمَنْ لَا سَنَدَ لہُ وَیَا حِرْزَ مَنْ لَا حِرْزَ لَہُ وَیَا غِیَاثَ مَنْ لَا غِیَاثَ لَہ‘ یَا کَرِیْمَ الْعَفْوِ وَیَا حَسُنَ الْبَلَاءِ وَیَاعَظِیْمَ الرِّ جَا ءِ وَیَا عَوْنَ الضُّعْفَاءِ وَیَا مُنْقِذَ الْغَرَقِی ٰ وَیَا مُنْجٰی الْھَلَکٰی یَامُحسِنُ یَا مُجْمِلُ یَامُنِعْمُ یَامُفْضِلُ اَنْتَ الَّذِیْ سَجَدَ لَکَ سَوَادُ اللَّیْلِ وَنُوْرُ النَّھَارِ وَضَوْء ُ ا لْقَمَرِ وَشُعَاعُ الشَّمْسِ وَدَوِیُ الْمَاءِ وَخَفِیْفُ الشَّجَرِ یَا اللّٰہُ یَا اللّٰہُ یَا اللّٰہُ اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَریِْکَ لَہ‘۔

ناظرین اس وظیفے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے 27 رجب یعنی شب معراج میں باوضو قبلہ رخ ہو کر بیٹھنا ہے۔پھر 3 مرتبہ کوئی سا بھی درود پاک پڑھنا ہے اس کے بعد اس دعا کو 41 مرتبہ پڑھ کر پھر سے تین مرتبہ درود پاک پڑھ کر اللہ کے حضور دعا کرنی ہے۔اس دعا کے حیران کن نتائج اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔شب معراج کے حوالے سے اس خاص وظیفے کا موضوع آپ کو کیسا لگا ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ا س کے علاوہ بھی اگر آپ اپنے مسائل کے مطابق دعائیں،وظائف یا قرآنی تعویذات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Bachon Ki Hifazat Ka Powerful Wazifa

Bachon Ki Hifazat Ka Powerful Wazifa

اگر آپ اپنے بچوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔وہ گھر سے باہر جب بھی پڑھنے یا جاب کے لئے جاتے ہیں۔تو آپ اس فکر میں مبتلا رہتے ہیں کہ وہ خیریت سے ہوں۔یا آپ کو یہ ڈر ہو کہ بچے کہیں اغوا نہ ہو جائیں۔تو بچوں کے گرد حفاظتی حصار کھینچنے کے لئے آپ کو زبردست وظیفہ بتائیں گے۔آپ نے...

Har Kisi Ko Apne Kabu Karne Ka Amal

Har Kisi Ko Apne Kabu Karne Ka Amal

اگر آپ کسی سے بھی اپنی بات منوانا چاہتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے قابو میں رہے۔تو آج ہم آپ کے ساتھ ایسا طاقتور وظیفہ شئیر کریں گے جس کی بدولت اور اللہ کے کرم سے جو شخص آپ سے بات نہیں کرتا تھا یا آپ کی بات نہیں مانتا تھا۔وہ آ پ کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ پائے...

Rabi ul Sani Mein Nawafil Ada Karne Ki Fazilat

Rabi ul Sani Mein Nawafil Ada Karne Ki Fazilat

ہر دن خیرو برکت والا بن جائے،ہر صبح نئی امید اور خوشیاں لے کرطلوع ہو یہ وہ خواہش ہے جو ہر انسان کے دل میں ابھرتی ہے۔ایسے ہی ہر مہینے کی اپنی اپنی شان ہے۔ماہ ربیع الثانی کی بیشمار برکتوں اور فضیلتوں کو ہم کیسے سمیٹیں۔ اس کے لئے آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ انتہائی...

Lambe Aur Chamakdar Baal Karne Ka Amal

Lambe Aur Chamakdar Baal Karne Ka Amal

بالوں کا گرنا ایک نارمل سی بات ہے لیکن اگر آپ کے بال بہت زیادہ جھڑ رہے ہیں۔سر میں گنج پن آرہا ہے۔جو آپ کے لئے باعث پریشانی ہے۔تو اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔بالوں کے جھڑنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ بالوں کی حفاظت نہ ہونا،اچھی ڈائٹ نہ لینا،موسمیاتی...

Maldar Hone Ka Amal | Amal For Wealth & Sucess

Maldar Hone Ka Amal | Amal For Wealth & Sucess

اَ للَّہُمَ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَدَوَآءِہَا وَ نُوْرِالْابْصَارِ وَضِیَآءِہَا وَصِحَّۃِ الْاَبْدَانِوَشِفَاءِہَا۔اگر آپ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔جیب خالی ہے،کارو بار ختم ہو گیا ہے۔کہیں سے کسی مدد کی کوئی امید نہیں۔تو اب آپ پریشان...

Surah Baqarah Ki Akhri 10 Ayat Ka Wazifa

Surah Baqarah Ki Akhri 10 Ayat Ka Wazifa

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ پر نظر بد یا جادو ہے یا ایسا لگتا ہے کہ گھر میں کوئی آسیب یا جنات ہیں تو ایسی صورت میں آپ کو چاہئے کہ سورہ البقرہ کی آخری دس آیات کی روزانہ تلاوت کیا کریں۔انشاء اللہ ہر قسم کے سفلی جادو،بندش اور آسیب و جنات سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ حاصل ہو...

Surah Alam Nashrah Parhne Ki Fazilat

Surah Alam Nashrah Parhne Ki Fazilat

سورہ الم نشرح بے حد روحانیت کی حامل ہے۔اس کے بے شمار فیض و برکات ہیں۔زندگی کی پریشانیوں اور الجھنوں سے نجات کے لئے سورہ الم نشرح نہایت ہی مجرب ہے۔سورہ الم نشرح کو روزانہ 21 مرتبہ پڑھنے سے مال و دولت میں اضافہ ہو گا،عزت میں اضافہ ہو گا۔آپ اور آپ کی فیملی ہر طرح کی...

Dukan Me Grahak Aane Ka Wazifa

Dukan Me Grahak Aane Ka Wazifa

ایسے افراد جو اپنے کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں۔کارو بار توہے لیکن چلتا نہیں ہے۔دکان ہے لیکن گاہک نہیں آتے اگر آتے بھی ہیں تو بہت کم آتے ہیں۔اوروہ اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ کس طرح اپنے کارو بار کو بڑھائیں یا ایسا کیا کریں کے ان کی دکان پر گاہکوں کا رش لگ جائے۔ا ب آپ کو...

Baal Lambe Ghane or Mazbot Karne Ka Wazifa

Baal Lambe Ghane or Mazbot Karne Ka Wazifa

آج کا موضوع ایسی خواتین کے لئے ہے جو اپنے کمزور اور گرتے بالوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔بہت سے گھریلو ٹوٹکے اور ریمیڈیز استعمال کر کے دیکھ لئے۔لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔تو ان کے ساتھ ایک زبردست پاور فل روحانی عمل شئیر کریں گے۔آپ نے کسی برتن میں اتنا پانی لینا ہے جس سے...

Mehboob Ko Mohabbat Me Pagal Karne Ka Amal

Mehboob Ko Mohabbat Me Pagal Karne Ka Amal

اگر آپ کسی کے دل میں اپنے لئے محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں یا آپ کا کوئی اپنا روٹھ گیا ہے اور آپ اسے منانا چاہتے ہیں۔ یا یہ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کا عذر قبول کر لے اور آپ سے ناراضگی ختم کر دے تواب آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ہم آپ کو ایسا زبردست قرآنی عمل بتائیں گے۔جس کی...

Dushman Ki Zuban Ko Tala Lagane Ka Wazifa

Dushman Ki Zuban Ko Tala Lagane Ka Wazifa

اگر آپ کا کوئی دشمن ہے جو آپ کوبہت تنگ کرتا ہے۔آپ کے خلاف بولتا ہے۔ہر وقت لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔آپ کو نیچا دکھانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے اور آپ کو نقصان پہچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔تو آج کے موضوع میں آپ کے ساتھ ایسا زبردست وظیفہ شئیر کریں گے...

Apna Haq Lene Ka Powerful Wazifa

Apna Haq Lene Ka Powerful Wazifa

اگر آپ کو اپنے افسران بالا سے کوئی کام پڑجائے اور آپ یہ چاہتے ہوں کہ وہ آپ پر مہربان ہو جائے یا کسی ظالم و جابر نے آپ کا حق چھینا ہوا ہے اور آپ اس سے اپنا حق لینا چاہتے ہیں تو اس کے لئے نہایت ہی آسان لیکن بہت ہی زبردست پاور کا حامل عمل شئیر کریں گے۔اللہ تعالیٰ کا ایک...