السلام علیکم ناظرین! سورۃ انبیاء میں ہی اس آیت کا ذکر ہے کہ جس کو پڑھ کر حضرت یونس علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ سے نجات پائی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب حضرت یونس علیہ السلام نے اپنی قوم کی نافرمانیوں اور ان کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے تنگ ا ٓکر اللہ پاک کی طرف سے آنے والے عذاب کا ڈر سنایا۔اور اللہ کی طرف سے اجازت ملنے کا انتظار کیے بغیر اپنی قوم کو چھوڑ کر اس بستی سے ہجرت کر گئے۔ جس کی سزا کے طور پر اللہ پاک نے حضرت یونس علیہ السلام کو ایک مدت تک مچھلی کے پیٹ میں قید رکھا اور مچھلی کے پیٹ سے حضرت یونس علیہ السلام نے تب رہائی پائی کہ جب آپ اپنے کیے پر نادم ہوئے اور استغفار کرتے رہے۔ اور یہ آیت دہراتے رہے جس کا ترجمہ ہے(اے اللہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں تیری ذات پاک ہے بے شک میں ہی قصوروار ہوں) اور جس کے بعد اللہ پاک نے حضرت یونس علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی اور آپ کو مچھلی کے پیٹ سے نجات دی۔ ناظرین سورہ انبیاء میں 112 آیتیں اور سات رکوع ہیں اور یہ مکی سورت ہے یہ سورت مکی دور کے اس عرصے میں نازل ہوئی جب سرداران قریش نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دعوت کی بھرپور مخالفت کر رہے تھے۔ اور معاذ اللہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مذاق اڑا رہے تھے۔ اس سورت میں نافرمانوں کو ان کے برے انجام سے خبردار کیا گیا ہے۔سورۃ کی ابتدائی 47 آیات میں ایمانیات ثلاثہ یعنی توحید رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔قرآن حکیم اور رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ توحید باری تعالیٰ کے لیے بھی دلائل دیے گئے ہیں۔ سورت کے درمیانی حصے میں سات انبیاء کرام علیہ السلام اور حضرت مریم علیہ السلام کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔ سورت کے آخر میں ایمان بالآخرت کا ذکر ہے اور قیامت کے مختلف احوال بیان کیے گئے ہیں۔ یعنی جو اللہ اور اس کے بھیجے گئے رسولوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو آخرت کے سخت ترین اور ہولناک عذابوں سے ڈرایا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی اس حقیقت کا ذکرہے کہ صدق و اخلاص کے ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے والوں کے لیے کامیابی ہے۔ ایسے لوگوں کو آخرت میں کوئی خوف نہ ہوگا۔ایسے لوگوں کے لیے اللہ پاک کی طرف سے بے شمار نعمتیں اور ہمیشہ کی زندگی ہوگی جس میں نہ کوئی رنج ہوگا اور نہ کوئی غم۔ ناظرین سورہ انبیاء سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر کوئی اپنی کسی پریشانی کی وجہ سے سخت ڈپریشن کا شکار ہو ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں گم یا ٹینشن میں رہتا ہو تو وہ سورۃانبیاء کو 21 دن تک تلاوت کرے۔ تو اللہ پاک اس کی ہر قسم کی پریشانی ختم فرما دیں گے اور اس کو ایسا قلبی سکون اور اطمینان حاصل ہوگا کہ جس کی لذت اس نے پہلے کبھی محسوس نہیں کی ہوگی۔ اس سورت کو روزانہ تلاوت کرنے والا کبھی غربت کا شکار نہیں ہوتا۔اس کے گھر سے مال و برکت کبھی ختم نہیں ہوتی اور اگر اس سورت کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لے۔اور اس پر سورۃ انبیاء کو تلاوت کر کے دم کرے اور پھر یہ تعویذ گھر کی کسی دیوار پر فریم کروا کے لگا دی تو اس عمل سے گھر ہمیشہ ہر قسم کے جاد و ٹونے کے اثرات سے اللہ کی پناہ میں رہے گا اور اس گھر پر اللہ کی خاص رحمتیں اور نعمتیں نازل ہوتی رہیں گی۔ ایسے افراد جو کسی رنج و غم میں مبتلا ہوں کہ جس کی بظاہر کوئی وجہ بھی نہ ہو بس دل اداس رہتا ہو تو ان کو چاہیے کہ وہ سورۃ انبیاء کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے گلے میں پہن لیں۔ اور سورۃانبیاء کی تلاوت کر کے اس تعویز پر دم کرے اس عمل کی برکت سے کیسا ہی رنج و غم ہو دور ہو جائے گا اور سکون قلب حاصل ہوگا۔اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Dimag Ko Kamzor Karne Wale jadu Ka Tor

Dimag Ko Kamzor Karne Wale jadu Ka Tor

آج کے موضوع میں آپ کو بتائیں گے اس کالے جادوکے بارے میں جو دماغی طور پے انسان کو کمزور کر دیتا ہے۔یہ جادو انسان کے دماغ پر قابض ہو کر اسے اپنے قابومیں کر لیتا ہے۔اور اس انسان کے خون میں شامل ہو جاتا ہے۔جس کے بعد انسان خود پے اختیار کھو دیتا ہے۔وہ ہر وقت ایک عجیب سی بے...

Dua Mangne Se Pehle Darood Parhne Ki Fazilat

Dua Mangne Se Pehle Darood Parhne Ki Fazilat

حضرت فضالہ بن عبید ؓفرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ (ایک روز) ہمارے درمیان تشریف فرماتھے کہ ایک آدمی (مسجدمیں) داخل ہوا نماز پڑھی اور دعا مانگنے لگا”یااللہ مجھے معاف فرمامجھ پر رحم کر“ آپ ﷺ نے فرمایا ”اے نمازی تو نے(دعا مانگنے میں)جلدی کی۔جب نماز پڑھ چکو اور دعا کے لئے بیٹھو...

Delivery K Baad Hone Wale Depression Ka Ilaj

Delivery K Baad Hone Wale Depression Ka Ilaj

بعض خواتین بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔بات بات پر جھگڑنے لگتی ہیں۔زیادہ غصہ کرنے لگتی ہیں۔بلاوجہ چڑچڑی ہو جاتی ہیں اور بات بے بات پر رونے لگتی ہیں۔شدید ڈپریشن اور اینگزائٹی میں چلی جاتی ہیں۔ایسی خواتین کو سمجھ نہیں آتا کہ ان کے ساتھ...

Bukhar Mein Jhatke Lagne Ka Rohani Ilaj

Bukhar Mein Jhatke Lagne Ka Rohani Ilaj

اکثر سائلین کے لیے اس وقت صورت حال انتہائی پریشان کن ہو جاتی ہے۔جب ان کے بچے کو بخار کی صورت میں جھٹکے لگنا شروع ہو جاتے ہیں۔اس وقت بچے کی حالت بہت خراب ہو جاتی ہے۔جھٹکے لگنے کی وجہ سے بعض اوقات بچے گر بھی جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے وہ زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔والدین ڈاکٹری...

Gussa Aane Ki Wajohat Or Rohani Ilaj

Gussa Aane Ki Wajohat Or Rohani Ilaj

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو بلاوجہ غصہ آجاتا ہے یا چڑچڑا پن رہتا ہے اور بات بھی کوئی نہیں ہوتی۔یا آپ خوامخواہ ہی دوسروں سے جھگڑنے لگتی ہیں۔یا آپ کے بال اچانک سے گرنا شروع ہو گئے ہیں اور چہرہ بے رونق ہو گیا ہے اور رنگت پیلی ہو گئی ہے یا پھیکی پڑ گئی ہے۔بعض گھروں میں تو...

Jigar K Marz Se Nijat Ka Rohani Ilaj

Jigar K Marz Se Nijat Ka Rohani Ilaj

آج کا موضوع ایسے افراد کے لئے ہے جو عرصہ دراز سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔جن کا جگر بری طرح سے خراب ہو گیا ہے۔جگر خون نہیں بنا رہا۔جس کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہو چکی ہے۔کھانا ہضم نہیں ہوتا۔دل متلی کرتا ہے۔طبعیت اور دل اس قدر بوجھل ہو جاتے ہیں کہ آپ کو کچھ بھی...

Mian Biwi K Huqooq Hadees Ki Roshni Me

Mian Biwi K Huqooq Hadees Ki Roshni Me

آج کے موضوع میں آپ کے ساتھ شئیر کریں گے میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق حدیث کی روشنی میں۔حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ عورت پرتمام لوگوں میں سے کس کا حق زیادہ ہے؟ تو رسول اللہ ﷺنے فرمایا:”عورت پر سب سے زیادہ حق اس کے شوہر کا ہے۔ ایک صحابیؓ نے حضور اکرم ﷺ سے...

Behtareen Or Ache Shohar Ki Pehchan

Behtareen Or Ache Shohar Ki Pehchan

آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ شئیر کریں گے بہترین شوہر کی چندخصوصیاتجو اپنی بیوی کے ساتھ نرمی، خوش اخلاقی اورحسن سلوک کے ساتھ پیش آئے۔جو اپنی بیوی کے حق ادا کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہ کرے۔جو اپنی بیوی کا اس طرح ہو کر رہے کے کسی اجنبی عورت پر نگاہ نہ...

Hazrat Imam Baqir (A.S) K Aqwal e Zareen

Hazrat Imam Baqir (A.S) K Aqwal e Zareen

قیامت کے دن اللہ تعالیٰ لوگوں سے اس حکمت کے مطابق پوچھ گچھ کرے گا جو اس نے دی ہے۔والدین کے ساتھ حسن سلوک اور اپنے رشتہ داروں کی عیادت سے قیامت کے دن حساب کتاب میں آسانی ہوگی۔جسمانی خواہش پر قابو پانے سے زیادہ کوئی طاقت نہیں ہے۔ روزہ جہنم کی آگ سے ڈھال ہے۔ صدقہ اور ڈول...

Hazrat Imam Jafar Sadiq A.S K Aqwal

Hazrat Imam Jafar Sadiq A.S K Aqwal

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: ''دل اللہ کا حرم ہے، اس لیے اس میں اللہ کے سوا کسی چیز کو نہ ٹھہراؤ (دل کا مقام صرف اسی کا ہے، اس لیے دنیا کی محبت کو اس سے دور رکھو۔) امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: ''ہمارے حقیقی پیروکار وہ ہیں جو جب تنہا ہوتے ہیں تو اللہ...

Bachon Ki Tamam Bimariyon Se Shifa Ka Ilaj

Bachon Ki Tamam Bimariyon Se Shifa Ka Ilaj

اگر ایسا ہو رہا ہے کہ آپ کا بچہ بار بار بیمار پڑ جاتا ہے اور ہر بار دوائی لینی پڑتی ہے۔وقتی ظور پے تو بچے کو آرام آجاتا ہے لیکن کچھ دن کے بعد بچہ پھر سے بیمار ہو جاتا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ بچے کے اندر سے ابھی پچھلی بیماری کے جراثیم پوری طرح سے ختم نہیں ہوئے تھے اور...

Beta Hone Ka Wazifa | Surah Maryam Ka Naqsh

Beta Hone Ka Wazifa | Surah Maryam Ka Naqsh

آج کے موضوع میں آپ کے ساتھ شئیر کریں گے کہ ہمیں ایک خاتون کی کال موصول ہوئی۔اس خاتون کا کہنا تھا کہ اسکی چار بیٹیاں ہیں اور اس کا بیٹا نہیں ہے۔کیونکہ اس کے بیٹے پیدا ہو کر فوت ہو جاتے ہیں یا پیدا ہونے سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں۔اسنے ہمیں بتایا کہ وہ پھر سے حاملہ ہے...