السلام علیکم ناظرین! سورۃ انبیاء میں ہی اس آیت کا ذکر ہے کہ جس کو پڑھ کر حضرت یونس علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ سے نجات پائی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب حضرت یونس علیہ السلام نے اپنی قوم کی نافرمانیوں اور ان کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے تنگ ا ٓکر اللہ پاک کی طرف سے آنے والے عذاب کا ڈر سنایا۔اور اللہ کی طرف سے اجازت ملنے کا انتظار کیے بغیر اپنی قوم کو چھوڑ کر اس بستی سے ہجرت کر گئے۔ جس کی سزا کے طور پر اللہ پاک نے حضرت یونس علیہ السلام کو ایک مدت تک مچھلی کے پیٹ میں قید رکھا اور مچھلی کے پیٹ سے حضرت یونس علیہ السلام نے تب رہائی پائی کہ جب آپ اپنے کیے پر نادم ہوئے اور استغفار کرتے رہے۔ اور یہ آیت دہراتے رہے جس کا ترجمہ ہے(اے اللہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں تیری ذات پاک ہے بے شک میں ہی قصوروار ہوں) اور جس کے بعد اللہ پاک نے حضرت یونس علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی اور آپ کو مچھلی کے پیٹ سے نجات دی۔ ناظرین سورہ انبیاء میں 112 آیتیں اور سات رکوع ہیں اور یہ مکی سورت ہے یہ سورت مکی دور کے اس عرصے میں نازل ہوئی جب سرداران قریش نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دعوت کی بھرپور مخالفت کر رہے تھے۔ اور معاذ اللہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مذاق اڑا رہے تھے۔ اس سورت میں نافرمانوں کو ان کے برے انجام سے خبردار کیا گیا ہے۔سورۃ کی ابتدائی 47 آیات میں ایمانیات ثلاثہ یعنی توحید رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔قرآن حکیم اور رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ توحید باری تعالیٰ کے لیے بھی دلائل دیے گئے ہیں۔ سورت کے درمیانی حصے میں سات انبیاء کرام علیہ السلام اور حضرت مریم علیہ السلام کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔ سورت کے آخر میں ایمان بالآخرت کا ذکر ہے اور قیامت کے مختلف احوال بیان کیے گئے ہیں۔ یعنی جو اللہ اور اس کے بھیجے گئے رسولوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو آخرت کے سخت ترین اور ہولناک عذابوں سے ڈرایا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی اس حقیقت کا ذکرہے کہ صدق و اخلاص کے ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے والوں کے لیے کامیابی ہے۔ ایسے لوگوں کو آخرت میں کوئی خوف نہ ہوگا۔ایسے لوگوں کے لیے اللہ پاک کی طرف سے بے شمار نعمتیں اور ہمیشہ کی زندگی ہوگی جس میں نہ کوئی رنج ہوگا اور نہ کوئی غم۔ ناظرین سورہ انبیاء سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر کوئی اپنی کسی پریشانی کی وجہ سے سخت ڈپریشن کا شکار ہو ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں گم یا ٹینشن میں رہتا ہو تو وہ سورۃانبیاء کو 21 دن تک تلاوت کرے۔ تو اللہ پاک اس کی ہر قسم کی پریشانی ختم فرما دیں گے اور اس کو ایسا قلبی سکون اور اطمینان حاصل ہوگا کہ جس کی لذت اس نے پہلے کبھی محسوس نہیں کی ہوگی۔ اس سورت کو روزانہ تلاوت کرنے والا کبھی غربت کا شکار نہیں ہوتا۔اس کے گھر سے مال و برکت کبھی ختم نہیں ہوتی اور اگر اس سورت کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لے۔اور اس پر سورۃ انبیاء کو تلاوت کر کے دم کرے اور پھر یہ تعویذ گھر کی کسی دیوار پر فریم کروا کے لگا دی تو اس عمل سے گھر ہمیشہ ہر قسم کے جاد و ٹونے کے اثرات سے اللہ کی پناہ میں رہے گا اور اس گھر پر اللہ کی خاص رحمتیں اور نعمتیں نازل ہوتی رہیں گی۔ ایسے افراد جو کسی رنج و غم میں مبتلا ہوں کہ جس کی بظاہر کوئی وجہ بھی نہ ہو بس دل اداس رہتا ہو تو ان کو چاہیے کہ وہ سورۃ انبیاء کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے گلے میں پہن لیں۔ اور سورۃانبیاء کی تلاوت کر کے اس تعویز پر دم کرے اس عمل کی برکت سے کیسا ہی رنج و غم ہو دور ہو جائے گا اور سکون قلب حاصل ہوگا۔اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Hazrat Abu Talib Ka Waqia | Jannat Se Phal Ana
شیخ مفید ؒ بیان کرتے ہیں یمن میں ایک زاہد رہتا تھا جو ہر وقت عبادت و ر یاضت میں مشغول رہتا تھا۔ اس زاہد کا نام مشرم بن وعیب تھا اور یہ زاہد یمن نام سے مشہور تھا۔ اس کی عمر ایک سو نوے سال تھی اور یہ اکثر اوقات یہ دعا کرتا تھا۔ ”اے اللہ اپنے حرم سے کسی بزرگ کو بھیج تا...
Waqia Meraj Un Nabi | Shab e Meraj Ka Waqia
عالم برزخ یعنی عالم دنیا کے ہر ایک نیک و بد عمل کے اشکال عالم برزخ میں ظاہر ہوں گے۔ حضور اکرم ﷺ کو وہ اشکال اس طرح دکھلائی گئیں۔عالم برزخ کی شکل 1: ایک مقام پر حضور ﷺ نے ملا حظہ فرمایا کہ ایک بد نصیب قوم سخت تکالیف میں مبتلا ہے،انہیں زمین پر چت لٹا رکھا ہے اور ان کے...
Kisi K Dil Me Mohabbat Paida Karne Ka Wazifa
یہ وظیفہ کسی کے دل میں اپنی جائز محبت ڈالنے کے ہے جس کو آپ سچے دل سے چاہتے ہیں اور اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔تو اس کے لئے آپ نے اس طریقے سے وظیفہ کرنا ہے۔دو رکعت نفل نماز حاجت پڑھ لیں وظیفہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو نماز عشاء کے بعد...
Kabhi Na Khatam Hone Wale Rizq Ki Tasbeeh
آج آپ کے ساتھ بے بہا رزق پانے کے لئے نبی کریمﷺ کا بتایا گیا عمل شئیر کریں گے۔ایک صحابی نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ!دنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی۔فرمایا: کیا وہ تسبیح تمہیں یاد نہیں جو تسبیح ہے فرشتوں اور مخلوق کی جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے،جب صبح صادق طلوع ہو تو یہ...
Dushman Se Hifazat Ki Powerful Dua
حضرت ابو موسیٰ ؓ فرماتے ہیں کہ جب نبی اکرم ﷺ کو کسی قوم سے خطرہ محسوس ہو تا تو یہ کلمات پڑھا کرتے تھے۔اَ للّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَف فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْترجمہ :اے اللہ! ہم آپ کو کرتے ہیں ان کے سینوں کے درمیان اور ہم آپ کی پناہ مانگتے...
Zabardast Tab Nabvi | Rasool S.A.W Ka Farman
پینے والی چیزوں کو کھڑے ہو کر مت پئیو۔کشمش بلغم کو کم کرتی ہے۔کدو کھاؤ کیونکہ یہ سبزی دماغ کو قوت دیتی ہے۔جس حد تک ممکن ہو لہسن کا استعمال کرو کیونکہ یہ ستر بیماریوں کی دوا ہے۔کلونجی ہر درد کی دوا ہے سوائے موت کہ اس کی کوئی دوا نہیں ہے۔مٹی کھانے سے پر ہیز کرو اس لئے...
Nakseer Photnay Ka Rohani Ilaj | Nose Bleeding
بہت سے افراد خصو صاََ بچوں کی نکسیر پھوٹ جاتی ہے اور اس میں سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے۔بعض لوگ تو ایسے بھی ہیں جو بہت سالوں سے اس تکلیف کا شکار ہیں۔بہت سے علاج بھی کروا لئے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔آج کا یہ موضوع ایسے ہی افراد کے ہے۔جس میں ہم انہیں قر آنی آیت بتائیں...
Shaitan Aur Jadugar Se bachne Ki Dua
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت نبی کریم ؐ نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم شام کو یہ دعا ۳ مرتبہ پڑھ لیا کرو تو صبح تک شیطان،کاہن اور جادو گر کے ضرر سے محفوظ رہو گے اور صبح کو پڑھ لیا کرو تو شام تک محفوظ رہو گے۔ (ابن السنی)اَمْسَیْنَا وَاَمْسَی...
Darood Sharif Parhne Ka Inaam
آج ہم آپ کو درود پاک پڑھنے کے 7عظیم الشان انعامات کے بارے میں بتائیں گے۔رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہجو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالی اس پر 10 رحمتیں نازل فرماتے ہیں اس کے 10گناہ مٹا دیتے ہیں اور اس کے10درجات بلند فرمادیتے ہیں۔فر مان مصطفیﷺ ہے کہبروز...
Nafarman Aulad Ko Farmabardar Banane Ka Wazifa
آج کا موضوع ایسے بچے بچیوں کے لئے ہے جو اپنے والدین کی نافرمان ہیں۔ ان سے بد زبانی کرتے ہیں۔ نبی پاک ﷺ نے فرمایا:جس نے اپنے والدین کوگالی دی اس کے سر پر جہنم میں اس قدر آگ کے انگارے برسیں گے جس قدر آسمان سے زمین پر بارش کے قطرے برستے ہیں۔اگر آپ اپنے والدین سے نافر...
Ayatul Kursi Ki Fazilat Hadees Ki Roshni Me
آج کے موضوع میں آپ کو بتائیں گے کہ اٹھتے بیٹھتے آیت الکرسی پڑھا کریں۔کیونکہ آیت الکرسی پڑھنے کے بے شمار فضائل ہیں۔احادیث میں بھی آیت الکرسی کے بے شمار فوائد بیان کئے گئے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کے ساتھ احادیث کی روشنی میں چند فوائد کا ذکر کریں گے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ:آیت...
Wirasat Ka Hissa Hasil Karne Ka Amal
ہمارے معاشرے کا بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ جائیداد میں سے بیٹوں کو تو بڑی خوشی سے حصہ دے دیا جاتا ہے لیکن بیٹیوں کو حصہ نہی دیا جاتا۔بلکہ بہنوں یا بیٹیوں کو حصہ دینے کے معاملے پر لڑائی جھگڑے اور فسادات ہو جاتے ہیں۔اور بعض گھروں میں بھائیوں کی بھی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ساری...