السلام علیکم ناظرین! سورۃ انبیاء میں ہی اس آیت کا ذکر ہے کہ جس کو پڑھ کر حضرت یونس علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ سے نجات پائی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب حضرت یونس علیہ السلام نے اپنی قوم کی نافرمانیوں اور ان کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے تنگ ا ٓکر اللہ پاک کی طرف سے آنے والے عذاب کا ڈر سنایا۔اور اللہ کی طرف سے اجازت ملنے کا انتظار کیے بغیر اپنی قوم کو چھوڑ کر اس بستی سے ہجرت کر گئے۔ جس کی سزا کے طور پر اللہ پاک نے حضرت یونس علیہ السلام کو ایک مدت تک مچھلی کے پیٹ میں قید رکھا اور مچھلی کے پیٹ سے حضرت یونس علیہ السلام نے تب رہائی پائی کہ جب آپ اپنے کیے پر نادم ہوئے اور استغفار کرتے رہے۔ اور یہ آیت دہراتے رہے جس کا ترجمہ ہے(اے اللہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں تیری ذات پاک ہے بے شک میں ہی قصوروار ہوں) اور جس کے بعد اللہ پاک نے حضرت یونس علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی اور آپ کو مچھلی کے پیٹ سے نجات دی۔ ناظرین سورہ انبیاء میں 112 آیتیں اور سات رکوع ہیں اور یہ مکی سورت ہے یہ سورت مکی دور کے اس عرصے میں نازل ہوئی جب سرداران قریش نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دعوت کی بھرپور مخالفت کر رہے تھے۔ اور معاذ اللہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مذاق اڑا رہے تھے۔ اس سورت میں نافرمانوں کو ان کے برے انجام سے خبردار کیا گیا ہے۔سورۃ کی ابتدائی 47 آیات میں ایمانیات ثلاثہ یعنی توحید رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔قرآن حکیم اور رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ توحید باری تعالیٰ کے لیے بھی دلائل دیے گئے ہیں۔ سورت کے درمیانی حصے میں سات انبیاء کرام علیہ السلام اور حضرت مریم علیہ السلام کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔ سورت کے آخر میں ایمان بالآخرت کا ذکر ہے اور قیامت کے مختلف احوال بیان کیے گئے ہیں۔ یعنی جو اللہ اور اس کے بھیجے گئے رسولوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو آخرت کے سخت ترین اور ہولناک عذابوں سے ڈرایا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی اس حقیقت کا ذکرہے کہ صدق و اخلاص کے ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے والوں کے لیے کامیابی ہے۔ ایسے لوگوں کو آخرت میں کوئی خوف نہ ہوگا۔ایسے لوگوں کے لیے اللہ پاک کی طرف سے بے شمار نعمتیں اور ہمیشہ کی زندگی ہوگی جس میں نہ کوئی رنج ہوگا اور نہ کوئی غم۔ ناظرین سورہ انبیاء سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر کوئی اپنی کسی پریشانی کی وجہ سے سخت ڈپریشن کا شکار ہو ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں گم یا ٹینشن میں رہتا ہو تو وہ سورۃانبیاء کو 21 دن تک تلاوت کرے۔ تو اللہ پاک اس کی ہر قسم کی پریشانی ختم فرما دیں گے اور اس کو ایسا قلبی سکون اور اطمینان حاصل ہوگا کہ جس کی لذت اس نے پہلے کبھی محسوس نہیں کی ہوگی۔ اس سورت کو روزانہ تلاوت کرنے والا کبھی غربت کا شکار نہیں ہوتا۔اس کے گھر سے مال و برکت کبھی ختم نہیں ہوتی اور اگر اس سورت کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لے۔اور اس پر سورۃ انبیاء کو تلاوت کر کے دم کرے اور پھر یہ تعویذ گھر کی کسی دیوار پر فریم کروا کے لگا دی تو اس عمل سے گھر ہمیشہ ہر قسم کے جاد و ٹونے کے اثرات سے اللہ کی پناہ میں رہے گا اور اس گھر پر اللہ کی خاص رحمتیں اور نعمتیں نازل ہوتی رہیں گی۔ ایسے افراد جو کسی رنج و غم میں مبتلا ہوں کہ جس کی بظاہر کوئی وجہ بھی نہ ہو بس دل اداس رہتا ہو تو ان کو چاہیے کہ وہ سورۃ انبیاء کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے گلے میں پہن لیں۔ اور سورۃانبیاء کی تلاوت کر کے اس تعویز پر دم کرے اس عمل کی برکت سے کیسا ہی رنج و غم ہو دور ہو جائے گا اور سکون قلب حاصل ہوگا۔اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Dant K Dard Se Shifa Ki Dua | Dua For Pain

Dant K Dard Se Shifa Ki Dua | Dua For Pain

آج کے موضوع میں ہم آپ کو نبی پاک ﷺ کی دعا بتا ئیں گے۔اس دعا کو آج تک جس کسی نے بھی دانت میں درد سے شفاء کے لئے پڑھا ہے۔ا للہ کے کرم سے درد چاہے کتنا بھی شدید اور پرانا ہو۔ختم ہو جاتا ہے اور دوبارہ کبھی اسے دانت میں درد نہیں ہوتا۔ حضرت عبداللہ بن رواحہؓ سے راویت ہے کہ...

Astaghfar Parhne Ki Fazilat

Astaghfar Parhne Ki Fazilat

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی استغفارکو اپنے اوپر لازم کر لے تو اللہ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے اور ہر رنج سے نجات پانے کی راہ ہموار کر دے گا اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا“عبداللہ بن مسعود ؓ سے...

Hazrat Imam Jafar Sadiq (A.S) Ki Dua

Hazrat Imam Jafar Sadiq (A.S) Ki Dua

کتاب تفسیر برھان میں ہے کہ ایک شخص سر درد میں مبتلا تھا وہ حضرت امام جعفر صادق ؑ کے پاس آیا اور درد سر کی شکایت کی۔امام ؑ نے اس کے سر پر ہاتھ پھیر کر سورۃ فاطر کی آیت نمبر ۱۴ پڑھی تو وہ شخص بالکل ٹھیک ہو گیا۔وہ آیت مبارکہ یہ ہے۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ...

Bachon Ki Zid Khatam Karne Ka Wazifa

Bachon Ki Zid Khatam Karne Ka Wazifa

ایسی مائیں جو بچوں سے بات منوانے کے لیئے انہیں مار مار کر تھک چکی ہیں۔لیکن بچے ان کے قابو میں نہیں آتے اور نہ ہی ان کی کوئی بات نہیں مانتے ہیں۔جب مائیں انہیں کوئی بات کہہ کہہ کر تھک جاتی ہیں تو پھر انہیں مارنا شروع ہو جاتی ہیں۔جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بچے مزید خود...

Qabar Mein Murde Se Kiya Jane Wale Sawal

Qabar Mein Murde Se Kiya Jane Wale Sawal

ایک روایت میں حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب بندے کو قبر میں رکھا جاتا ہے اور اس کے ساتھی لوٹتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے۔ اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اسے بٹھاتے ہیں  پھر کہتے ہیں کہ تومحمد ﷺ کے متعلق کیا کہتا تھا تو مؤمن کہہ...

Naraz Rishtedaron Ko Manane Ka Wazifa

Naraz Rishtedaron Ko Manane Ka Wazifa

اگر آپ کے رشتے دار آپ سے بلاوجہ ناراض ہیں۔ہر بات میں آپ کی غلطی نکالتے ہیں۔اور اپنی غلطی ماننے کے روادار نہیں۔اور آپ اپنے رشتوں کو بچانے کی کوشش میں غلطی نہ ہونے کے باوجود ان سے معافی مانگ چکے ہیں۔لیکن آپ کے رشتے دار راضی نہیں ہو رہے۔توآپ نے نماز مغرب کے بعد...

Har Khushi Ko Pane Ki Khas Dua

Har Khushi Ko Pane Ki Khas Dua

رَ بِّیْ اَنِّیْ مَغْلُوبٌ فَاَنْتَصِرکو پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اور رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کے لیے تیار ہو جائیں۔اگر آپ قران کریم کی اس آیت کو صبح شام 11,11بار پڑھیں تو کوئی بھی پریشانی ہو گی،کوئی مصیبت ہو گی فوری ختم ہو جائے گی۔اس آیت کو دن میں کسی بھی وقت41بار...

Ziddi Beti Se Baat Manwane Ka Wazifa

Ziddi Beti Se Baat Manwane Ka Wazifa

ایسی مائیں جو اپنی ضدی اور خود سر بیٹیوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ان کی بیٹیاں ان کی بات نہیں مانتیں۔مائیں سارا دن گھر کے کام کاج کر کے تھک جاتی ہیں۔لیکن بیٹی ماں کا احساس نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کام میں ماں کی مدد کرتی ہے۔ایسی لڑکیاں جو اپنی ماں کی بات کو اہمیت نہیں...

Pait Ki Bimari Se Shifa Ka Rohani Ilaj

Pait Ki Bimari Se Shifa Ka Rohani Ilaj

اگر آپ کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے۔کچھ کھا پی لیں ہضم نہیں ہوتا۔کسی میڈیسن کو کھانے سے آپ کی طبیعت زیادہ خراب ہو جاتی ہے تو ہم آپ کو ایک زبردست روحانی علاج بتائیں گے جس سے آپ کے پیٹ کا مسئلہ مستقل طور پے حل ہو جائے گا انشاء اللہ۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ رات کو سونے سے قبل...

Nafarman Aulad Ko Naik Banane Ka Naqsh

Nafarman Aulad Ko Naik Banane Ka Naqsh

اگر آپ کی اولاد نافرمان ہے۔بد تمیز ہو گئی ہے۔آپ کی بات نہیں مانتی۔آپ کو سامنے سے جواب دیتی ہے۔یہ بات آپ کے لیئے بہت تکلیف اور پریشانی کا باعث ہے۔اور آپ کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اولاد کو کس طرح راہ راست پر لائیں۔لہذٰا اولاد کو راہ راست پر لانے کے لیے آپ کوصرف ایک لفظ...

Zuban Bandi Ka Amal | Bad Zuban Shakhs Ka Ilaj

Zuban Bandi Ka Amal | Bad Zuban Shakhs Ka Ilaj

اگر آپ کے گھر میں کوئی فرد بد زبان ہے۔زبان اور مزاج کا بہت تیز ہے۔جھگڑالو طبیعت ہے۔اور اگر اس میں برداشت کی کمی ہے۔چھوٹی چھوٹی باتوں کو مسئلہ بنا کر جھگڑا شروع کر دیتا ہے۔تو اس کے لیے آپ کو انتہائی آسان سا عمل بتائیں گے۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ اول و آخرتین بار درود پاک...

Karobar K Liye Wazifa | Maldar Hone Ka Amal

Karobar K Liye Wazifa | Maldar Hone Ka Amal

اگر آپ کا کاروبار ختم ہو گیا ہے۔قرض چڑھ چکا ہے اور جیب خالی ہو گی ہے۔کوئی بہن بھائی آپ کا اپنا نہیں رہا۔اور آپ بہت پریشان اور بد حال ہیں تو یہ والا وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ کاروبار ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔وظیفے کا طریقہ یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد اول و آخر...