السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم آپ سے سورۃالم نشرح کی حیران کن فضائل و فوائد شیئر کریں گے۔ اور اس مبارک سورۃ میں آپ کی زندگی کے کون کون سے مسائل کا فوری روحانی حل موجود ہے وہ بھی بتائیں گے۔مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی عظمت و فضیلت بیان کرتے ہیں۔سورۃالم نشرح مکی سورت ہے اور اس میں آٹھ آیات ہیں اور ایک ہی رکوع ہے۔ یہ مبارک سورۃ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کے بالکل ابتدائی دور میں سورۃ الضحی کے بعد نازل ہوئی۔اس سورت میں اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خصوصی خطاب فرمایا ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عزت و عظمت کا ذکر فرما کر آپ کی دل جوئی اور تسلی فرمائی گئی ہے۔ اس سورت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اللہ کی نعمتوں کا بیان ہے۔ ایک یہ کہ اللہ پاک نے آپ کے سینہ مبارک کو علم و حکمت ہدایت اور نبوت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے کشادہ فرمایا۔دوسرا یہ کہ اپنی قوم کو جہالت ظلم و زیادتی اور شرک کرتا دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر رنج و غم کا جو بوجھ پڑ رہا تھا اللہ پاک نے اس کو دور فرمایا۔ تیسرا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذکر مبارک کو اللہ پاک نے خوب بلند فرمایا۔یعنی اللہ پاک کے مبارک نام کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مبارک نام بھی لیا جاتا رہے گا۔ جیسے کہ کلمے اذان اور نماز وغیرہ میں لیا جاتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بتایا گیا کہ جن مشکل مراحل سے آپ گزر رہے ہیں وہ چند روزہ ہیں اور ان مشکلات کے ساتھ آسانیاں ہیں۔ اس سورت کے آخر میں آپ کو ہدایت دی گئی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اسلام کی دعوت کو پھیلانے کی جدوجہد سے فارغ ہوا کریں۔ تو اللہ پاک کا ذکر اور اس کی عبادت کے لیے مزید محنت کرے۔علاوہ ازیں! حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جس شخص نے سورۃالم نشرح کو خواب میں تلاوت کیا تو دلیل ہے کہ اس کی مشکلات آسان ہوں گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بند دروازے اس انسان پر کھلتے چلے جائیں گے۔ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ شخص دونوں جہاں کی نعمتیں پائے گا۔ ناظرین سورۃالم نشرح سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر دل کو کوئی غم لگ گیا ہو جو جاتا نہ ہو،جیسے اگر کسی کا رشتہ ختم ہو گیا ہو، یا کسی کا کوئی عزیز دنیا سے رخصت ہو گیا ہو، اور اس پر صبر نہ ا ٓرہا ہو تو سورۃالم نشرح کو 71 بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے اسے پلا دے انشاء اللہ غم دور ہوگا، اور دل کو سکون حاصل ہوگا۔اگر کوئی شخص قرض میں ڈوبا ہوا ہے اور قرض کی رقم ادا کرنے کی صورت نہیں بن رہی۔ تو اس مبارک سورت کو نماز فجر کے بعد تین مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو اللہ پاک اس کو اتنا مالدار کر دیں گے کہ اس کا قرض اتر جائے گا۔ اگر گھر کا کوئی فرد کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتا ہو تو ایسی صورت میں سورۃالم نشر ح کو مشک عنبر پر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویز تیار کر لیں اور پھر اس پر سورۃالم نشرح روزانہ تلاوت کر کے دم کرتے رہے انشاء اللہ اس مبار ک سو رت کی برکت سے مریض بحکم خدا جلد شفایاب ہوگا،اور ہر بیماری سے اللہ کی پناہ میں رہے گا۔ اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی میں ایسی شدید رکاوٹ ہو کہ رشتے نہ آ رہے ہوں یا پھر ہو کر ٹوٹ جاتے ہوں۔ تو ایسی صورت میں سورۃالم نشرح کو روزانہ ایک مرتبہ تلاوت کریں اور پھر بتائے گئے طریقے کے مطابق تعویذ تیار کر کے اس پر دم کریں۔ انشاء اللہ اس تعویز میں موجود سورۃالم نشرح کی روحانیت کی بدولت بہت جلد اچھی جگہ پر رشتہ طے ہوگا اور دونوں اپنی آزدواجی زندگی میں خوش بھی رہیں گے۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو آپ سورۃالم نشرح کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویذ منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Har Qism Ke Skin Infection Se Nijat Ka Taweez

Har Qism Ke Skin Infection Se Nijat Ka Taweez

اسکن کا کسی بھی قسم کا انفیکشن ہو۔ درد، جلن، نشان، خارش، چنبل، فنگس وغیرہ۔ حتٰی کہ اسکن کا کوئی حصہ جل چکا ہو تو اسکن کے تمام طرح کے مسائل کا زبردست روحانی علاج اور شفاء نقش سورۂ الشعراء میں موجود ہے۔ اس نقش کے ساتھ آپ کے مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کو کچھ ڈائٹ بھی...

Izzat Pane Ke Liye Wazifa

Izzat Pane Ke Liye Wazifa

اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ اس سے منسلک ہر رشتہ دل سے اس کی عزت کرے اور اس کی ہر بات مانے تو اس کے ساتھ بزرگوں کی اجازت والا وظیفہ شیئر کریں گے۔اس شخص کو چاہئے کہ ہر روز نماز فجر کے بعداسم عظمسبحان اللہ یا معزکو410 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے۔صرف چند دن کے اس...

Nazre Bad Khatam Krne Ka Nayab Fori Wazifa

Nazre Bad Khatam Krne Ka Nayab Fori Wazifa

نظر بد انسان کو ایسے کھا جاتی ہے ہے جیسے دیمک لکڑی کو کھا جاتی ہے۔نظربد ایسی چیز ہے جس سے بچے بڑے اور بوڑھے سبھی متاثر ہوتے ہیں۔آج کی وڈیو میں ہم آپ کے ساتھ نظر بد کے اثرات کو فوری زائل کرنے کا زبردست قرآنی وظیفہ شیئر کریں گے۔ اس عمل سے شدید نظر بد بھی فوری ختم ہو...

Pait Ki Bimari Se Shifa Ka Taweez

Pait Ki Bimari Se Shifa Ka Taweez

ہزار بیماریوں کی ایک بیماری ہے پیٹ کی بیماری۔اگر آپ کو پیٹ میں درد،اپھارہ،قبض یا گیس کی شکایت رہتی ہے تو اب آپ کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں اور نہ ہی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔اب آپ کی تمام دواؤں سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔پیٹ کے تمام امراض سے نجات اور معدے کو...

Surah Al Muzamil Ki Fazilat O Barkat

Surah Al Muzamil Ki Fazilat O Barkat

میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہو جاتا ہے اور وہ ایک دوسرے سے ناراض ہوجاتے ہیں۔بعض اوقات یہ روزانہ کا معمول بن جاتا ہے کہ شوہر گھر میں داخل ہوتے ہی چلانے لگتا ہے اور گھر والے اور بیوی بچے سہم جاتے ہیں۔اور ایک عجیب سا ماحول کریٹ ہو جاتا ہے۔اور کہیں پر معاملہ اس کے بر عکس...

Ya Fattahu Ki Fazilat | Ya Fattahu Benefit

Ya Fattahu Ki Fazilat | Ya Fattahu Benefit

اسم اعظمیَا فَتَّاحُبے شمار فیض و برکات کا حامل ہے۔یَا فَتَّاحُکو ہر روز 313 مرتبہ پڑھنے والے کی ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے۔ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔قسمت کے بند دروازے کھل جاتے ہیں۔رزق کی پریشانی اور تنگدستی ختم ہوجاتی ہے۔رنج وغم اور مصیبت سے حفاظت رہتی ہے۔غیب سے...

Hamal Ke Doran Bachay Ke Growth Brhaein

Hamal Ke Doran Bachay Ke Growth Brhaein

ایسی خواتین جو حاملہ ہیں اور ان کے بچے کی گروتھ نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں کہ کہیں ان کا مس کیرج نہ ہو جائے اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی ایسا روحانی عمل ہو جس کی برکت سے بچے کی رکی ہوئی گروتھ تیزی سے ہونے لگے۔لہٰذا آج آپ کے ساتھ بہت ہی پاور فل وظیفہ شیئر کریں...

Tangon Ke Dard Se Shifa Ka Taweez

Tangon Ke Dard Se Shifa Ka Taweez

ایسے افراد جن کی ٹانگوں اور پاؤں میں شدید درد رہتی ہے۔ اور پاؤں کی انگلیو ں میں درد کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یا گھٹنے اور پنڈلی میں درد سے آرام نہیں آتا۔ میڈیسن کا بھی کوئی خاص اثر نہیں ہوتا۔ایسے لوگوں کو اس بیماری سے شفاء کے لئے سورہ الشعراء کا شفا ء والا روحانی نقش...

Hazrat Imam Jafar Sadiq Quotes

Hazrat Imam Jafar Sadiq Quotes

آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ حضرت امام جعفر صادق ؑ کے وہ قیمتی قوال شیئر کریں گے۔جن میں خوشحال زندگی گزارنے کے راز پوشیدہ ہیں۔امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا:خوش اخلاقی گناہوں کو ایسے ختم کر دیتی ہے،جس طرح سورج برف کو پگھلا دیتا ہے۔جو شخص اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی تھوڑی رازی...

Ankhon Mein Dhundla Pan Ka Ilaj

Ankhon Mein Dhundla Pan Ka Ilaj

ایسے حضرات جن کی آنکھوں کے آگے دھندلا پن آجاتا ہے۔ یا اچانک سے ان کی آنکھوں کے آگے ایک دم سے اندھیرا چھا جاتا ہے تو اس بیماری کے روحانی علاج کے لئے آپ سورہ الشوریٰ کا شفاء والا نقش اپنے نام سے منسوب کروا کر اپنے پاس رکھ لیں۔شفاء سے بھرپور سورہ الشوریٰ کا نقش اپنی پاور...

Andheron Se Khoof Ata Hai To Janiye Iska Ilaj

Andheron Se Khoof Ata Hai To Janiye Iska Ilaj

اگر آپ کو اندھیرے سے خوف آتا ہے۔انکھیں بند کرنے سے یاکسی اندھیری جگہ پر جانے سے شدید خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ نیند میں بھی ڈر جاتے ہیں اور ٹھیک سے سو نہیں پاتے۔جس کی وجہ سے آپ کو کندھوں پر بھی شدید دباؤ محسوس ہوتا ہے۔اس ڈر اور خوف کی وجہ سے آپ کی صحت بھی دن بدن خراب ہو رہی...

Jism K Kisi Bhi Hissay Me Sozish Ka Ilaj

Jism K Kisi Bhi Hissay Me Sozish Ka Ilaj

جسم کے کسی بھی حصے میں درد رہتی ہے یا جلن اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ برداشت نہیں ہو رہی۔ سوزش ایسی ہے کہ لال دھبوں کے ساتھ ساتھ تکلیف بھی بہت ہے تو ایسے میں سورہ الشعراء کا شفاء والا نقش اپنے روحانی تاثیر سے تمام تر درد۔ جلن اور سوزش کو جڑ سے ختم کر دے گا۔ انشاء اللہ۔نقش...