السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنے زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت  سورۃ الحدید کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔سورۃ الحدیدمیں 29 آیات اور چار رکوع ہیں اور یہ مدنی سورت ہے۔ حدید لوہے کو کہتے ہیں چونکہ اس سورت میں اللہ پاک نے لوہا پیدا کرنے کا ذکر فرمایا ہے اس لیے اسے سورۃحدید کہا جاتا ہے۔ پہلے اس سورت میں انسان کو یہ بات سمجھائی گئی ہے کہ کائنات میں ہر چیز کا مالک اللہ ہے اسی نے سب کو پیدا کیا ہے وہی خالق ہے کائنات کی ہر شے اس کی حمد و ثنا بیان کرتی ہے وہ شروع سے ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔جن، فرشتے،انسان،حیوان،جمادات اور نباتات سب کے سب اس کی عظمت و کبر یائی کا اقرار کرتے ہیں۔ اس کے بعد اس سورت میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے اور دین کی راہ میں اپنی جان و مال کو خرچ کرنے کا حکم ہے۔ حقیقت میں تو زمین و آسمان کا مالک اللہ ہی ہے فرمایا کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھی طرح قرض دے اور اللہ پاک اسے اس کے لیے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لیے اپنی پسندیدہ اجرت ثابت ہو جائے۔ پھر ایمان والوں کو جھنجوڑا گیا ہے اور انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ منافقوں اور یہودیوں کی طرح دنیا کی ظاہری خوبصورتی اور چمک دمک سے دل نہ لگا لینا،ارشاد فرمایا کہ کیا ایمان والوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل ذکر الہٰی سے نرم ہو جائے اور جو حق ان پر اتر چکا ہے۔ اس پر مائل ہو جائے اور ان کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان پچھلی قوموں کی طرح نہ ہو جانا جن کو تم سے پہلے ہدایت دی گئی تھی۔آخر میں اس سورت میں اللہ پاک نے انسان کے لیے دنیا کی زندگی کی حقیقت بیان کی ہے تاکہ وہ اس کی ظاہری خوبصورتی سے دھوکہ نہ کھائیں۔ یعنی اس دنیا کی مثال اس کھیتی کی سی ہے جس کی سر سبزی اور تازگی دیکھ کر کاشت کار خوش ہوتا ہے دیکھنے والے رشک کرتے ہیں۔لیکن ایک وقت آتا ہے اور سب کوڑا کرکٹ بن کر ہوا میں اٹھ جاتا ہے۔ دنیا کی زندگی فانی ہے اور یہاں کی ہر چیز زوال پذیر ہے۔لیکن آخرت کی زندگی دائمی ہے اور وہاں کی نعمتیں ہمیشہ باقی رہنے والی ہیں۔ اس لیے مسلمانوں کو حکم دیا جا رہا ہے کہ نیکیاں کمانے اور جنت کو پانے کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ جس کسی شخص نے سورۃ الحدید کو خواب میں تلاوت کیا تو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک اس انسان کو دنیا و آخرت کی بھلائی اور نور عطا فرمائیں گے۔ناظرین سورۃ الحدید سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر کسی کا کوئی مشکل کام اٹک گیا ہو جیسے جاب میں ترقی نہ ہوتی ہو، مکان بنانے کے لیے سرمایہ نہ ہو، شادی کے اخراجات مہیا نہ ہوتے ہوں تو ان کو چاہیے کہ سورۃ الحدید کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پراعدادکی صورت میں لکھ کر اس کا تعویز تیار کر لیں۔اور پھر اس پر سورۃ الحدید تلاوت کر کے دم کریں اور تعویذ باحفاظت پاس رکھیں اس عمل کی بدولت مشکل چاہے جیسی بھی ہو آسان ہوگی اور غیب سے مدد ملے گی انشاء اللہ۔ اگر کسی کو کوئی ایسی لاعلاج بیماری لاحق ہو گئی ہو جس کا علاج ممکن نہ ہو اور تمام ڈاکٹرز نے بھی جواب دے دیا ہو تو گھر والوں کو چاہیے کہ روزانہ تین مرتبہ سورۃ الحدید کو تلاوت کر کے عرق گلاب یا صا ف پانی پر دم کر کے مریض کو پلا دیں۔ اس مبارک سورت کی بدولت کیسا ہی لاعلاج مرض کیوں نہ ہو بحکم الہٰی شفا نصیب ہوگی۔گھر نوکری اور کاروبار میں برکت وسعت اور ترقی اور خوشحالی کے لیے سورۃ الحدید کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے اس پر سورۃ الحدید تلاوت کر کے دم کریں اور تعویذ باحفاظت اپنے پاس رکھیں۔ اس عمل سے انشاء اللہ رزق اور مال و دولت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ الحدیدکا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Hazrat Imam Hussain K Aqwal

Hazrat Imam Hussain K Aqwal

حضرت امام حسین ؑ نے فرمایا: بہت سے مقامات پرخاموشی بہترین مدد گار ہے۔اگرچہ تم بہترین بولنے والے ہی کیوں نہ ہوں۔خدا کی جنت دنیا میں کبھی دیکھنے کا شوق ہو! تو فقط ایک بار اپنی ماں کی گود میں کبھی سو کر دیکھنا۔اگر دنیا مین تمہیں شدت سے غم ملیں تومیرے غمون کو یاد کر لینا...

August Me Paida Hone Walo Ki Nature

August Me Paida Hone Walo Ki Nature

آج کے موضوع میں ہم اگست میں پیدا ہونے والے افراد کے بارے میں بات کریں گے۔اگست میں پیدا ہونے والے افراد بہت خوش اخلاق اور ملنسار ہوتے ہیں۔دکھ اور تکلیف میں دوسروں کے کام آنا انہیں اچھا لگتا ہے۔یہ لوگ بہت زیادہ محنتی ہوتے ہیں اور زیادہ کام کرنے کی وجہ سے یہ صحت کے مسائل...

Hamal K Fifth Month Ki Surah

Hamal K Fifth Month Ki Surah

اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے مہینے سے چوتھے مہینے کے دوران پڑھی جانے والی سورہ مبارک شیئر کرچکے ہیں۔جس کے لنکس آپ کو اس موضوع کی ڈسکرپشن میں مل جائیں گے۔آج ہم آپ کے ساتھ حمل کے پانچویں مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ مبارک شیئر کریں گے۔حمل کا پانچواں مہینہ سٹارٹ...

Nabi SAW Ko Kaddu Itna Pasand Kyu Tha?

Nabi SAW Ko Kaddu Itna Pasand Kyu Tha?

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک درزی نے رسول اللہ ﷺ کی دعوت کی۔کچھ کھانا پکایا۔حضرت انس ؓ نے کہا کہ میں بھی آپﷺ کے ساتھ گیا اس کھانے پر۔پھر آپﷺ کے سامنے جو کی روٹی لائی گئی اور شوربا آیا جس میں کدو تھا اور بھنا ہوا گوشت تھا۔حضرت انس ؓ نے کہا میں دیکھتا تھا رسول...

Kamar Ke Dard Ka Rohani Ilaj

Kamar Ke Dard Ka Rohani Ilaj

اگر آپ کی کمر میں درد رہتا ہے۔جو کسی صورت بھی کم نہیں ہوتا۔کام کاج کرنامشکل ہو جاتا ہے۔جھک کر کوئی چیز نہیں اٹھائی جاتی یا بیٹھ کر اٹھنا محال ہو جاتا ہے۔ایسا شدید درد کہ نہ لیٹے آرام اورنہ ہی بیٹھ کر آرام آتا ہے۔آپ نے بہت سے علاج بھی کروائے میڈیسن کھا کھا کر تھک چکے...

BlackMailer Se Nijat Ka Rohani Ilaj

BlackMailer Se Nijat Ka Rohani Ilaj

ہمارے روحانی سنٹر میں ایک لڑکی کی کال آئی اور اس نے بتایا کہ کوئی شخص اسے بہت پریشان کرتا ہے خوفزدہ کرتا ہے۔یہاں تک کہ اس کے گھر پہنچ جاتا ہے اور اسے ہراساں کرتا ہے۔تفصیلات معلوم کرنے پر یہ پتا چلا کہ کچھ عرصہ پہلے تک اس لڑکی کی اس شخص کے ساتھ دوستی تھی۔لیکن جیسے ہی...

June Me Paida Hone Walo Ki Nature

June Me Paida Hone Walo Ki Nature

آج کے موضوع میں ہم جون کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کے بارے میں بات کریں گے۔جون کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد بہت ملنسار اورخوش اخلاق ہوتے ہیں۔یہ لوگ بہت ذہین اور کریٹیو مائیڈ ہوتے ہیں۔اپنی ذہانت اور خوش اخلاقی سے دوسروں کے پسندیدہ بن جاتے ہیں۔یہ لوگ حساس...

La Hawla Wala Quwwata Parhne Ki Fazilat

La Hawla Wala Quwwata Parhne Ki Fazilat

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِا للّٰہِ کو روزانہ 100 مرتبہ پڑھنے سے اللہ تعالیٰ غیب کے خزانوں سے رزق عطا کرتے ہیں او رآنے والی پریشانیوں کو ختم کر دیتے ہیں۔پریشانیوں سے نکلنے کا یہ وظیفہ خود نبی کریم ﷺکا عطا کردہ ہے۔آج کا وظیفہ خاص ان لوگوں کے لئے ہے جن کاکوئی اپنا...

Pregnancy K Second Month Ki Surah

Pregnancy K Second Month Ki Surah

اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ مبارک شیئر کر چکے ہیں۔جس کا لنک آپ کو اس موضوع کی ڈسکرپشن میں مل جائیگا۔آج ہم آپ کے ساتھ حمل کے دوسرے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ شیئر کریں گے۔حمل کا دوسرا مہینہ شروع ہوتے ہی آپ نے روزانہ ایک مرتبہ...

Haathon Ki Lakeeron Ka Raaz

Haathon Ki Lakeeron Ka Raaz

آج کے موضوع میں ہم ہاتھ میں موجود محبت کی لکیر کے بارے میں بات کریں گے۔اگر یہ لکیر آپ کے ہاتھ میں بالکل سیدھی ہے توپھر آپ کی ازداجی زندگی بہت خوشگوار ہونے والی ہے۔اور اگر آپ کی محبت لکیرکے درمیاں میں کچھ اس طرح کے نشان ہیں تو آپ کی اپنے شریک حیات کے ساتھ کچھ تلخیاں...

Hath Me Sehat Ki Lakeer Kaha Hai

Hath Me Sehat Ki Lakeer Kaha Hai

آج ہم ہاتھ میں موجود صحت کی لکیر کے بارے میں بات کریں گے۔اگر آپ کے ہاتھ کی یہ لکیر بالکل سیدھی ہے تواللہ کے کرم سے صحت کے معاملے میں آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔اگر آپ کی یہ لکیر کچھ ایسی آدھی ادھوری ہے تو آپ کو اپنی خوراک بہتر کرنے کی ضرورت ہو گی۔اور اگر آپ کی یہ...

Chehre Ke Dagh Dhabbon Ka Rohani Ilaj

Chehre Ke Dagh Dhabbon Ka Rohani Ilaj

اگر آپ کے چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہیں۔اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ بالکل صا ف شفاف اور روشن ہو جائے تو بہت ہی آسان سا وظیفہ آج آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہےیَا رَقِیْبُجب بھی آپ منہ دھوئیںیَا رَقِیْبُپڑھیں۔اور جب تک منہ دھوتے رہیںیَا...