السلام علیکم ناظرین!سورۃ الزمر مکی سورت ہے اور اس میں 75 آیتیں اور آٹھ رکوع ہیں۔ اس سورت کے آخر میں جہنمیوں اور جنتیوں کے گروہوں کا ذکر ہے اس لیے اس کا نام سورہ زمر ہے اور اس سورت کا موضوع توحید عملی ہے۔ اس سورت میں دعوت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اصل مقصد بتایا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان صرف اللہ کی بندگی اختیار کرے اور کسی دوسرے کی اطاعت و عبادت سے اپنی خدا پرستی کو آلودہ نہ کرے۔ اور اسی حقیقت کو بار بار مختلف انداز سے پیش کرتے ہوئے نہایت زوردار طریقے پر توحید کی حقانیت اور اسے ماننے کے عمدہ نتائج اور شرک کی غلطی اور اس پر جمے رہنے کے برے نتائج کو واضح کیا گیا ہے۔ اور لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنی غلط روش سے باز ا ٓکر اپنے رب کی رحمت کی طرف پلٹ آئیں۔ اسی سلسلے میں اہل ایمان کو ہدایت فرمائی گئی ہے کہ اگر اللہ کی بندگی کے لیے ایک جگہ تنگ ہو گئی ہے تو اس کی زمین وسیع ہے۔ اپنا دین بچانے کے لیے کسی اور طرف نکل کھڑے ہوں۔اللہ پاک تمہارے صبر کا اجر دے گا دوسری طرف نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا گیا ہے کہ ان کفار کو اس طرف سے بالکل مایوس کر دو کہ ان کا ظلم و ستم کبھی تم کو اس راہ سے پھیر سکے گا کہہ دو کہ تم میرا راستہ روکنے کے لیے جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہو کر ڈالو میں اپنا یہ کام جاری رکھوں گا اس کے بعد اس سورت میں توبہ اور اللہ پاک کی طرف پلٹنے کا بیان ہے۔ آخر میں احوال قیامت کے بیان پر سورۃ کا اختتام ہوتا ہے۔سورۃ الزمر کو خواب میں پڑھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ سورۃ الزمر کی تلاوت کر رہا ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک اس کے گناہ معاف فرمائے گا۔ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کا دین قوی ہوگا۔ ناظرین سورۃ الزمر سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ جس کسی کےمال و دولت میں برکت نہ رہتی ہو، اور وہ چاہتا ہو کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے رزق میں اس کو فراغی عطا فرمائے تو اس کو چاہیے کہ سورۃ الزمر کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لے۔ اور پھر اس پر سورۃالزمر کو تلاوت کر کے دم کرے اور پھر یہ تعویذ باحفاظت پاس رکھے۔ اس عمل سے اللہ پاک اس کے رزق میں برکت عطا فرمائیں گے اور اسے مال و دولت کی کبھی کمی نہیں ہوگی۔ اگر کسی پر جھوٹی تہمت کے باعث یا غلط فہمی کی وجہ سے اس کی عزت میں کمی آگئی ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ سورۃزمر کو 21 روز تک تلاوت کرے۔ اس مبارک سورت کی برکت سے اس انسان کو عزت و وقار دوبارہ حاصل ہو جائے گا۔ اگر یہی وظیفہ اس کے تعویذ پر کرے تو نہ صرف معاشرے میں باعزت مقام حاصل ہوگا بلکہ لوگوں کے دلوں میں آپ کی قدر و منزلت دن بدن بڑھے گی انشاء اللہ۔ جو کوئی اپنے گناہوں پر نادم ہو اور چاہتا ہو کہ اللہ پاک اس کو بخش دے تو اس کو چاہیے کہ روزانہ سورۃ زمر کو تلاوت کرنا اپنی زندگی کا معمول بنا لے۔ اس مبارک صورت کی برکت سے اللہ کی ذات اس کے تمام گناہوں کو معاف فرما دیں گے اور اسے دنیا اور آخرت کی نعمتوں سے نوازیں گے انشاء اللہ۔ اگر آپ کو تعویذ کو تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ الزمر کا تعویز ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبر پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Zabardast Tab Nabvi | Rasool S.A.W Ka Farman
پینے والی چیزوں کو کھڑے ہو کر مت پئیو۔کشمش بلغم کو کم کرتی ہے۔کدو کھاؤ کیونکہ یہ سبزی دماغ کو قوت دیتی ہے۔جس حد تک ممکن ہو لہسن کا استعمال کرو کیونکہ یہ ستر بیماریوں کی دوا ہے۔کلونجی ہر درد کی دوا ہے سوائے موت کہ اس کی کوئی دوا نہیں ہے۔مٹی کھانے سے پر ہیز کرو اس لئے...
Nakseer Photnay Ka Rohani Ilaj | Nose Bleeding
بہت سے افراد خصو صاََ بچوں کی نکسیر پھوٹ جاتی ہے اور اس میں سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے۔بعض لوگ تو ایسے بھی ہیں جو بہت سالوں سے اس تکلیف کا شکار ہیں۔بہت سے علاج بھی کروا لئے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔آج کا یہ موضوع ایسے ہی افراد کے ہے۔جس میں ہم انہیں قر آنی آیت بتائیں...
Shaitan Aur Jadugar Se bachne Ki Dua
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت نبی کریم ؐ نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم شام کو یہ دعا ۳ مرتبہ پڑھ لیا کرو تو صبح تک شیطان،کاہن اور جادو گر کے ضرر سے محفوظ رہو گے اور صبح کو پڑھ لیا کرو تو شام تک محفوظ رہو گے۔ (ابن السنی)اَمْسَیْنَا وَاَمْسَی...
Darood Sharif Parhne Ka Inaam
آج ہم آپ کو درود پاک پڑھنے کے 7عظیم الشان انعامات کے بارے میں بتائیں گے۔رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہجو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالی اس پر 10 رحمتیں نازل فرماتے ہیں اس کے 10گناہ مٹا دیتے ہیں اور اس کے10درجات بلند فرمادیتے ہیں۔فر مان مصطفیﷺ ہے کہبروز...
Nafarman Aulad Ko Farmabardar Banane Ka Wazifa
آج کا موضوع ایسے بچے بچیوں کے لئے ہے جو اپنے والدین کی نافرمان ہیں۔ ان سے بد زبانی کرتے ہیں۔ نبی پاک ﷺ نے فرمایا:جس نے اپنے والدین کوگالی دی اس کے سر پر جہنم میں اس قدر آگ کے انگارے برسیں گے جس قدر آسمان سے زمین پر بارش کے قطرے برستے ہیں۔اگر آپ اپنے والدین سے نافر...
Ayatul Kursi Ki Fazilat Hadees Ki Roshni Me
آج کے موضوع میں آپ کو بتائیں گے کہ اٹھتے بیٹھتے آیت الکرسی پڑھا کریں۔کیونکہ آیت الکرسی پڑھنے کے بے شمار فضائل ہیں۔احادیث میں بھی آیت الکرسی کے بے شمار فوائد بیان کئے گئے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کے ساتھ احادیث کی روشنی میں چند فوائد کا ذکر کریں گے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ:آیت...
Wirasat Ka Hissa Hasil Karne Ka Amal
ہمارے معاشرے کا بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ جائیداد میں سے بیٹوں کو تو بڑی خوشی سے حصہ دے دیا جاتا ہے لیکن بیٹیوں کو حصہ نہی دیا جاتا۔بلکہ بہنوں یا بیٹیوں کو حصہ دینے کے معاملے پر لڑائی جھگڑے اور فسادات ہو جاتے ہیں۔اور بعض گھروں میں بھائیوں کی بھی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ساری...
Dant K Dard Se Shifa Ki Dua | Dua For Pain
آج کے موضوع میں ہم آپ کو نبی پاک ﷺ کی دعا بتا ئیں گے۔اس دعا کو آج تک جس کسی نے بھی دانت میں درد سے شفاء کے لئے پڑھا ہے۔ا للہ کے کرم سے درد چاہے کتنا بھی شدید اور پرانا ہو۔ختم ہو جاتا ہے اور دوبارہ کبھی اسے دانت میں درد نہیں ہوتا۔ حضرت عبداللہ بن رواحہؓ سے راویت ہے کہ...
Astaghfar Parhne Ki Fazilat
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی استغفارکو اپنے اوپر لازم کر لے تو اللہ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے اور ہر رنج سے نجات پانے کی راہ ہموار کر دے گا اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا“عبداللہ بن مسعود ؓ سے...
Hazrat Imam Jafar Sadiq (A.S) Ki Dua
کتاب تفسیر برھان میں ہے کہ ایک شخص سر درد میں مبتلا تھا وہ حضرت امام جعفر صادق ؑ کے پاس آیا اور درد سر کی شکایت کی۔امام ؑ نے اس کے سر پر ہاتھ پھیر کر سورۃ فاطر کی آیت نمبر ۱۴ پڑھی تو وہ شخص بالکل ٹھیک ہو گیا۔وہ آیت مبارکہ یہ ہے۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ...
Qabar Mein Murde Se Kiya Jane Wale Sawal
ایک روایت میں حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب بندے کو قبر میں رکھا جاتا ہے اور اس کے ساتھی لوٹتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے۔ اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اسے بٹھاتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ تومحمد ﷺ کے متعلق کیا کہتا تھا تو مؤمن کہہ...
Ziddi Beti Se Baat Manwane Ka Wazifa
ایسی مائیں جو اپنی ضدی اور خود سر بیٹیوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ان کی بیٹیاں ان کی بات نہیں مانتیں۔مائیں سارا دن گھر کے کام کاج کر کے تھک جاتی ہیں۔لیکن بیٹی ماں کا احساس نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کام میں ماں کی مدد کرتی ہے۔ایسی لڑکیاں جو اپنی ماں کی بات کو اہمیت نہیں...