السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ النازعات کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورت کی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ سورۃ النازعات میں 46 آیات اور دورکوع  ہے اور یہ مکی سورت ہے۔ اس مبارک سورت میں بھی قیامت کی ہولناکیاں اور مختلف احوال بیان کیے گئے ہیں۔ اس کی شروعات میں اللہ پاک نے مختلف کاموں پر مامور پانچ قسم کے فرشتوں کی قسم کھائی اور قیامت کے واقع ہونے کا بیان فرمایا ہے۔ قسم بات میں زور پیدا کرنے کے لیے کھائی جاتی ہے اور فرمایا کہ جن فرشتوں کے ہاتھوں آج جان نکالی جاتی ہے انہی کے ہاتھوں دوبارہ جان ڈالی بھی جا سکتی ہے۔اور جو فرشتے آج اللہ کے حکم کی تعمیل بلا تاخیر بجا لاتے اور کائنات کا انتظام چلاتے ہیں۔ وہی خدا کے حکم سے کائنات کا یہ نظام درہم برم بھی کر سکتے ہیں۔ اور دوسرا نظام قائم بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد فرمایا گیا کہ یہ کام جسے تم بالکل ناممکن سمجھتے ہو اللہ کے لیے سرے سے کوئی دشوار کام ہی نہیں ہے جس کے لیے کسی بڑی تیاری کی ضرورت ہو۔بس ایک جھٹکا دنیا کے اس نظام کو درم برم کر دے گا اور دوسرا جھٹکا اس کے لیے بالکل کافی ہوگا۔ دوسری دنیا میں یکا یک تم اپنے آپ کو زندہ موجود پاؤ اور اس وقت وہی لوگ خوف و دہشت سے کانپ رہے ہوں گے۔ جو اس کا انکار کرتے تھے ا ور سہمے ہوئے انداز میں وہ سب کچھ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے جس کو وہ اپنے نزدیک نا ممکن سمجھتے تھے اس کے بعد حضرت موسیٰ اور فرعون کا قصہ مختصر فرما کرلوگوں کو خبردار کیا گیا رسول کو جھٹلانے اور اس کی ہدایت اور رہنمائی کو رد کرنے اور چالبازیوں سے اس کو شکست دینے کی کوشش کا کیا انجام ہوتا ہے۔فرعون دیکھ چکا ہے اگر تم اس سےعبرت حاصل کر کے اپنی روش سے باز نہ آئے تو وہی انجام تمہارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ ناظرین سورۃ النازعات سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔جیسا کہ اگر کسی شخص کا عدالت میں مقدمہ چل رہا ہو اور وہ حق پر ہو لیکن مخالفین ضد اور انا میں اس کو شکست دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہوں۔تو اس کو چاہیے کہ سورۃ النازعات کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویز تیار کر لے اور پھر اس پر سورۃ النازیات تلاوت کر کے دم کرے اور پھر گلے میں پہن کر کمرہ عدالت میں جائے انشاء اللہ کامیابی اس کے حق میں ہو گی اور دشمن اس کا کچھ بھی بگاڑ نہیں پائے گا۔اگر کسی نے گھر یا پراپرٹی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہو اور کسی صورت بھی قبضہ چھوڑنے پر آمادہ نہ ہو تو ایسی صورت میں سورۃ النازیات کا تعویز بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کریں۔ اور پھر اس تعویز پرروزانہ د س مرتبہ

یَا فَتَّاحُ یَا وَدُوْدُ

پڑھ کر دم کرتے رہے۔ اس عمل کی برکت سے قبضہ کرنے والے کے دل میں نرمی پیدا ہوگی اور وہ قبضہ چھوڑ دے گا۔ اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو ہر وقت بے چینی گھبراہٹ رہتی ہو اور کسی بھی کام میں دل نہ لگتا ہو تو

یَا قَھَّارُ،یَا بَاسِطُ

 کو 100 مرتبہ روزانہ تعویز پر پڑھ کر دم کریں۔ اور تعویذ باحفاظت اپنے پاس رکھیں انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے آپ کا دل سکون و اطمینان محسوس کرے گا اور ہر کام بخوبی سرانجام بھی دیں گے انشاء اللہ۔ اگر آپ کو سورۃ النازعات کا تعویز خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ النازعات کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Surah Baqarah Ki Akhri 10 Ayat Ka Wazifa

Surah Baqarah Ki Akhri 10 Ayat Ka Wazifa

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ پر نظر بد یا جادو ہے یا ایسا لگتا ہے کہ گھر میں کوئی آسیب یا جنات ہیں تو ایسی صورت میں آپ کو چاہئے کہ سورہ البقرہ کی آخری دس آیات کی روزانہ تلاوت کیا کریں۔انشاء اللہ ہر قسم کے سفلی جادو،بندش اور آسیب و جنات سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ حاصل ہو...

Hazoor (S.A.W) Ki Nazar Me Waldain Ka Maqam

Hazoor (S.A.W) Ki Nazar Me Waldain Ka Maqam

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمھارے والدین تمھاری جنت بھی ہیں (اگران کے ساتھ حسن سلوک کرو) اور تمھاری دوزخ بھی(اگر ان کی نافرمانی کرو)۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:کیا میں تمہیں بڑے کبیرہ گناہوں کے بارے میں خبر نہ دوں؟پھر آپ ﷺ نے ان گناہوں میں والدین کی نافرمانی کو بھی ذکر...

Surah Alam Nashrah Parhne Ki Fazilat

Surah Alam Nashrah Parhne Ki Fazilat

سورہ الم نشرح بے حد روحانیت کی حامل ہے۔اس کے بے شمار فیض و برکات ہیں۔زندگی کی پریشانیوں اور الجھنوں سے نجات کے لئے سورہ الم نشرح نہایت ہی مجرب ہے۔سورہ الم نشرح کو روزانہ 21 مرتبہ پڑھنے سے مال و دولت میں اضافہ ہو گا،عزت میں اضافہ ہو گا۔آپ اور آپ کی فیملی ہر طرح کی...

Hadees Nabvi (S.A.W) | Farman Mustafa (S.A.W)

Hadees Nabvi (S.A.W) | Farman Mustafa (S.A.W)

آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ چند احادیث نبویﷺ شئیر کریں گے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے زیادہ بلند مرتبہ کسی چیز کا نہیں۔نبی کریم ﷺنے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں دعا کیا کرو کہ تم قبولیت کایقین رکھا کرو اور یہ جان رکھو کہ اللہ تعالی...

Dukan Me Grahak Aane Ka Wazifa

Dukan Me Grahak Aane Ka Wazifa

ایسے افراد جو اپنے کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں۔کارو بار توہے لیکن چلتا نہیں ہے۔دکان ہے لیکن گاہک نہیں آتے اگر آتے بھی ہیں تو بہت کم آتے ہیں۔اوروہ اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ کس طرح اپنے کارو بار کو بڑھائیں یا ایسا کیا کریں کے ان کی دکان پر گاہکوں کا رش لگ جائے۔ا ب آپ کو...

Baal Lambe Ghane or Mazbot Karne Ka Wazifa

Baal Lambe Ghane or Mazbot Karne Ka Wazifa

آج کا موضوع ایسی خواتین کے لئے ہے جو اپنے کمزور اور گرتے بالوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔بہت سے گھریلو ٹوٹکے اور ریمیڈیز استعمال کر کے دیکھ لئے۔لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔تو ان کے ساتھ ایک زبردست پاور فل روحانی عمل شئیر کریں گے۔آپ نے کسی برتن میں اتنا پانی لینا ہے جس سے...

Banday Ki Tauba Per Shaitan Ki Bad Hawasi

Banday Ki Tauba Per Shaitan Ki Bad Hawasi

جب بندہ چالیس برس کی عمر میں پہنچ جائے اور اس کی بھلائی اس کے شر پر غالب نہ آئے تو شیطان اس کی پیشانی چوم کر کہتا ہے کہ میں اس چہرے پر قربان جو کبھی فلاح نہیں پائے گا۔پھر اگر اللہ عزوجل اس بندے پر احسان فرمائے اور وہ شخص اللہ کی بارگاہ میں توبہ کر لے اور اللہ اسے...

Sunnat e Rasool (SAW) In Urdu

Sunnat e Rasool (SAW) In Urdu

آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتیں شئیر کریں گے۔ آپ ﷺ جب اللہ تعالیٰ سے خیر کی دعا مانگتے تو دعا میں اپنے ہاتھوں کے اندر کی ہتھیلیاں اپنے چہرے کی طرف رکھتے اور جب کسی مصیبت سے پناہ مانگتے تو ہتھیلیوں کی پشت اپنے چہرے کی طرف رکھتے۔ کوئی شخص اپنی...

Mehboob Ko Mohabbat Me Pagal Karne Ka Amal

Mehboob Ko Mohabbat Me Pagal Karne Ka Amal

اگر آپ کسی کے دل میں اپنے لئے محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں یا آپ کا کوئی اپنا روٹھ گیا ہے اور آپ اسے منانا چاہتے ہیں۔ یا یہ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کا عذر قبول کر لے اور آپ سے ناراضگی ختم کر دے تواب آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ہم آپ کو ایسا زبردست قرآنی عمل بتائیں گے۔جس کی...

Dushman Ki Zuban Ko Tala Lagane Ka Wazifa

Dushman Ki Zuban Ko Tala Lagane Ka Wazifa

اگر آپ کا کوئی دشمن ہے جو آپ کوبہت تنگ کرتا ہے۔آپ کے خلاف بولتا ہے۔ہر وقت لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔آپ کو نیچا دکھانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے اور آپ کو نقصان پہچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔تو آج کے موضوع میں آپ کے ساتھ ایسا زبردست وظیفہ شئیر کریں گے...

Apna Haq Lene Ka Powerful Wazifa

Apna Haq Lene Ka Powerful Wazifa

اگر آپ کو اپنے افسران بالا سے کوئی کام پڑجائے اور آپ یہ چاہتے ہوں کہ وہ آپ پر مہربان ہو جائے یا کسی ظالم و جابر نے آپ کا حق چھینا ہوا ہے اور آپ اس سے اپنا حق لینا چاہتے ہیں تو اس کے لئے نہایت ہی آسان لیکن بہت ہی زبردست پاور کا حامل عمل شئیر کریں گے۔اللہ تعالیٰ کا ایک...

Subah K Waqt Ki Dua | Kamyabi Ki Dua

Subah K Waqt Ki Dua | Kamyabi Ki Dua

آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ ایسی زبردست دعا شئیر کریں گے۔جس کو صبح 10 بار پڑھنے سے سارا دن آپ اللہ کی پناہ میں رہیں گے اور شیطان سے حفاظت رہے گی۔اور سارا دن رنج و غم سے نجات رہے گی۔حضرت انس ؓ روایت کرتے ہیں کہ جو شخص اس دعا کو 10 بار پڑھے گا۔وہ گناہوں سے ایسا پاک ہو...