السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم
یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ
کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Adhe Sar K Dard Se Shifa Ka Wazifa
سورۂ الفاتحہ قرآن پاک کی پہلی سورۂ مبارک ہے۔اس میں ہر بیماری سے شفاء موجود ہے۔اگر آپ کے آدھے سر میں درد ہتا ہے تو آپ کے ساتھ سورۂ الفاتحہ کا خاص وظیفہ شئیر کریں گے۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ جب بھی آپ کے آدھے سر میں درد ہو تو اول و آخر درود پاک کے ہمراہ 11 مرتبہ سورۂ الفاتحہ...
Dimagi Bechani Khatam Karne Ka rohani Ilaj
اگر آپ کا دماغ ہر وقت بے چین رہتا ہے۔ وہم یا وسوسے آتے ہیں۔ذ ہن مختلف سوچوں اور الجھنوں کا شکار رہتا ہے۔ان سوچوں اور الجھنوں کی وجہ سے آپ کی ذہنی کیفیت بگڑ گئی ہے۔آپ سکون سے سو بھی نہیں پاتے۔نیند میں بھی آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا دماغ جاگ رہا ہے۔سوچیں اور الجھنیں آپ کے...
Dar,Khof Se Nijat Ka Powerful Naqsh
اگر آپ کو اندھیرے سے ڈ ر لگتا ہے۔نیند میں ڈر جاتے ہیں،اونچائی سے ڈر لگتا ہے،پانی سے خوف آتا ہے یا کسی انسان سے خوفزدہ رہتے ہیں۔تو آپ کے ساتھ بہت ہی پاور فل وظیفہ شیئر کریں گے۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ جب بھی آپ کو ڈر لگے تو اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر 21 مرتبہ سبحان اللہ،یا حافظ...
Gurdy Ki Pathri Se Nijat Ka Naqsh
اگر آپ کے گردے میں پتھری ہے اور آپ نے بہت سے علاج بھی کروا لئے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا تو آج ہم آپ کے ساتھ قرآن کریم کی رو سے بہترین علاج شیئر کریں گے۔ جس کی بدولت مریضوں میں گردے کی اور ہر طرح کی پتھری صرف چند دنوں میں ہی جسم سے خارج ہوتے دیکھی گئی ہے۔ پتھری سے شفاء...
Beta Hone K Liye Qurani Surah Ka Naqsh
آج کا موضوع ایسی خواتین کے لئے بنائی گئی ہے جنھیں اولاد نرینہ کی شدید خواہش ہے کیونکہ بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سسرال والوں کے طعنے سننا پڑتے ہیں یا ان کے شوہر بیٹے کی خواہش میں دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں۔جس کی وجہ سے وہ خواتین بہت پریشان رہتی ہیں۔بہت سے میڈیکلی اور...
Khoi Hui Mohabbat Dobara Hasil Karne Ka Naqsh
اگر آپ کی زندگی میں کوئی ایسا ہے جس سے آپ بہت محبت کرتے ہیں اور اس کے بغیر آپ زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔پہلے تو وہ شخص بھی آپ سے شدید محبت کرتا تھا۔اس نے آپ کے ساتھ بہت سے وعدے بھی کئے اور ہر طرح کے حالات میں ساتھ نبھانے کا عہد بھی کیا۔لیکن پھر اچانک سے اس...
Hamal Ki Hifazat K Liya Qurani Naqsh
ایسی حاملہ خواتین جن کو اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں اس بار بھی ان کا حمل ضائع نہ ہو جائے کیونکہ پہلے بھی کئی مرتبہ ایسا ہو چکا ہے۔جب وہ حاملہ ہوتی ہیں تو کسی کا دوسرے مہینے میں،کسی کا تیسرے مہینے میں اور کسی کا پانچویں مہینے میں حمل ضائع ہو جاتا ہے۔بہت سے ڈاکٹری اور حکیمی...
Har Qism K Jismani Amraz Ka Rohani Naqsh
آج کا موضوع خاص طور پر ان افراد کے لئے بنائی گئی ہے جو کسی بھی قسم کے جسمانی مرض میں مبتلا ہیں۔عرصہ دراز سے بیماری سے لڑ رہے ہیں۔بہت سے ڈاکٹری اور حکیمی علاج کروا لئے میڈیسن کھا کھا کر تھک چکے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔تمام ٹیسٹ رپورٹس بھی کلیئر ہیں۔تو یہاں پر آپ...
Tango Ke Dard Ka Powerful Rohani Ilaj
ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ جب وہ رات کو بستر پر لیٹے تو اسے فوراً نیند آجائے لیکن کچھ لوگوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا وہ جیسے ہی بستر پر لیٹتے ہیں انہیں ٹانگوں میں ایک عجیب سی بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کے لئے وبال جان بن جاتی ہے۔اگر آپ کو بستر پر لیٹنے کے بعد یا...
Ghutno Ke Dard Ka Powerful Rohani Ilaj
اگر آپ کے گھٹنوں میں درد رہتا ہے گھٹنے کمزور ہو گئے ہیں اور گھٹنوں میں سے کچھ عجیب سی آوازیں آتی ہیں۔جس کی وجہ سے چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے۔سیڑھیاں چڑھنا اترنا مشکل ہو جاتا ہے یا ایسے افراد جو وزن اٹھانے کا کام کرتے ہیں ان کے لئے سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ ایک...
Bachy Ka Parhai Mein Dil Lagana
ایسی خواتین جو اس بات سے پریشان رہتی ہیں کہ ان کے بچے کا دل پڑھائی میں نہیں لگتا وہ جو بھی سبق یاد کرے اسے بھول جاتا ہے تو ایسی خواتین کو بتاتے چلیں کہ بچے کے سکول نہ جانے اور پڑھائی میں دل نہ لگنے کی دو وجوہات ہوتی ہیں۔ایک ظاہری وجہ یہ ہے کہ بچے میں آئرن کی کمی ہو...
Rizq Ko Barhane Ka Khas Wazifa
آج کے موضوع میں ہم شعبان میں کیا جانے والا وہ خاص وظیفہ شیئر کریں گے جس کی برکت سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے اور دولت بارش کے قطروں کی طرح برسنے لگتی ہے۔اس وظیفے کو پڑھنے والا غنی ہو جاتا ہے اور کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا۔وظیفے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے ہر روز نماز ظہر کے...