السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم
یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ
کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Hamal K Fifth Month Ki Surah
اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے مہینے سے چوتھے مہینے کے دوران پڑھی جانے والی سورہ مبارک شیئر کرچکے ہیں۔جس کے لنکس آپ کو اس موضوع کی ڈسکرپشن میں مل جائیں گے۔آج ہم آپ کے ساتھ حمل کے پانچویں مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ مبارک شیئر کریں گے۔حمل کا پانچواں مہینہ سٹارٹ...
Kamar Ke Dard Ka Rohani Ilaj
اگر آپ کی کمر میں درد رہتا ہے۔جو کسی صورت بھی کم نہیں ہوتا۔کام کاج کرنامشکل ہو جاتا ہے۔جھک کر کوئی چیز نہیں اٹھائی جاتی یا بیٹھ کر اٹھنا محال ہو جاتا ہے۔ایسا شدید درد کہ نہ لیٹے آرام اورنہ ہی بیٹھ کر آرام آتا ہے۔آپ نے بہت سے علاج بھی کروائے میڈیسن کھا کھا کر تھک چکے...
BlackMailer Se Nijat Ka Rohani Ilaj
ہمارے روحانی سنٹر میں ایک لڑکی کی کال آئی اور اس نے بتایا کہ کوئی شخص اسے بہت پریشان کرتا ہے خوفزدہ کرتا ہے۔یہاں تک کہ اس کے گھر پہنچ جاتا ہے اور اسے ہراساں کرتا ہے۔تفصیلات معلوم کرنے پر یہ پتا چلا کہ کچھ عرصہ پہلے تک اس لڑکی کی اس شخص کے ساتھ دوستی تھی۔لیکن جیسے ہی...
Pregnancy Kay 4th Month Ki Surah
اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے،دوسرے اور تیسرے مہینے میں پڑھی جانے والی سورتیں شیئر کر چکے ہیں۔آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ حمل کے چوتھے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ شیئر کریں گے۔ حمل کا چوتھا مہینہ سٹارٹ ہوتے ہی آپ نے روزانہ سورہ یوسف پڑھ کر پانی پہ دم کر کے...
Har Museebat or Pareshani Se Nijat Ka Wazifa
حضرت ابو دردا ؓ فرماتے ہیں کہ جس نے صبح شام سات سات مرتبہ پڑھاحَسْبِیَ اللّٰہُ لَآاِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِترجمہ: مجھے اللہ کافی ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیااور وہ بڑے عرش کا مالک ہے۔اللہ پاک...
Kalonji Per Surah Kausar Padhne K Mojzat
آج کے موضوع میں ہم کلونجی اور سورہ الکوثر کی مدد سے معدے کے امراض سے نجات کا طریقہ بتائیں گے۔اگر آپ معدے کے امراض میں مبتلاہیں۔کھانا ہضم نہیں ہوتا۔معدے میں درد رہتا ہے۔گیس کی شکایت رہتی ہے یا قبض ہو جاتی ہے اور بہت علاج کروانے پر بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا تو آج آپ کے...
Allah Hu Samad Se Har Pareshani Khatam
ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُپڑھنے کے بے شمار فوائد و برکات ہیں۔اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اس کے کاروبار میں وسعت اور کشادگی ہو تو اسے چاہئے کہٱللَّهُ ٱلصَّمَدُکو روزانہ 1000 مرتبہ پڑھے۔دولت کی بارش ہو گی اور کبھی بھی جیب خالی نہ ہوگی انشاء اللہ۔سکون قلب کے لئےٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ کو...
Dant Dard Se Shifa Ki Dua in Quran
اگر کسی کے دانت میں شدید درد ہو اور درد سے نجات نہ مل رہی ہو تو اسے چاہئے کہ سورہ یٰسین یہ آیتسَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍسات مرتبہ پڑھ کر اپنی انگلی پر دم کر کے دانتوں پر ملے۔درد چاہے کتنا بھی شدید ہو فوری آرام آجائے گا انشاء اللہ۔اس کے علاوہ اس آیت مبارکہ...
Pregnancy K Second Month Ki Surah
اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ مبارک شیئر کر چکے ہیں۔جس کا لنک آپ کو اس موضوع کی ڈسکرپشن میں مل جائیگا۔آج ہم آپ کے ساتھ حمل کے دوسرے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ شیئر کریں گے۔حمل کا دوسرا مہینہ شروع ہوتے ہی آپ نے روزانہ ایک مرتبہ...
Buri Aadat Se Bachne Ka Wazifa
اگر آپ کا کوئی عزیز بری عادات کا شکار ہے یا ایسی خو اتین جن کے شوہر نشے جوئے یا دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات جیسی بری عادات میں مبتلاہیں۔جس کی وجہ سے معاملات اس قدر معاملات خراب ہو گئے ہیں کہ گھر میں ہر وقت میدان جنگ کی صورت حال رہتی ہے۔شوہر کی ہرقسم کی بری عادات سے...
Pregnancy K Third Month Ki Surah
اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے اور دوسرے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ مبارکہ شیئر کر چکے ہیں۔آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ حمل کے تیسرے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ شیئر کریں گے۔حمل کا تیسرا مہینہ سٹارٹ ہوتے ہی آپ نے سورہ محمد کو ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پہ دم کر...
Chehre Ke Dagh Dhabbon Ka Rohani Ilaj
اگر آپ کے چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہیں۔اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ بالکل صا ف شفاف اور روشن ہو جائے تو بہت ہی آسان سا وظیفہ آج آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہےیَا رَقِیْبُجب بھی آپ منہ دھوئیںیَا رَقِیْبُپڑھیں۔اور جب تک منہ دھوتے رہیںیَا...