السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم
یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ
کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Pait Me Rasoli Se Nijat Ka Rohani Ilaj
ایسی خواتین جن کے پیٹ میں رسولیاں ہوں۔بہت تکلیف میں ہوں۔ جس کی وجہ سے انہیں حمل نہیں ہوتا۔اور وہ اولاد کی خوشی سے محروم ہیں۔بہت سے دوائیاں کھا چکی ہیں۔لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ڈاکٹر نے بھی آخری حل آپریشن بتایا ہے لیکن وہ آپریشن نہیں کروانا چاہتیں۔لہذٰا ایسی خواتین کو...
Hasad Ki Nigah Se Bachne Ka Powerful Amal
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ارد گرد کچھ لوگ ہیں جو آپ سے حسد کرتے ہیں۔جن کی نگاہوں میں حسرت ہوتی ہے۔جو آپ کی ترقی سے،خوشحالی سے، آپ کے اچھے گھر سے،آپ کی اولاد سے یا آپ کے کھانے پینے سے حسد کرتے ہیں۔آپ ایسے حا سد وں سے بچنا چاہتے ہیں۔تو اس کے لیے آپ کو چاہے کہسُبْحَانَ...
Bhatke Hue Ko Sidhi Rah Per Lane Ka Wazifa
اگر آپ کا کوئی اپنا راہ بھٹک گیا ہے۔کسی غلط صحبت میں پڑ گیا ہے۔یا کسی بھی طرح کے جرائم میں ملوث ہو گیا ہے۔جس کی وجہ سے آپ بہت پریشان ہیں۔ رات دن بے سکون ہیں۔تو اب آپ اپنے دل سے ہر پریشانی کو نکال دیں۔کیونکہ آج ہم آپ کو ایسا قرآنی عمل بتانے جارہے ہیں۔جس کے کرنے سے آپ...
Bure Logo Se Bachne Ka Powerful Wazifa
اگر آپ کے ارد گرد کو ئی ایساہے جو آپ کو پریشان کرتا ہے۔یا آپ کو تنگ کرتا ہے۔اکثر خواتین کے ساتھ یہ دیکھا گیا ہے کہ جب وہ باہر نکلتی ہیں۔یا جاب کرتی ہیں۔تو کچھ لوگ انھیں پریشان کرتے ہیں۔ان کی زندگی عذاب بن جاتی ہے۔ایسے لوگوں سے جان چھڑوانے کے لیئے سورہ الیسٰن کی آیت...
Shohar Se Har Baat Manwane Ka Wazifa
آج کا موضوع ایسی خواتین کے لیے ہے۔جو اپنے شوہر کے روئیے کی وجہ سے پریشان ہیں۔جن کے شوہر بد سلوکی اور بد زبانی کرتے ہیں۔اپنی بیویوں کی عزت نہیں کرتے۔ان سے محبت نہیں کرتے۔ایسی خواتین کو ایک زبردست روحانی عمل بتائیں گے۔بروز سوموار بعد از نماز عشاء اول و آخر ایک بار درود...
Bukhar Ka Fori Ilaj | Fever Treatment
اگر آپ کو بخار ہو گیا ہے اور مستقل علاج کے باوجود بخارنہیں اتر رہا۔لہٰذا بخار فوری اتارنے کے لئے ہم آپ کو قر آن پاک کی ایک آیت بتائیں گے۔جس کوآپ نے صرف سات بار پڑھنا ہے اور اپنے اوپر دم کرنا ہے۔اسی طرح گر آپ کے گھر میں کسی اور فرد کو یا کسی چھوٹے بچے کو بخار ہے توآپ...
Dant K Dard Ka Rohani Ilaj | Tooth Pain
اگر آپ کے دانت میں شدید درد ہے۔تکلیف سے بے چین ہیں۔میڈیسن کھانے کے بعد بھی آرام نہیں آرہا۔تو آج آپ کو زبردست وظیفہ بتائیں گے۔وظیفہ پڑھتے ہی فوراً آرام آجا ئے گا۔سورہ القریش کو باوضو ہو کر 21بار پڑھیں۔اور نمک پر دم کر لیں اور پھر اس نمک کو اپنے دانت پر مل لیں۔کچھ دیر...
Phansi Hoi Raqam Hasil Karne Ka Wazifa
اکثر اوقات ایساہوتاہے کہ لوگ کسی کارو بار میں یا بزنس میں رقم لگاتے ہیں یا کسی کو رقم ادھار دے دیتے ہیں۔اور اس کے بعد مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔بار بار تقاضا کرنے پر بھی پھنسی ہوئی رقم واپس نہیں ملتی۔اس کے لئے آپ کواللہ کے دو نام بتائیں گے۔اول و آخر درود پاک پڑھ کر...
Hormones K Masail Ka Rohani Ilaj
آج کا موضوع ایسی خواتین کے لئے ہے۔جو ہارمونز کے مسائل کا شکار ہیں۔بعض خواتین ہارمونل ایمبیلینس کی وجہ سے کنسیو بھی نہیں کر پاتیں۔اگر آپ ہارمونز کو ٹھیک کرنے کے لئے مختلف میڈیسن کھا کر،گھریلو ٹوٹکے آزما کر یا کئی طرح کی ریمیڈیز استعمال کر کے تھک چکی ہیں اور کوئی فائدہ...
Hazrat Ibn Abbas R.Z Ki Dua | Numbness Ka Ilaj
ایک مرتبہ حضرت ابن عباسؓ کی موجودگی میں ایک شخص کاپاؤں سن ہو گیا۔تو انھوں نے فرمایا کہ اپنے محبوب ترین شخص کو یا د کرو۔تو اس نے کہا کہ محمدﷺ ہیں۔تو وہ شخص ٹھیک ہو گیا۔حضرت ابن عباسؓ کی روایت کے مطابق جب آپ کا پاؤں یا جسم کا کوئی حصہ سن ہو جائے تو درود پاک پڑھا...
Nazla Zukam Se Nijat Ka Rohani Ilaj
اگر آپ کو نزلہ زکام کی شکایت ہے۔مختلف دوائیاں اور گھریلوٹوٹکے استعمال کر کے تھک چکے ہیں۔لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔تو اب کو پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں۔ہم آپ کے ساتھ زبردست روحانی عمل شیئر کریں گے۔عمل کا طریقہ یہ ہے کہ ہر بار بسم اللہ الرحمن الر حیم کے ساتھ اول و آخر تین...
Pareshani Aur Musibat Se Bachne Ka Ilaj
اگر آپ پریشانیوں اور مصیبتوں میں گھرے ہوئے ہیں۔زندگی کی مشکلات کم نہیں ہو رہیں۔کسی ایک مصیبت یا پریشا نی سے نکلتے ہیں تو دوسری شروع ہو جاتی ہے تو ایسی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں سے حفاظت کے لیے آپ کو ایک خاص وظیفہ بتائیں گے۔وظیفہ کچھ یوں ہے کہ صبح اور شام کے وقت تین...