السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو  مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم

یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ

کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Mulazmat Ke Husool Ke Liye Powerful Wazifa

Mulazmat Ke Husool Ke Liye Powerful Wazifa

اگر کسی شخص کی ملازمت چھٹ گئی ہو یا معطل ہو گئی ہو اور وہ دوبارہ بحال ہونا چاہتا ہو تو اس وظیفے الْقَدُسُکو 11 ہزار مرتبہ روزانہ پڑھنا شروع کردے۔ اور اس وقت تک جاری رکھے جب تک کہ اس کے بحال ہونے کا ذریہ پیدا نہ ہو جائے۔ انشاء اللہ اللہ کی رحمت سے جلد سے دوبارہ بحال ہو...

Ghar Mein Khair o Barkat Ka Wazifa

Ghar Mein Khair o Barkat Ka Wazifa

جو شخص اس وظیفے الْکَبِیْرُکو ہر نماز کے بعد 97 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو انشاء اللہ زندگی بھر اس کے مال میں خیر و برکت رہے گی۔ اور مالی پریشانی سے ہمیشہ کے لیے محفوظ رہے گا۔وہ شخص کبھی بھی کسی کا محتاج نہیں رہے گا۔ اس کی جیب بھی دولت سے خالی نہیں رہے گی۔انشا ء...

Khatma Bil Khair Ki Behtareen Dua

Khatma Bil Khair Ki Behtareen Dua

فَاطِرَالسَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیِّ فِیْ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَ ۃِ تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ۔ اے آسمانوں اور زمین کے بنانے والے تو ہی دنیا و آخرت میں میرا حقیقی کارساز ہے،مجھے اپنا فرمانبردار بنا کر اس دنیا سے اٹھا اور مجھے نیک...

Logo Ke Shar Se Bachne Ki Best Dua

Logo Ke Shar Se Bachne Ki Best Dua

رَبِّ انْصُرْنِيْ عَلَی الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ۔ اے ہمارے رب! مدد فرما تو میری ان فسادی لوگوں کے مقابلے میں۔ (سورۃ العنکبوت)Female: 0306-4151113Male: 0301-0147869

Islah Baten,Maal,Biwi Aur Aulad Ki Dua

Islah Baten,Maal,Biwi Aur Aulad Ki Dua

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ سَرِیْرَتِيْ خَیْرًا مِنْ عَلَانِیَتِي،وَاجْعَلْ عَلَانِیَتِي صَالِحَۃً،اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُکَ مِنْ صَالِحِ مَا تُؤْتِي النَّاسَ مِنَ الْمَالِ وَالْأَھْلِ وَالوَلَد،،غَیْرِ الضَّالِّ وَلَاَ الْمُضِلِّ۔ اے اللہ!میرے باطن کو میرے ظاہر سے بہتر...

Apni Parda Poshi Aur Aman Ki Dua

Apni Parda Poshi Aur Aman Ki Dua

اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَاٰمِنْ رَّوْعَاتِیْ۔ اے اللہ! میرے پوشیدہ امور پر پردہ ڈال اور میری گھبراہٹوں میں مجھے امن دے۔ (سنن ابن ماجہ:3871)Female: 0306-4151113Male:...

Ya Wakeelu Ka Powerful Wazifa

Ya Wakeelu Ka Powerful Wazifa

جو اس اسم کو کثرت سے پڑتا ہے۔ اس کے ہر کام میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔ اس وظیفہ کوپڑھنے سے تمام مشکلات کا حل نکل جاتا ہے۔ اور ہر جائز دلی حاجت بھی پوری ہو جاتی ہے۔ اس وظیفے کو شروع کرنے سے پہلے 11 مرتبہ اول و آخر درود شریف پڑھیں۔ اور  یَا وَکِیْلُ کا سو مرتبہ ورد کریں۔...

Ya Kareemu Ka Powerful Wazifa

Ya Kareemu Ka Powerful Wazifa

اگر کسی کو کوئی جائز حاجت درپیش ہو تو اسے چاہیے کہ اس اسم مبارک کو 11 سو مرتبہ 40 دن تک پڑھے۔ اور شروع کرنے سے پہلے 11 مرتبہ اول وآخر درود شریف پڑھیں۔ انشاء اللہ اللہ تعالی ضرور ہر جائز حاجت پوری کر دے گا۔ Female: 0306-4151113Male:...

Buri Taqdeer Se Bachne Ki Powerful Dua

Buri Taqdeer Se Bachne Ki Powerful Dua

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ جَھْدِ الْبَلَآءِ وَدَرْکِ الشَّقَآءِ وَسُوْٓءِ الْقَضَآءِ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَآءِ۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں سخت مشقت سے،بد بختی سے کے لا حق ہونے،برے فیصلے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے۔(صحیح بخاری حدیث:(6347)Female:...

Naimat Ke Chin Jane Se Hifazat Ki Dua

Naimat Ke Chin Jane Se Hifazat Ki Dua

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَفُجَاۃِ نِقْمَتِکَ وَجَمِیْعِ سَخَطِکَ۔ اے اللہ! میں تجھ سے نعمت کے چھن جانے کی پناہ اور حفاظت چاہتا ہوں اور تیری جانب سے عطا کی ہوئی عافیت کے پھر جانے سے بھی پناہ چاہتا ہوں اور اچانک...

Dil Ki Ghabrahat Door Karne Ki Dua

Dil Ki Ghabrahat Door Karne Ki Dua

اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَءِنُّ قُلُوْبِھِمْ بِذِکْرِ اللّٰہِ اَلَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَءِنُّ الْقُلُوْبُ۔ مراد اس سے وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور اللہ کے ذکر سے ان کے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے۔ خوب سمجھ لوکہ اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ملتا ہے۔ (پارہ...

Jaan Ke Khauf Ke Waqt Ki Powerful Dua

Jaan Ke Khauf Ke Waqt Ki Powerful Dua

اَلَّذِیْنَ قَالَ لَھُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَکُم فَاخْشَوْھُمْ فَزَادَھُمْ اِیْمَانًا وَّ قَالَ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔ وہ لوگ کہ لوگوں نے ان سے کہا کہ بے شک لوگوں نے تمہارے لیے(فوج) جمع کر لی ہے،سوا ان سے ڈرو،تو اس بات نے انھیں...