السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم
یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ
کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Migraine Se Nijat Ka Powerful Wazifa
آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ درد شقیقہ یعنی آدھے سر کے درد سے نجات کا پاورفل وظیفہ شیئر کریں گے۔درد چاہے کتنا بھی شدید ہو اللہ کے کرم سے فوری آرام آجائے گا انشاء اللہ۔اس عمل کو آپ نے کامل یقین کے ساتھ کرنا ہے کیونکہ کسی بھی عمل کی کامیابی کے لئے پختہ یقین کا ہونا بہت...
Cyst Se Shifa ka Taweez | Anda Dani Ki Rasoli Ka Ilaj
جن خواتین کو سسٹس ہوگئی ہے اور علاج کروانے کے بعد دوبارہ پھر یہ مسئلہ ہوجاتا ہے تو ان کے لئے زبردست روحانی علاج شیئر کریں گے۔ علاج کروانے کے لئے موضوع کے آخر میں دئیے گئے وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔ اووریز یا انڈے دانی میں جو سسٹ بنتی ہے۔ اسے او ویرین سسٹ کہا جاتا ہے۔...
Sar Dard Se Nijat Ka Taweez | Headache
اگر آپ کو ہر وقت سر میں درد رہتا ہے۔ جو کسی بھی علاج سے جاتا نہیں ہے تو روحانی علاج آپ سے شیئر کریں گے۔ علاج کروانے کے لئے دئیے گئے وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔ سرد رد سے شفاء کے لئے آپ کو دیا جائے گا سورۂ الشعراء کا شفاء والا تعویذ۔ جو پرانی سے پرانی سردرد کو بھی صرف...
Narazgi Ko Sulah Mein Badalne Ka Amal
اگر آپ سے آپ کا کوئی اپنا ناراض ہوگیا ہے۔ اور کسی صورت صلح کے لئے نہیں مان رہا۔ آپ کو دیکھنا تک نہیں چاہتا تو اس کا روحانی حل آپ سے شیئر کریں گے۔ علاج کے لئے موضوع کے آخر میں دئیے گئے وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔ سورۂ المزمل کے نقش پر ہمارے روحانی ماہرین نے ایسے خاص...
PCOS Se 100% Shifa Ka Powerful Naqsh
پکوس کی بیماری میں باڈی کے اندر بہت زیادہ پرابلمز چل رہی ہوتی ہیں۔ اس کا روحانی علاج شیئر کریں گے۔ علاج کے لئے موضوع کے آخر میں دئیے گئے وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔جن خواتین کو نیا نیا پکوس ہوا ہے یا بیماری بگڑ گئی ہے۔ پرانی ہوگئی ہے۔ دونوں کا روحانی علاج یہ ہوگا کہ...
Surah Baqarah Se Jadu Ka Powerful Ilaj
اگر آپ پر کسی حاسد دشمن نے جادو کروا دیا ہے جس کی وجہ سے آپ کے معاملات زندگی خراب ہو گئے ہیں۔بیماریوں نے چاروں سے طرف سے گھیر لیا ہے،کاروبار میں نقصان پہ نقصان ہو رہا ہے،جادو کی وجہ سے دماغ ماؤف ہو گیا ہے،میاں بیوی میں ناچاقی ہے،اولاد سرکش اور نافرمان ہو گئی ہے،دوست...
Chehre Ko Purnoor Karne Ka Wazifa
مرد ہو یا عورت ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا چہرہ خوبصورت چمکدار اور روشن دکھائی دے۔جس کے لئے وہ مختلف طرح کی مہنگی مہنگی کریمیں استعمال کرتے ہیں۔کئی طرح کے ٹوٹکے اور ہوم ریمیڈیز بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ خوبصورت دکھائی دیں لیکن آج ہم آپ کے ساتھ بہت پاور فل...
Dushman Ke Shar Se Fori Hifazat Ka Naqsh
اگر آپ کا کوئی دشمن ہے جو آپ کو ہر وقت نقصان پہچانے کی کوشش کرتا ہے یا کوئی ایسا حاسد یا گمنام دشمن ہے جو دوسروں کے دل میں آپ کے لئے نفرت بدگمانی غلط فہمیاں یا دشمنی ڈال رہا ہے حتیٰ کہ وہ جادو ٹونے،کالے اور شیطانی عملیات کروانے سے بھی گریز نہیں کرتا اور آپ چاہتے ہیں...
Rizq Barish Ki Tarha Barse Ga Inshallah
اگر آپ پر قرض یا تنگدستی ہے جو بہت کوشش کے بعد بھی ختم نہیں ہو رہی،کاروبار نہیں چل رہا اور نقصان پہ نقصان ہو رہا ہے،رزق اور پیسے میں برکت نہیں ہے۔اگر پیسہ آتا بھی ہے تو بیماریوں پر اور نقصانات کو پورا کرنے میں ہی خرچ ہو جاتا ہے تو رزق یا مال ودولت میں بے پناہ اضافے کے...
Pasandida Jagah Rishta Karne Ka Taweez
اگر آپ من پسند جگہ پر رشتہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اس خواہش کی تکمیل کے آپ کو بہت سے مسائل جیسے کہ لڑائی جھگڑے،ناراضگی یا تنازعات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔آپ ہر ممکن کوشش کر چکے ہیں لیکن کبھی لڑکے والوں کی طرف سے کوئی مسئلہ ہو جاتا ہے اور کبھی لڑکی والوں کی طرف...
Beron Mulk Safar Ki Rukawat Ko Door Karna
اگر آپ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اور بہت عرصے سے کوشش کررہے ہیں لیکن ہر بار کوئی نہ کوئی ایسی رکاوٹ حائل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کام بنتے بنتے رہ جاتا ہے اور اسی لئے آپ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔اگر آپ کی بیرون ملک جانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں تو ایسی صورت میں...