شب معراج کی رات بہت ہی بابرکت رات ہے۔اس رات میں رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔یہ دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے۔بہت خوش نصیب ہیں وہ انسان جو اس رات کی عبادت کو پا کر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا قرب حاصل کر لیتے ہیں۔ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس رات میں خاص وظائف اور ایسے عمل کرے جس سے اس کے دل کی تمام دعائیں قبولیت کا درجہ پا لیں۔ناظرین اس سلسلے میں آج ہم آپ کے ساتھ شب معراج کا بہت ہی خاص وظیفہ شیئر کریں گے اگر آپ بھی اپنے دل کی جائز مرادوں کی اس رات میں قبولیت کروانا چاہتے ہیں تواس وظیفے کی خاصیت اور فضیلت اس حدیث مبارک سے واضح ہو جائے گی۔ابن عباسؓ سے روایت منقول ہے کہ ایک دن حضرت علی ؑ حضور نبی کریم ﷺ کے پاس گئے اور آپ ﷺ سے کسی چیز کی درخواست کی تو رسول اللہﷺ نے فرمایا اے علیؑ! مجھے اس ذات کی قسم! جس نے مجھے عہدہ پیغمبری پر فائز کیا ہے۔میں جس چیز کی آپ ؑ کو تعلیم دینا چاہتا ہوں اس سے بڑھ کر میرے نزدیک کسی چیز کی اہمیت نہیں۔یہ چیز میرے دوست جبرائیلؑ میرے لئے لائے ہیں اور کہا ہے کہ اے محمدﷺ! یہ خدائے ذوالجلال کی طرف سے آپ ﷺ کے لئے ہدیہ ہے۔اس ذات نے آپ ﷺ کو گرامی جانا ہے اور اس سے پہلے یہ کسی پیغمبر کو ہدیہ نہیں کیا۔یہ 19 جملوں پر مشتمل (دعا) ہے۔ان میں سے ہر ایک دل سوختہ اور مصیبت زدہ ہے۔ہر پریشان،غمزدہ اور جسے چوری ہونے کا خطرہ ہواور آتش سوزی کا ڈر ہو وہ اس (دعا) کو پڑھے اور وہ شخص جو بادشاہ سے ڈرتا ہو ان کلمات کا ورد کرے خدا تعالیٰ اس ورد کے ذریعے اسے چھٹکارا دے گا۔وہ (دعا)19 جملوں پر مشتمل ہے۔اس میں سے 4 جملے اسرافیل کی پیشانی پر،4 جملے میکائل کی پیشانی پر،4 جملے جبرائیل کی پیشانی پراور 3 کلمے جہاں پر خدا نے چاہا ہے وہاں پر لکھے ہوئے ہیں۔پھر حضرت علیؑ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ﷺ ہم اس (دعا) کو کس طرح پڑھیں؟حضور پاک ﷺ نے فرمایا کہ اس طرح پڑھو۔
یَا عِمَادَ مَنْ لَاعِمَادَ لَہُ وَیَا ذُخْرَمَنْ لَا ذُخْرَلَہُ وَیَاسَنَدَمَنْ لَا سَنَدَ لہُ وَیَا حِرْزَ مَنْ لَا حِرْزَ لَہُ وَیَا غِیَاثَ مَنْ لَا غِیَاثَ لَہ‘ یَا کَرِیْمَ الْعَفْوِ وَیَا حَسُنَ الْبَلَاءِ وَیَاعَظِیْمَ الرِّ جَا ءِ وَیَا عَوْنَ الضُّعْفَاءِ وَیَا مُنْقِذَ الْغَرَقِی ٰ وَیَا مُنْجٰی الْھَلَکٰی یَامُحسِنُ یَا مُجْمِلُ یَامُنِعْمُ یَامُفْضِلُ اَنْتَ الَّذِیْ سَجَدَ لَکَ سَوَادُ اللَّیْلِ وَنُوْرُ النَّھَارِ وَضَوْء ُ ا لْقَمَرِ وَشُعَاعُ الشَّمْسِ وَدَوِیُ الْمَاءِ وَخَفِیْفُ الشَّجَرِ یَا اللّٰہُ یَا اللّٰہُ یَا اللّٰہُ اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَریِْکَ لَہ‘۔
ناظرین اس وظیفے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے 27 رجب یعنی شب معراج میں باوضو قبلہ رخ ہو کر بیٹھنا ہے۔پھر 3 مرتبہ کوئی سا بھی درود پاک پڑھنا ہے اس کے بعد اس دعا کو 41 مرتبہ پڑھ کر پھر سے تین مرتبہ درود پاک پڑھ کر اللہ کے حضور دعا کرنی ہے۔اس دعا کے حیران کن نتائج اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔شب معراج کے حوالے سے اس خاص وظیفے کا موضوع آپ کو کیسا لگا ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ا س کے علاوہ بھی اگر آپ اپنے مسائل کے مطابق دعائیں،وظائف یا قرآنی تعویذات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Surah Al-Qiyamah K Wazaif Aur Benefits
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ القیامہ کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔سورۃ القیامہ مکی سورۃ ہے اور اس میں...
Surah Al-Munafiqun Ki Fazilat Aur Benefits
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ المنافقون کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ سورۃ المنافقون میں 11 آیات اور دو...
Surah Al Juma Ki Fazilat Aur Wazaif
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ الجمعہ کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ سورۃجمعہ میں 11 آیات اور دو رکوع ہیں...
Surah Naziat Ki Fazilat Aur Barkat
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ النازعات کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورت کی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ سورۃ النازعات میں 46 آیات اور...
Surah Al-Dahr Ki Fazilat Aur Benefits
السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ الدھرکی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ سورۃ ا لدھر مکی سورت ہے اس میں دو رکوع...
Surah Al Duha Ki Fazilat Aur Wazaif
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زند گی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ الضحی کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قرآن کریم کی روح سے بتا رہے ہیں۔ اس مبارک سورت میں 11 آیات ہیں اور...
Surah Al Tariq Ki Fazilat Aur Barkat
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی مبارک سورت سورۃ الطارق کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ اس مبارک سورت میں 17 آیات اور ایک رکوع...
Surah Al Teen K Karishmaat Aur Barkaat
السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ التین کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ اس مبارک سورت میں آٹھ آیات ہیں اور ایک...
Mah e Shaban Main Teesra Kalma Parhna
السلام علیکم ناظرین! ماہ شعبان کا چاند دیکھ کر تیسرا کلمہ پڑھنے والے پر ایسی حیران کن برکات نازل ہوتی ہیں کہ آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔ ماہ شعبان کو اس لیے اتنی اہمیت و فضیلت حاصل ہے کیوں کہ یہ اللہ کے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مہینہ ہے۔جس رات سے اس...
Surah Lahab Ki Fazilat Aur Wazaif
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی انتہائی مبارک سورت اللہ کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ اس مبارک سورت میں کل پانچ آیات ہیں اور یہ...
Surah al Humazah Ki Fazilat
السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ الہمزہ کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قرآن کریم کی نو آیات ہیں اور یہ سورت مکی ہے۔ اس سورت میں انسان کے اندر...
Surah al Qariah Ki Fazilat Aur Us K 4 Wazaif
السلام علیکم ناظرین!سورۃ القاریہ میں 11 آیات ہیں اور یہ سورت مکی ہے۔ سورۃ القاریہ کو کثرت کے ساتھ پڑھتے رہنے سے برائیاں ختم ہو جاتی ہیں اور دل نیک کاموں کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اس لیے آج کے موضوع میں ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بیان کریں گے۔ اور یہ بھی بتائیں گے...