السلام علیکم ناظرین! آج کے مو ضوع میں ہم سورۃ الشوری کی فضیلت اور اس سورت کو خواب میں پڑھنے کی تعبیر بیان کریں گے۔مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔سورۃ الشوری مکی سورت ہے اور اس میں 53 آیتیں اور پانچ رکوع ہیں۔ یہ سات حوا میم میں سے تیسری صورت ہے۔ اس سورت میں مسلمانوں کے اجتماعی نظام کی ایک خصوصیت شرایت بیان کی گئی ہے یعنی ان کے اہم معاملات آپس سے طے ہوتے ہیں۔ مشورے کے لیے عربی کا لفظ مشورہ استعمال کیا گیا ہے اسی بنا پر اس سورت کا نام سورۃ الشوری ہے۔ اس مبارک سورت میں بھی توحید عملی اہم موضوع ہے۔ دوسری مکی سورتوں کی طرح اس میں بھی رسالت اور آخرت کے بنیادی عقائد پر بھی زور دیا گیا ہے اور اس حوالے سے کفار مکہ کے بڑے بڑے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ اس سورت میں توحید کے ایک بہت بڑے اہم تقاضے اللہ تعالیٰ کے دین کو قائم کرنے کا مطالبہ ہے۔ کیونکہ اگر اللہ پاک کا نظام قائم نہ ہو تو انسان کی عبادت کامل نہیں ہوگی۔ سورۃ الشوری کے آغاز میں عظمت باری تعالیٰ کا بیان ہے۔ اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ حاکم اور رازق اللہ ہے ہمیں معاملات کے فیصلوں اور اختلافات کے حل کے لیے اللہ ہی کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے، زمین و آسمان کے خزانوں کا مالک اللہ ہے وہ جسے چاہتا ہے کشادگی کے ساتھ رزق عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے کم کر دیتا ہے۔ اسی نے رسولوں کو دنیا میں بھٹکے ہوئے کو سیدھی راہ دکھانے کے لیے بھیجا۔ اللہ پاک کا عمومی قانون ہدایت یہ ہے کہ جو سچی طلب اور تڑپ کے ساتھ ہدایت کا طلبگار ہو اسے اللہ ہدایت سے نواز دے۔ اللہ پاک کے دین کو قائم کرنے کی دعوت دینا اس کام پر جمے رہنا اور عدل کے نفاذ کی جدوجہد کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مشن تھا۔ آپ یہ ذمہ داری امت مسلمہ کی ہے جو لوگ آخرت کے طلبگار بنتے ہیں۔ اللہ پاک انہیں آخرت میں زیادہ اجر عطا فرماتے ہیں اور جو دنیا کے طلبگار بنتے ہیں۔ تو آخرت میں انہیں کوئی حصہ نہیں ملتا۔ اس سورت میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا کہ وہ تمام اہل ایمان کی توبہ قبول فرمانے والا،ان کے گناہوں کومعاف فرمانے والا، ان کی دعاؤں کو قبول کرنے والا، اور ان پر اپنا فضل فرمانے والا ہے۔ اور بتایا کہ لوگوں پر انے والی مصیبتیں ان کے اپنے برے اعمال کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ پر مصیبت کے وقت ہمیں اللہ پاک ہی کی طرف رجوع کرنا چاہیے کیونکہ اس کے سوا ہمارا نہ کوئی کارساز ہے نہ مددگار۔ دنیا کی بجائے آخرت کی نعمتوں کا طلبگار ہونا اللہ پاک پر بھروسہ کرنا بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچنا، غصے میں اقدام نہ کرنا،رب کی پکار پر لبیک کہنا، نماز قائم کرنا، باہمی مشورہ کرنا،مال اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنا،اور اللہ پاک کے دین کو قائم کرنے کی کوشش کرنا،اللہ والوں کے مطلوبہ اوصاف ہیں۔ اللہ ہی وہ ذات ہے جس کے ہاتھ میں اولاد دینے اور نہ دینے کا کل اختیار ہے۔ وہ اپنی حکمت کے مطابق جسے چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں دونوں عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے بے اولاد رکھتا ہے۔ اس سورت کے آخر میں وحی کی مختلف سورتیں ذکر کی گئی ہیں کہ جن کے ذریعے سے اللہ پاک اپنے بندوں سے کلام فرماتا ہے۔سورۃ الشوری کو خواب میں پڑھنے کی تعبیر جس کسی شخص نے سورۃ الشوری کو خواب میں پڑھا یا سنا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس کو علم اور عمل دونوں میں خوب ترقی عطا فرمائیں گے۔ اور فرشتے اس انسان کے لیے بخشش کی دعا کریں گے۔ ناظرین ہمارے روحانی سینٹر میں سورۃ الشوری کے تعویذات بھی خاص روحانی کلیات کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ اگر آپ یہ اپنی مشکلات کے فوری روحانی حل کے لیے سورۃ الشوری کا تعویز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Jaisa Chaho Gay Waisa Hi Ho Ga Qurani Ayat Se
آج آپ کے ساتھ قرآن پاک کی ایک ایسی زبردست آیت شیئر کریں گے جو انسان کی سوچ کو طاقت دیتی ہے اور پھر انسان جیسا سوچتا ہے ویسا ہی ہوتا ہے۔لیکن شرط یہ ہے کہ وہ انسان جائز بات سوچے۔وہ آیت مبارکہ یہ ہے۔وَمَا تَشَآؤنَ اِلَّا ٓ اَنْ یَّشَآءَاللّٰہُاور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں...
Surah Falaq Or Surah Naas Parhne Ki Fazilat
سورہ الفلق اور سورہ الناس قرآن پاک کی دو اہم سورہ مبارک ہیں ان دونوں سورتوں میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے۔سورہ الفلق اور سورہ الناس پڑھنے کے بے شمار فوائد برکتیں اور فضیلتیں ہیں۔آج ہم آپ کے ساتھ سورہ الفلق اور سورہ الناس پڑھنے کی فضیلت احادیث کی روشنی میں شیئر...
Sana Name Ka Matlab In Urdu
آج کاموضوع ثناء نام کی لڑکیوں کے لئے بہت ہی خاص ہونے والی ہے کیونکہ آج ہم بتائیں گے ثناء نام کا مطلب لکی پتھر،لکی دن،لکی نمبر،موافق رنگ اورسب سے بڑھ کر یہ بتائیں گے کہ آپ کے نام کے اعداد کے مطابق بہترین اسم اعظم کون سا ہے؟اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ آپ...
Sidra Name Ka Matlab In Urdu
آج کے موضوع میں ہم آپ کو بتائیں گے سدرہ نام کا مطلب لکی نمبر،لکی پتھر،لکی دن،موافق رنگ اور سب سے بڑھ کر یہ بتائیں گے کہ آپ کے نام کے اعداد کے مطابق بہترین اسم اعظم کون سا ہے؟ اور ساتھ ہی ساتھ یہ بتائیں گے کہ آپ اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے دعائیں،وظائف یا قرآنی...
Hazrat Ali A.S Kay Aqwal e Zareen
آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ حضرت علی ؓ کے چند قیمتی اقوال شیئر کریں گے۔جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور جن پر عمل کرنے سے ہم اپنی زندگی کوآسان بنا سکتے ہیں۔مولا علی ؓ نے فرمایااگر نماز پڑھنے والے کو علم ہو جائے کہ کیسے رحمتوں نے اسے گھیر رکھا ہے تو کبھی سجدے سے سر نہ...
D Name Wale Log Kaise Hote Hai
آج ہم (ڈی) نام سے شروع ہونے والے افراد کے بارے میں بات کریں گے۔ماہرین کے مطابق کسی بھی انسان کا نام اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور اس کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔جن افرد کا نام (ڈی) سے شروع ہو تا ہے وہ بہت نرم مزاج اور سادہ طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔یہ لوگ...
Hazrat Ali A.S Quotes In Urdu
آج کے موضوع میں ہم حضرت علی ؓ کے چند قیمتی فرامین شیئر کریں گے جو ہماری زندگی کے لئے مشعل راہ ہیں۔حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ:دوست کے ساتھ اس نمک کی طرح رہو جو کھانے میں دکھائی نہیں دیتا لیکن اگر نہ ہو تو اس کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔آپ ؓ فرماتے ہیں کہ مشکل وقت میں ہمیشہ...
E Se Shuru Hone Waly Name Ka Mizaj
آج کے موضوع میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن کا نام (ای) سے شروع ہوتا ہے ان میں کیا کیا خوبیاں اور خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ لوگ اپنے آپ میں خوش رہنے والے ہوتے ہیں اور کسی کی بات کا جلدی برا نہیں مناتے۔کسی کے بھی ساتھ بد سلوکی کو بالکل پسند نہیں کرتے اور دوسروں کی کہی ہوئی...
F Name Waly Log Kaise Hote Hai?
آج کے موضوع میں ہم (ایف) نام سے شروع ہونے والے افراد کے بارے میں بات کریں گے۔ یہ لوگ بہت رحم دل ہوتے ہیں اور دوسروں کے دل میں ہمدردی رکھتے ہیں۔دوسروں کی مدد کے لئے ہر وقت تیار رکھتے ہیں۔یہ لوگ بہت ایماندار ہوتے ہیں۔امانت میں خیانت نہیں کرتے۔یہ لوگ جو چیز اپنے لئے پسند...
Fatima Name Ka Matlab In Urdu
فاطمہ نام کی لڑکیوں کے لئے آج کا موضوع بہت ہی خاص ہونے والی ہے۔کیونکہ آج ہم بتائیں گے فاطمہ نا م کا مطلب،لکی پتھر،لکی نمبر،موافق رنگ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ کون سا اسم اعظم ہے جو فاطمہ نام کی لڑکیوں کو پڑھنا چاہئے۔اور ساتھ ہی ساتھ آپ کو بتائیں گے کہ فاطمہ نام کے...
Khushaal Zindagi K Liye Wazifa
آج آپ کے ساتھ ایسا پاورفل وظیفہ شیئر کریں گے جو آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے گا۔ناممکن کام ممکن ہو جائیں گے۔جو سوچیں گے اور جو چاہیں گے ویسا ہی ہو گا انشاء اللہ۔ا ٓپ نے نئے سال کے پہلے دن سے یہ عمل شروع کرنا ہے۔وظیفے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے نماز فجر کے...
G Name Waly Log Kaise Hote Hai?
آج ہم ان افراد کے بارے میں بات کریں گے جن کا نام(جی) سے شروع ہوتا ہے۔ان کی شخصیت اور خوبیوں کے بارے میں کچھ باتیں آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔یہ افراد بہت صاف د ل کے مالک ہوتے ہیں۔ان کی صاف دلی بعض اوقات ان کے لئے بہت سے مسائل بھی پیدا کرتی ہے۔یہ افراد بہت ایماندار اور...