السلام علیکم ناظرین! آج کے مو ضوع میں ہم سورۃ الشوری کی فضیلت اور اس سورت کو خواب میں پڑھنے کی تعبیر بیان کریں گے۔مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔سورۃ الشوری مکی سورت ہے اور اس میں 53 آیتیں اور پانچ رکوع ہیں۔ یہ سات حوا میم میں سے تیسری صورت ہے۔ اس سورت میں مسلمانوں کے اجتماعی نظام کی ایک خصوصیت شرایت بیان کی گئی ہے یعنی ان کے اہم معاملات آپس سے طے ہوتے ہیں۔ مشورے کے لیے عربی کا لفظ مشورہ استعمال کیا گیا ہے اسی بنا پر اس سورت کا نام سورۃ الشوری ہے۔ اس مبارک سورت میں بھی توحید عملی اہم موضوع ہے۔ دوسری مکی سورتوں کی طرح اس میں بھی رسالت اور آخرت کے بنیادی عقائد پر بھی زور دیا گیا ہے اور اس حوالے سے کفار مکہ کے بڑے بڑے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ اس سورت میں توحید کے ایک بہت بڑے اہم تقاضے اللہ تعالیٰ کے دین کو قائم کرنے کا مطالبہ ہے۔ کیونکہ اگر اللہ پاک کا نظام قائم نہ ہو تو انسان کی عبادت کامل نہیں ہوگی۔ سورۃ الشوری کے آغاز میں عظمت باری تعالیٰ کا بیان ہے۔ اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ حاکم اور رازق اللہ ہے ہمیں معاملات کے فیصلوں اور اختلافات کے حل کے لیے اللہ ہی کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے، زمین و آسمان کے خزانوں کا مالک اللہ ہے وہ جسے چاہتا ہے کشادگی کے ساتھ رزق عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے کم کر دیتا ہے۔ اسی نے رسولوں کو دنیا میں بھٹکے ہوئے کو سیدھی راہ دکھانے کے لیے بھیجا۔ اللہ پاک کا عمومی قانون ہدایت یہ ہے کہ جو سچی طلب اور تڑپ کے ساتھ ہدایت کا طلبگار ہو اسے اللہ ہدایت سے نواز دے۔ اللہ پاک کے دین کو قائم کرنے کی دعوت دینا اس کام پر جمے رہنا اور عدل کے نفاذ کی جدوجہد کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مشن تھا۔ آپ یہ ذمہ داری امت مسلمہ کی ہے جو لوگ آخرت کے طلبگار بنتے ہیں۔ اللہ پاک انہیں آخرت میں زیادہ اجر عطا فرماتے ہیں اور جو دنیا کے طلبگار بنتے ہیں۔ تو آخرت میں انہیں کوئی حصہ نہیں ملتا۔ اس سورت میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا کہ وہ تمام اہل ایمان کی توبہ قبول فرمانے والا،ان کے گناہوں کومعاف فرمانے والا، ان کی دعاؤں کو قبول کرنے والا، اور ان پر اپنا فضل فرمانے والا ہے۔ اور بتایا کہ لوگوں پر انے والی مصیبتیں ان کے اپنے برے اعمال کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ پر مصیبت کے وقت ہمیں اللہ پاک ہی کی طرف رجوع کرنا چاہیے کیونکہ اس کے سوا ہمارا نہ کوئی کارساز ہے نہ مددگار۔ دنیا کی بجائے آخرت کی نعمتوں کا طلبگار ہونا اللہ پاک پر بھروسہ کرنا بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچنا، غصے میں اقدام نہ کرنا،رب کی پکار پر لبیک کہنا، نماز قائم کرنا، باہمی مشورہ کرنا،مال اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنا،اور اللہ پاک کے دین کو قائم کرنے کی کوشش کرنا،اللہ والوں کے مطلوبہ اوصاف ہیں۔ اللہ ہی وہ ذات ہے جس کے ہاتھ میں اولاد دینے اور نہ دینے کا کل اختیار ہے۔ وہ اپنی حکمت کے مطابق جسے چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں دونوں عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے بے اولاد رکھتا ہے۔ اس سورت کے آخر میں وحی کی مختلف سورتیں ذکر کی گئی ہیں کہ جن کے ذریعے سے اللہ پاک اپنے بندوں سے کلام فرماتا ہے۔سورۃ الشوری کو خواب میں پڑھنے کی تعبیر جس کسی شخص نے سورۃ الشوری کو خواب میں پڑھا یا سنا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس کو علم اور عمل دونوں میں خوب ترقی عطا فرمائیں گے۔ اور فرشتے اس انسان کے لیے بخشش کی دعا کریں گے۔ ناظرین ہمارے روحانی سینٹر میں سورۃ الشوری کے تعویذات بھی خاص روحانی کلیات کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ اگر آپ یہ اپنی مشکلات کے فوری روحانی حل کے لیے سورۃ الشوری کا تعویز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Har Kaam Main Rukawat Ki Wajohat
السلام علیکم ناظرین! اکثر آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی مقصد کے لیے جی جان لگا کر محنت کرتے ہیں اور آپ کو 100 فیصد یقین ہوتا ہے کہ یہ کام ہو جائے گا۔ جبکہ وہ کام ہونے کے قریب ہی ہوتا ہے تو ہوتے ہوتے بگڑ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے جسم میں ہر وقت ہلکا ہلکا درد بھی...
Khawab Ma Mustaqbil Dekhne Ka Tarika
السلام علیکم ناظرین! فطری طور پر ہر انسان کی سوچ اور شخصیت دوسرے انسان کی سوچ اور شخصیت سے مختلف ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دوسروں سے بالکل متضاد ہوتی ہے۔ جب ہم عملی طور پر اپنی زندگی میں داخل ہوتے ہیں تو ہمیں زندگی کے مختلف پہلوؤں کو لے کر...
Paheliyan With Answers In Urdu
السلام علیکم ناظرین آج کے موضوع میں آپ سے چند مشکل اور دلچسپ پہیلیاں پوچھی جائیں گی جو کہ آپ کے جنرل نالج میں اضافے کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گی۔اور اگر آپ نے ان کا صحیح اور فوری جواب دے دیا تو سمجھ لیجئے گا کہ آپ بہت چست اور تن درست دماغ کے مالک ہیں۔ ان پہیلیوں کا...
Allah Ke Pak Namo Ka Wazifa
اللہ باری و تعالیٰ کا ذاتی نام ہے۔جو یکتا ہے۔کل کائنات کا مالک و قابض بلا شریک غیر ہے۔نہ اس نے کسی کو جنا ہے نہ اس کو کسی نے پیا کیا ہے۔ وہ اپنی ذات و صفات میں اکیلا ہے اور اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔(یَا اللّٰہ)جو شخص نماز جمعہ سے قبل طہارت و صفاتی اور سکون...
Laylat al Qadr Ki Fazilat
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”رمضان کے آخری عشرے میں شب قدر تلاش کرو۔پھر اگر تم میں سے کوئی کمزوری دکھائے یا عاجز ہو جائے تو آخری سات راتوں میں سستی نہ کرو۔ Female: 0306-4151113Male:...
Rabi ul Awwal Ka Powerful Wazifa
Aslam o Alaikum Nazreen! Ajj hum apko rabi ul awal k is babarkat maheny main asa powerful wazifa btain gy , jis ko karny sy apky 80 saal k gunaah maaf hojae gy inshaAllah.Agar ap rabi ul awal k is mubarak mahena main apny muqadas maqamat par dua karwana chahty hain to...
Pasand Ki Shadi Ka Powerful Naqsh
Agar ap manpasand shadi ki rah main hail rukawaton ko door karna chahty hain tohsharf zahoor ki rohaniyat se bana pasand ki marriage ka naqsh hum se ahad ka zarya free hasil kar sakty hain. Tafseelat k liye diye gy phone number par rabta karain. اگر آپ من پسند...