السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ البروج کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قران کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ سورۃ البروج میں 22آیات اور 1رکوع ہے۔یہ مبارک سورت نبی پاک پر مکی زندگی کے درمیانی دور میں نازل ہوئی۔ یہ وہ دور تھا جب قریش مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہے تھے۔ اس سورت کے آغاز میں اللہ پاک نے چند قسمیں کھا کر یعنی خندقوں والوں کی ہلاکت کا اعلان کیا کہ ان کے لیے دنیا میں بھی سزا ہے اور آخرت میں بھی جہنم کا عذاب ہے۔ خندقوں والے قصے کی نسبت خبیر کے بادشاہوں میں سے آخری بادشاہ زور نواز یہودی کی طرف کی گئی ہے۔ جو مشرک تھا اور اس نے ایسے بیس ہزار افراد کو خندقوں میں ڈال کر زندہ جلا دیا تھا جو عیسائی بن گئے تھے اور انہوں نے خدا پرستی چھوڑ کر بت پرستی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اسی طرح صحیح مسلم وغیرہ میں ساحر راہب اور غلام کا قصہ بھی منقول ہے۔ جب ایک نوجوان لڑکے کی استقامت کو دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے ایمان قبول کر لیا اور بادشاہ وقت کی دھمکیوں کے باوجود ایمان سے باز نہ آئے۔ تو ان سب کو خندقوں میں دہکتی ہوئی آگ کے حوالے کر دیا۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ پہلے زمانے میں ایک بادشاہ تھا جس کے پاس ایک جادوگر تھا جب وہ بوڑھا ہو گیا تو بادشاہ نے اس کو ایک لڑکا دیا تاکہ وہ اپنا جادو لڑکے کو سکھا دے۔ وہ لڑکا اس جادوگر سے جادو سیکھنے لگا۔اس لڑکے کے گھر کے راستے میں ایک عبادت گزار عیسائی راہب رہتا تھا۔ لڑکے نے جب اس عیسائی کی باتیں سنی تو اس سے متاثر ہو گیا اور اس کے پاس جا کر اللہ پاک کے دین کا علم سیکھنے لگا اور اللہ پاک کی عطا کردہ صلاحیت سے اندھوں اور کوڑ کے مریضوں کا علاج کرنے لگا۔ ایک دن ایک نابینہ شخص اس کے پاس آیا اور کہنے لگا اگر تم اپنے اسی علم کے ذریعے میری آنکھوں کی روشنی واپس لے آؤ تو میں تمہیں اپنی ساری دولت دے دوں گا۔لڑکے نے جواب دیا کہ مجھے آپ سے کوئی انعام نہیں چاہیے۔ یہ علم تو اللہ پاک کی طرف سے ہے اگر آپ کی بینائی واپس آگئی تو کیا آپ اللہ پاک پر ایمان لے آئیں گے۔ اس شخص نے کہا ہاں پھر اس لڑکے نے اللہ پاک سے ان کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی بینائی واپس دے دی تو وہ ایمان لے آیا۔ جب بادشاہ کو اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے لڑکے راہب اور نابینا شخص کو اپنے دربار میں بلوا کر کہا کیا میرے علاوہ بھی تمہارا کوئی رب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کا رب ہے۔ بادشاہ نے نابینا شخص اور راہب کو آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا۔بادشاہ نے لڑکے کو قتل کرنے کے لیے اپنے فوجی دستے کو حکم دیا تاکہ وہ اس کو قتل کر دے لیکن لڑکا ہر دفعہ اللہ پاک سے دعا کرتا کہ اللہ تو جس طرح چاہے مجھے ان سے بچا لے اور اللہ پاک اس لڑکے کو بچا لیتے اور اس فوج کو ہلاک کر دیتے ایسا ہی ہوا۔جب بادشاہ کی لڑکے کو قتل کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہو گئی تو لڑکے نے بادشاہ سے کہا۔اگر تم مجھے مارنا چاہتے ہو تو ایک بہت بڑے میدان میں سب لوگوں کو جمع کرو۔ پھر میرے ترکش میں سے ایک تیر نکال کر میری کمان میں لگاؤ۔پھر یہ کلمات

بِسْمِ اللّٰہِ رَبِّ ھَذَا الْغُلَامِ

 میں اس لڑکے کے رب اللہ کے نام کے ساتھ تیر چلاتا ہوں پڑھ کر مجھ پر تیر پھینکو تمہیں مر جاؤں گا۔ بادشاہ نے ایسا ہی کیا اور لڑکا شہید ہو گیا ساری قوم یہ منظر دیکھ کر پکار اٹھی کہ ہم اس لڑکے کے رب پر ایمان لاتے ہیں کیونکہ وہ جان چکے تھے کہ حقیقی رب اللہ پاک ہے جس کا ذکر یہ لڑکا کر رہا تھا۔ بادشاہ یہ دیکھ کر بہت غصے ہوا اور اس نے اپنے فوجیوں کو خندقیں کھودنے اور اس میں لکڑیوں کے ذریعے آگ جلانے کا حکم دیا۔تمام ایمان والوں کو اس آگ کے گرد جمع کیا اور پھر ہر ایک سے اس کے دین کے بارے میں پوچھا جاتا جو توحید کا اقرار کرتا اسے آگ میں پھینک دیا جاتا۔سارے مومن مردوں اور عورتوں کو آگ میں زندہ چلا دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان مومنوں کو ایسی ہمت عطا فرمائی کہ کوئی بھی ایمان چھوڑنے پر راضی نہ ہوا اور ان میں سے ہر ایک نے آگ میں گر جانا قبول کیا۔ اللہ پاک کا کرنا ایسا ہوا کہ خندقوں کے کناروں پر بیٹھے ہوئے کافر بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر چل گئے۔ اللہ پاک قیامت کے دن بھی ان ظالموں کو جہنم کی آگ کا سخت عذاب دیں گے۔ جبکہ ایمان لانے والوں کو اللہ پاک ان کے صبر و استقامت پر جنت کی عظیم ترین نعمتیں عطا کریں گے۔ سورت کے آخر میں قرآن پاک کی عظمت کا بیان ہے فرمایا کہ وہ لوح محفوظ میں ہے۔پھر اس بات سے آگاہ فرمایا کہ اللہ پاک کی پکڑ بہت سخت ہے جس سے فرعون سمود اور اصحاب الاخدود جیسے ظالم لوگ نہیں بچ سکتے۔ ناظرین اگر کسی شخص نے خواب میں سورۃ البروج کو تلاوت کیا تو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک اس کو ایسا علم و معرفت عطا فرمائیں گے کہ لوگوں کے دلوں میں اس شخص کے لیے محبت پیدا ہو جائے گی۔ناظرین ہمارے روحانی سینٹر میں اسی سورۃمبارکہ کے تعویذات بھی خاص روحانی کلیات کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔اگر آپ بھی مسائل زندگی سے نجات کا یہ تعویذ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Isme Azam Ya Rasheedu Ko Parhne K Benefits

Isme Azam Ya Rasheedu Ko Parhne K Benefits

السلام علیکم ناظرین! اسم الٰہیُیَا رَشِیْدجس کا مطلب ہے سب کا رہنما سب کو راہ راست دکھانے والا۔ اس کے 514 اعداد ہیں۔ ایسے افراد جو بہترین ملازمت کی تلاش میں ہوں۔ درخواست دینے پر بھی کوئی جواب نہ آتا ہو اور انٹرویو دے دے کر تھک چکے ہوں۔ تو ان کو چاہیے کہ وہ مایوس نہ ہو...

Isme Azam Ya Badio Ko Parhne Ke Kamal

Isme Azam Ya Badio Ko Parhne Ke Kamal

السلام علیکمُیَا بَدِیْع بغیر مثال کے پیدا کرنے والا یہ اسم مبارک اتنا ہے کہ جو کوئی بھی اس کا بکثرت ورد کرتا ہے۔ وہ ہر قسم کی آفات اور مصیبتوں سے اللہ کی پناہ میں رہے گا،اور حالات چاہے جیسے بھی ہوں اللہ پاک اس کو صبر و استقامت عطا کریں گے اس اسم کے 86 اعداد ہیں۔ اس...

Isme Azam Ya Nooru Ko Parhne K Kamal

Isme Azam Ya Nooru Ko Parhne K Kamal

السلام علیکم ناظرین! اسم مبارکیَا نُوْرُاللہ پاک کا ایسا صفاتی نام ہے۔ جس کا مطلب ہے(سرتابہ نور اور نور بخشنے والا) ہم نور کا تصور روشنی سے کرتے ہیں مگر اس کی اصل حقیقت مشاہدے کے علاوہ کسی اور ذریعے سے سامنے نہیں آتی۔ اللہ پاک کی ذات نور ہے لٰہذا جو شخص اس ذات کو اس...

Isme Azam Ya Maino Ko Parhane Ka Kamal

Isme Azam Ya Maino Ko Parhane Ka Kamal

السلام علیکم ناظرین! اسم الٰہیُیَا مَا نِعجس کا مطلب ہے(روک دینے والا) اور اس کے 61 اعداد ہیں۔ ایسے افراد جن کا روزگار نہ چلتا ہو، کاروبار اور حلال روزگار کی تلاش میں ہو پر کوئی صورت نظر نہ اتٓی ہو تو اسم اعظمُیَا مَا نِعکو روزانہ نماز عصر اور مغرب کے درمیان 161 مرتبہ...

Ya Malikul Mulki 212 Martaba Padhne K  Kamal

Ya Malikul Mulki 212 Martaba Padhne K Kamal

السلام علیکم ناظرینیَا مَالِکُ  الْمُلْکِیعنی کائنات کی ہر چیز کا مالک اللہ ہے۔ اور اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ ہر چیز حقیقت میں اسی کی ہے جبکہ انسان کی ملکیت مجازی اور چند روز کی ہے۔ اس مبارک نام کے 212 اعداد ہیں۔جو شخص اللہ تعالیٰ کو اس اسم سے پکارتا ہے...

Isme Azam Ya Jamiu Ko Parhne K Fawid

Isme Azam Ya Jamiu Ko Parhne K Fawid

السلام علیکم ناظرین! اللہ پاک کا صفاتی نامیَا جَامِعُیعنی (جمع کرنے والا) اس پاک نام کے 112 اعداد ہیں۔ ایسے عزیز و اقارب جو کسی لڑائی یا معمولی باتوں کی وجہ سے ناراض ہو گئے ہوں اور کسی خوشی یا غمی کے موقع پر بھی شمولیت اختیار نہ کرتے ہو۔ اور اگر کوئی چاہے کہ ان میں...

Allah Pak K Noorani Isme Ya Qavio Ki Barkat

Allah Pak K Noorani Isme Ya Qavio Ki Barkat

السلام علیکم ناظرین! آج کے اس موضوع میں ہم آپ کے لیے لے کر آئے ہیں۔ اللہ پاک کے ایک عظیم ترین صفاتی نامیَا قَوِّیُکے ایسے فوائد جن کی فضیلتوں اور برکتوں کو حاصل کرنے کی ہر کوئی حد درجہ خواہش رکھتا ہے۔ اس اسم شریف کے فیض و برکات کو جاننے والے دراصل اس کے چاہنے والے ہی...

Allah K Sifati Name Ya wakeelo Ki barkat

Allah K Sifati Name Ya wakeelo Ki barkat

السلام علیکم ناظرین!  الوکیل  وَکْل سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں کہ جو اپنا کام خود سرانجام دینے سے عاجز ہو اور جب انسان کسی دوسرے پر اعتماد اور وضوع کرتا ہے۔ تب اسے وکیل کہتے ہیں وکیل کے معنی تمام مخلوقات کے کام بنانے والا، ان کی روزی پوری کرنے والا، اس کی بارگاہ میں...

Surah Alam Nashrah Ki Fazilat

Surah Alam Nashrah Ki Fazilat

السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم آپ سے سورۃالم نشرح کی حیران کن فضائل و فوائد شیئر کریں گے۔ اور اس مبارک سورۃ میں آپ کی زندگی کے کون کون سے مسائل کا فوری روحانی حل موجود ہے وہ بھی بتائیں گے۔مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی عظمت و فضیلت بیان کرتے ہیں۔سورۃالم نشرح مکی...

Sasural Mein Izzat Pane Ka Best Wazifa

Sasural Mein Izzat Pane Ka Best Wazifa

السلام علیکم ناظرین! عورت کے لیے سسرال کا گھر ہی آخری پناہ گاہ ہوتا ہے۔ اور ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کو شوہر کے ساتھ ساری زندگی گزارنے کا درس دیا جاتا ہے۔ لیکن جہاں ساری زندگی گزار دی وہاں انسان کو عزت بھی چاہیے ہوئی ہے عزت نہ ملے تو اس گھر میں جینا حرام ہو جاتا ہے۔...

Ayatul Kursi Ka Best Wazifa

Ayatul Kursi Ka Best Wazifa

السلام علیکم ناظرین! کیا آپ کے کاروبار میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں جس وجہ سے آپ کے کاروبار میں بہتری آنے کی بجائے دن بدن نقصان ہوتا جا رہا ہے۔ اور آپ کی زندگی کی الجھنیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔ یا کسی حاسد نے آپ پر کوئی ایسا عمل کروا دیا ہے جس کی وجہ سے آپ دن بدن...

Mah e Rajab Ka Mahina Aur Aap

Mah e Rajab Ka Mahina Aur Aap

السلام علیکم ناظرین!قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے۔ اور تمہارا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے۔ ناظرین انتخاب کی صفت اس کی حکمت علم اور قدرت کے کمال کو ظاہر کرتی ہے اور اسی لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے چار مہینے حرمت کے لیے منتخب کیے ہیں۔ کیا آپ...