السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم
یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ
کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Naraz Shohar Ko Manane Ka Powerful Wazifa
ایسی خواتین جو اس لئے پریشان ہیں کہ ان کا شوہر بہت ضدی ہے۔ ان کی بات نہیں مانتا اپنی من مانی کرتا ہے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جا تا ہے اور انہیں بار بار میکے بھیج دیتا ہے اور پھر رابطہ بھی نہیں کرتا۔ یہاں پر آپ سے شیئر کرتے چلیں کہ ایک خاتون نے ہمیں بتایا کہ...
Gharelu Larai Jhagra Ka Rohani Ilaj
کئی گھر ایسے ہیں۔جہاں نااتفاقی اور ناچاقی راج کرتی ہے۔اور گھر میں ہر وقت ایک جنگ کا سا ماحول رہتا ہے۔ چھوٹے بڑوں کی نہیں اور بڑے چھوٹوں کی نہیں سنتے ہیں۔ والدین کے آپس کے جھگڑے ختم نہیں ہوتے۔اور بچے بھی ایک دوسرے سے ہر وقت لڑتے رہتے ہیں گھر میں ہر شخص ہی ایک دوسرے سے...
Nafarman Aulad Ko Kabu Karne Ka Wazifa
ناظرین: بہت سے والدین اپنی اولاد کی وجہ سے پریشان ہیں۔کیونکہ ان کی اولاد بگڑی ہوئی ہے۔نا فرمان ہے۔ان کی بات نہیں مانتی۔اپنی من مانی کرتی ہے۔کسی کی اولاد بری لت میں پڑجاتی ہے۔نشہ کرنے لگ جاتی ہے۔اور اپنے والدین سے بدتمیزی کرتی ہیں۔کسی کی اولاد اگر کماتی ہے۔اور کام کرتی...
Depression Se Nijat Ka Powerful Rohani Ilaj
ڈیپریشن ایک ایسی بیماری ہے۔جو آپ سے آپکا ذہنی سکون چھین لیتی ہے۔ڈیپریشن کا مریض خوشی جیسے احساس کو بھول جاتا ہے۔ہر وقت ایک اضطراب اور بے چینی کا شکار رہتا ہے۔بات بات پر رونے لگ جاتا ہے۔وہ اپنے آپ کو ایک ناکام انسان سمجھنے لگ جاتا ہے۔اس کے لئے زندگی جینا مشکل ہو جاتا...
High Blood Pressure Se Nijat Ka Taweez
ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے۔جس میں ہر دوسرے گھر کا کوئی نہ کوئی فرد مبتلا ہے۔ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے انسان کئی ایک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دل کی تکلیف،فالج،دماغ کی شریان کا پھٹنا یہاں تک کہ مریض کی جان بھی جاسکتی ہے۔اس کی ایک وجہ...
Jism Me Har Tarah Ki Gilti Se Shifa Ka Taweez
ناظرین:بہت سے لوگوں کو جسم کے مختلف حصوں میں گلٹی بن جاتی ہے۔کسی کو گردن میں،کسی کو کان کے پیچھے،کسی کو کمر وغیرہ میں یہ ایک بڑے سے دانے کی صورت میں ہوتی ہے۔جس کا منہ نہیں بنتا ہے اور درد شروع ہو جاتا ہے۔بعض اوقات یہ خون کی خرابی یا خون میں انفیکشن کی وجہ سے ہوتا...
Harniya Ko Jar Se Khatam Karne Ka Amal
ناظرین: بہت سے لوگ ہرنیا کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔جس کی وجہ سے ہر وقت ان کے پیٹ میں درد رہتا ہے۔کھانا ہضم نہیں ہوتا،کوئی وزن اٹھایا نہیں جاتا،قبض ہو جاتی ہے۔ پیشاب میں بھی رکاوٹ ہوتی ہے۔مریض میڈیکلی علاج کروا رہے ہوتے ہیں۔لیکن دوائیاں بھی اثر نہیں کرتی ہیں۔اور بعض اوقات...
Kisi Ke Dil Mein Apni Mohabbat Paida Karna
اگر آپ کسی سے شدید محبت کرتے ہیں۔ اس کے بغیر رہ نہیں سکتے ہیں۔ آپ اس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔لیکن اس کو آپ کی کوئی پرواہ نہیں۔اس کو آپ سے محبت نہیں۔ آپ اس سے محبت تو کرتے ہیں۔لیکن اظہار نہیں کرنا چاہتے۔ کہ اگر اس نے انکار کر دیا تو میرا کیا ہو گا۔لٰہذا محبوب کے...
Ruk Ruk Kar Bolne Wale Bachon Ke Liye Ilaj
اکثر گھروں میں دیکھا گیا ہے۔کہ باقی بچے تو صاف اور واضح بولتے ہیں۔لیکن گھر کا کوئی ایک بچہ ایسا بھی ہوتا ہے۔جو ٹھیک سے بول نہیں پاتا۔اس کی زبان صاف اور واضح نہیں ہوتی ہے۔وہ توتلا کر، رک،رک کر یا اٹک اٹک کر بولتا ہے۔والدین پریشان ہیں کہ باقی بچے تو ٹھیک بولتے ہیں۔اس...
Achay Rishte Ke Liye Powerful Wazifa
اگر آپ اس وجہ سے پریشان ہیں کہ اچھے رشتے نہیں آتے ہیں۔ اور اگر آتے ہیں تو بات بات بنتے بنتے رہ جاتی ہے۔یا جلد شادی کرنا چاہتے ہیں اور نہیں ہو پاتی ہے۔تو آپ ہمارا بتایا گیا وظیفہ آزمائیں یقین مانیں آپ اپنے نصیب پر خود حیران رہ جائیں گے۔وظیفہ یہ ہے یَا لَطِیْفُ،یَا...
Sugar Ke Mareez Ke Liye Shifa Ka Taweez
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آج کل شوگر کامرض بہت عام ہے۔ہر دوسرے،تیسرے گھر میں شوگر کا مریض ہے۔بعض لوگ ایسے ہیں جنھیں شوگر کی وجہ سے کبھی ہاتھ،کبھی پاؤں،یا پھر کبھی جسم کے کسی حصے پر زخم ہو جاتا ہے۔اور اسے ٹھیک کرنے کے لئے وہ بہت سی ادویات کھاتے ہیں لیکن دوائیاں اثر نہیں...
Kamzor Aur Girte Balon Ka Ilaj
ناظرین:آج کل بال گرنا عام سا مسئلہ ہے۔مر د ہو یا عورت ہر کوئی ہی بال جھڑنے کے معاملہ سے دو چار ہے لیکن اب آپ کو اس مسئلے کو لے کر پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بعض افراد تو اس بال جھڑنے کی وجہ سے گنجے پن کا شکار ہو رہے ہیں۔لہٰذا آج ہم آپ کو ایک پاور فل وظیفہ...