السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم
یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ
کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Bachon K Dil Se Dar Khatam Karne Ka Taweez
اکثر بچے رات کو سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں یا اندھیرے کے خوف سے وہ آنکھیں بند نہیں کرتے۔ اور بعض بچوں کو اپنے کمرے میں کسی نہ کسی شیطانی چیز کا عکس دکھائی دیتا ہے۔ اسی لیے وہ دن کے وقت بھی ڈر خوف میں مبتلا ہو کر روتے ہیں یا چیخیں مارتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے کے ساتھ بھی اس طرح...
Jail Se Rehai K Liye Surah e Yaseen Ka Taweez
اگر دشمنوں نے سفارشیں کروا کے یا روپیہ پیسہ خرچ کر کے بے گناہ شخص کے جیل سے رہائی کے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔تو یاد رکھیں کہ انصاف کی ایک عدالت ابھی بھی کھلی ہے اور وہ ہے اللہ کی عدالت۔ اس عدالت کا دروازہ اس انسان کے لیے فورا کھلتا ہے جس کی زبان پر سورۃیاسین کی...
Nakamiyon K Hasar Se Nikalne Ka Taweez
جو لوگ ناکامیوں الجھنوں اور ذہنی پریشانیوں کے ایسے حصار میں بری طرح پھنس چکے ہیں کہ نہ شادی ہو رہی ہے اور نہ کاروبار چل رہا ہے۔ پروموشن رکی ہوئی ہے، اولاد نہیں ہو رہی، جادو ٹونے اور بری نظر کا اثر ہے، تو سورۃیاسین کا تعویز آپ کو ناکامیوں کے اس حصار سے صرف تین دن کے...
Neend Main Shitani Cheezon Ka khatma
اکثر لوگوں کو دن یا رات میں سوئے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شیطانی چیز ان پر حملہ کر رہی ہے۔ جس وجہ سے ان پر ڈر خوف طاری ہو جاتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایسا ان لوگوں کے ساتھ تو ہوتا ہی ہے جن پر جادو یا جنات کا اثر ہو۔ لیکن ذہن کی ایک بیماری ہے جسے ویژول...
Shak Ki Bimari Khatam Karne Ka Taweez
شوہر کو بیوی پر شک کرنے کی عادت ہو، یا پھر بیوی شوہر پر شک کرتی ہو، یا پھر کسی بھی رشتے میں شک کی بنا پر اگر غلط فہمیاں اور لڑائی جھگڑے بار بار ہوتے ہیں، تو اس کا بہترین اور فوری روحانی حل سورۃ شوریٰ کے شفا والے تعویز میں ہے۔ اس لیے شک کی بیماری کو جڑسے ختم کرنے کے...
Dar Aur Khof Ko Khatam Karne Ka Taweez
ڈر اور خوف میں زندگی گزارنے والے افراد کے دماغ میں خوف کا ہارمون امیج ڈلا ایکٹو رہتا ہے۔ جو کہ خوف سٹریس اور ایگزائٹی کے ہارمون سکورٹی سول اور ایڈرینل ان کو بھی ایکٹو رکھتا ہے۔ لٰہذا ایسی صورت میں سرائیپو کیمپس کو ایکٹو کرے گا جو کہ یادوں اور جذبات کو کنٹرول کرتا ہے۔...
Surah Kahf Ka Powerful Naqsh
السلام علیکم ناظرین! حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن سورۃ کہف کی تلاوت کی قیامت کے دن آسمان تا زمین اس کے لیے نور ہی نور ہوگا۔اور اس کے دونوں جمعوں کے درمیان کے سب گناہ معاف...
Achy Rishty K Liye Surah Muzammil Ka Taweez
السلام علیکم ناظرین! اگر آپ کی شادی میں رکاوٹ ہے اچھے رشتے نہیں آتے یا آپ کو پسند کرنے کے بعد انکار کر دیتے ہیں۔ جس وجہ سے آپ کا کانفیڈنس ختم ہوتا جا رہا ہے اور آپ سٹریس اور ڈپریشن کا شکار رہنے لگے ہیں۔ اور چاہتے ہیں آپ کو قرآن کریم کی رو سے فوری اثر والا ایسا روحانی...
Naqsh Surah Yaseen For Respect In Office
السلام علیکم ناظرین!آفس میں کام کرنے والے مرد و خواتین کا سب سے بڑا پرابلم ہوتا ہے کہ بہت زیادہ محنت اور لگن سے کام کرنے کے باوجود بوس ان سے نہ خوش ہوتے ہیں۔ جس کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے کہ آفس کے پاس افراد ان کی قابلیت اور اچھی پرفارمنس دیکھتے ہیں تو ان سے حسد کرتے...
Jinnat Ko Jawan Larkion Par Ashiq Hone
السلام علیکم ناظرین! جنات کا جوان لڑکیوں پر عاشق ہونا اور ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنا دور حاضر کاتیزی سے بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔ لٰہذا آج کے موضوع میں ہم آپ سے شیئر کریں گے اس مسئلے سے فوری نجات کے لیے قرآن کریم کی رو سے بہترین علاج۔پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ جنات...
Surah e Ibrahim Ki Fazilat Aur Wazaif
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃابراہیم کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ سورۃ ابراہیم مکی سورۃ ہے اور اس کی 52...
Surah e Maryam Ki Behtareen Fazilat
السلام علیکم ناظرین! سورۃمریم میں 98 آیتیں اور چھ رکوع ہیں۔ سورۃمریم مکی سورت ہے جو ہجرت حبشہ سے پہلے نازل ہوئی۔یہ وہ دور تھا جب مشرکین مکہ نے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا تھا اور انہیں طرح طرح کی تکلیف پہنچانے لگے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحابہ کرام...