السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو  مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم

یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ

کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Surah e Hajj Ki Fazilat Aur Barkat

Surah e Hajj Ki Fazilat Aur Barkat

السلام علیکم ناظرین! سورۃ الحج مدنی سورت ہے اور اس میں 78 آیتیں اور 10 رکوع ہیں۔ اس سورت میں مکی اور مدنی دونوں صورتوں میں ہونے والے مضامین کا تذکرہ ہے۔ اس صورت کی چند آیات سفر ہجرت کے دوران بھی نازل ہوئیں۔ یوں یہ سورت منفرد مزاج کی صورت ہے۔سورت کے ابتدا میں قیامت کے...

Surah Al-Anbiya Ki Zabardast Fazilat

Surah Al-Anbiya Ki Zabardast Fazilat

السلام علیکم ناظرین! سورۃ انبیاء میں ہی اس آیت کا ذکر ہے کہ جس کو پڑھ کر حضرت یونس علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ سے نجات پائی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب حضرت یونس علیہ السلام نے اپنی قوم کی نافرمانیوں اور ان کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے تنگ ا ٓکر اللہ پاک...

Mah e Shaban Mein Darood Sharif Ki Barkat

Mah e Shaban Mein Darood Sharif Ki Barkat

السلام علیکم ناظرین!ماہ شعبان المعظم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مہینہ ہے اور یہ بابرکت مہینوں میں سے ایک ہے۔ اگر اس ماہ میں کوئی روحانی عمل یا وظیفہ کر لیا جائے تو اس عمل کے ناکام ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس لیے ماہ شعبان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ حاصل...

Surah e Zumar Ki Fazilat Aur Barkat

Surah e Zumar Ki Fazilat Aur Barkat

السلام علیکم ناظرین!سورۃ الزمر مکی سورت ہے اور اس میں 75 آیتیں اور آٹھ رکوع ہیں۔ اس سورت کے آخر میں جہنمیوں اور جنتیوں کے گروہوں کا ذکر ہے اس لیے اس کا نام سورہ زمر ہے اور اس سورت کا موضوع توحید عملی ہے۔ اس سورت میں دعوت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اصل مقصد بتایا...

Surah al Shura Ki Zabardast Fazilat

Surah al Shura Ki Zabardast Fazilat

السلام علیکم ناظرین! آج کے مو ضوع میں ہم سورۃ الشوری کی فضیلت اور اس سورت کو خواب میں پڑھنے کی تعبیر بیان کریں گے۔مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔سورۃ الشوری مکی سورت ہے اور اس میں 53 آیتیں اور پانچ رکوع ہیں۔ یہ سات حوا میم  میں سے تیسری...

Surah e Shura Ki Fazilat Aur Fawaid

Surah e Shura Ki Fazilat Aur Fawaid

السلام علیکم ناظرین! سورۃ الشعراء مکی سورت ہے اور اس کی 227 آیتیں اور 11 رکوع ہیں۔ آیات کی تعداد کے لحاظ سے سورۃ الشعراء طویل ترین مکی سورت ہے۔ سورۃ کا آغاز مشرکین مکہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ پاک کی طرف سے خاص طور پر تسلی دینے سے ہوتا ہے۔جب کفار...

Surah e Muhammad Ki Fazilat Aur Fawaid

Surah e Muhammad Ki Fazilat Aur Fawaid

السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃمحمد کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔جو شخص سورۃمحمد کو روزانہ ایک مرتبہ پڑھنے...

Surah Toor Ki Fazilat Aur Fawaid

Surah Toor Ki Fazilat Aur Fawaid

السلام علیکم ناظرین! آ ج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃطور کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔سورۃطور میں 49 آیات اور دو رکوع ہیں۔ یہ...

Ya Malikul Mulk Ka Powerful Wazifa

Ya Malikul Mulk Ka Powerful Wazifa

السلام علیکم ناظرین! اللہ تعالیٰ کائنات کی ہر چیز کا مالک ہے ہر چیز حقیقت میں اسی کی ہے۔ انسان کی ملکیت چند روزہ ہے یہ اسم جلالی ہے اور اس کے اعداد 212 ہیں۔ جو شخص اس ذات باری تعالیٰ کو اس اسمیَا مَالِکُ الْمُلْکِ  سے پکارتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے صاحب ملک یعنی دنیاوی...

Surah e Mumtahina Ki Fazilat Aur Fawaid

السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ الممتحنہ کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ اس مبار ک سورت میں 13 آیات اور دو...

Mah e Shaban Main Darood Sharif  Ka Wazifa

Mah e Shaban Main Darood Sharif Ka Wazifa

السلام علیکم ناظرین!کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ درود پاک پڑھنے سے ثواب ملتا ہے۔سلام پڑھنے سے جواب ملتا ہے اور جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف سے وعلیکم السلام کا جواب ا ٓجائے تو اور کیا چاہیے۔ اس لیے کثرت سے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو سلام پیش کرو اس کی مثال...

Surah e Burooj Ki Fazilat Aur Barkat

Surah e Burooj Ki Fazilat Aur Barkat

السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ البروج کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قران کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ سورۃ البروج میں 22آیات اور 1رکوع ہے۔یہ...