السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم
یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ
کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Rukhsati Mein Hail Rukawat Ko Door Karna
السلام علیکم ناظرین! سورۃ مزمل قرآن کریم کی ایک ایسی سورۃ مبارکہ ہے جو ان بہنوں کے لیے تو قدرت کا ایسا شاندار تحفہ ہے۔جن کا نکاح ہو چکا ہے لیکن رخصتی نہیں ہو رہی۔ہمارے تجربے کے مطابق جن بہنوں کا نکاح ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے تک رہتا ہے تو اس دوران رکاوٹ کی دو طرح...
Taweez Of Surah Yaseen To Solve Problem
السلام علیکم ناظرین! اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ دنیا بھر میں ہر امیر، غریب، نیک و بد کو قانون قدرت کے تحت دکھوں،غموں اور پریشانیوں سے کسی نہ کسی شکل میں ضرور واسطہ پڑتا ہے، لیکن وہ انسان خوش قسمت ہے جو اس غم دکھ اور پریشانی کو صبر و شکر اور حوصلہ کے ساتھ...
1 Secret Of Successful Person
السلام علیکم ناظرین! ہمارے ارد گرد بہت سے لوگ ایسے موجود ہیں۔ بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ دنیا ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے جو کہ اپنی زندگیوں میں الجھے ہوئے ہوتے ہیں اور انتہائی محنت اور سٹرگل کے باوجود بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو پاتی۔جس کی وجہ سے ہمیشہ پریشان...
Mohabbat Main Fori Mubtala Karne Wala Amal
السلام علیکم ناظرین! کیا آپ جانتے ہیں کہ قرآن کریم میں ایک ایسی زبردست آیت مبارکہ موجود ہے۔ جو ہر کسی کو آپ کی محبت میں فوری مبتلا کرنے کی خاصیت رکھتی ہے اس آیت کی بدولت نہ صرف خواتین شوہر کو اپنی محبت میں دیوانہ کر سکتی ہیں بلکہ سسرال میں بھی ہمیشہ راج کریں۔یہ ایسی...
3 Keys Of Successful Person
السلام علیکم ناظرین!جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انسان ساری زندگی اپنی کامیابی کے پیچھے بھاگتا ہے۔ اس کے لیے دن رات محنت کرتا ہے۔ جبکہ بعض لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن پر کامیابی کا نشہ اس قدر سوار ہوتا ہے کہ وہ اس کے لیے ہر اچھے سے اچھے اور برے سے برا راستہ اختیار کرنے...
Relationship Lines In Hand Before Marriage
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم آپ کو ہاتھ میں شادی کی لکیر کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ اور اس کے انسانی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ جانے کے لیے موضوع کو آخر تک ضرور دیکھیے گا۔ مگر اس سے پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ویب سائٹ پر ہم وظائف دعا اور...
Allah Se Dua Mein Kya Mangna Chahiye?
السلام علیکم ناظرین! کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ وہ ایسی کون سی چیز ہے جو بار بار اللہ پاک سے دعا میں مانگنی چاہیے۔ جس سے انسان کو سب کچھ مل جائے جس کی وہ خواہش کرتا ہے۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کون سی دعا ہے تو اس موضوع کو آخر تک لازمی دیکھیے گا۔ اس سے پہلے ہم...
Naak K Insani Shakhsiyat Par Asrat
السلام علیکم ناظرین! انسان اپنے ا عضاء اور خدوخال کی بنیاد پر ایک دوسرے سے منفرد ہوتے ہیں۔ جسم کے ان تمام اعضاء میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جس کا انسانی زندگی اور مزاج پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ چونکہ نہ کہ انسانی چہرے کا مرکز ہوتا ہے اور علم جفر کے مطابق ناک انسان کی...
Allah Ke Pak Namo Ka Wazifa
اللہ باری و تعالیٰ کا ذاتی نام ہے۔جو یکتا ہے۔کل کائنات کا مالک و قابض بلا شریک غیر ہے۔نہ اس نے کسی کو جنا ہے نہ اس کو کسی نے پیا کیا ہے۔ وہ اپنی ذات و صفات میں اکیلا ہے اور اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔(یَا اللّٰہ)جو شخص نماز جمعہ سے قبل طہارت و صفاتی اور سکون...
Karobar Main Tarqi Ka Taweez
ہمارے روحانی ماہرین نے اپنے مراقبات میں انتہائی جدوجہد کے بعد اس اسم اعظم کے راز کو پا لیا۔جس کی بدولت کاروبار میں ترقی کا وہ عالم ہو جاتا ہے کہ جس پر لوگ بھی رشک کرتے ہیں۔ یہ نقش ہزاروں سائلین پر آزمایا گیا، جس سے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ اور یہ صرف کہنے کی بات...
Best Dua For Laylatul Qadr In Ramadan
ہم ہر مذہب کے افراد کو(پرے فور آل ) کے افضل ترین دعا پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں کہ اگرآپ 27 رمضان المبارک کو بے شمار مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعاؤں میں شامل ہو کر لا کھوں افراد کی پرخلوص دعا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو۔(سُبۡحَانَ اللّٰہِ یَا...
Mah e Ramzan Ki Afzal Tareen Dua
ہم ہر مذہب کے افراد کو(پرے فور آل ) کے افضل ترین دعا پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں کہ اگرآپ 27 رمضان المبارک کو بے شمار مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعاؤں میں شامل ہو کر لا کھوں افراد کی پرخلوص دعا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو۔(سُبۡحَانَ اللّٰہِ یَا...