السلام علیکم ناظرین! سورۃ الشعراء مکی سورت ہے اور اس کی 227 آیتیں اور 11 رکوع ہیں۔ آیات کی تعداد کے لحاظ سے سورۃ الشعراء طویل ترین مکی سورت ہے۔ سورۃ کا آغاز مشرکین مکہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ پاک کی طرف سے خاص طور پر تسلی دینے سے ہوتا ہے۔جب کفار مکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تبلیغ کا مقابلہ اپنی ہٹ دھرمی اور مسلسل انکار سے کر رہے تھے اور اس کے لیے طرح طرح کے بہانے تراشتے چلے جاتے تھے۔ کہتے کہ آپ نے ہمیں کوئی نشانی تو دکھائی نہیں پھر ہمیں کیسے یقین آئے کہ آپ نبی ہیں۔کبھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو شاعر قرار دے کر آپ کی تعلیم و تلقین کو باتوں میں اڑا دینے کی کوشش کرتے اور کبھی یہ کہہ کر معاذ اللہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مذاق اڑاتے کہ ان کے پیرو یا تو چند نادان نوجوان ہیں، یا پھر ہمارے معاشرے کے ادنیٰ طبقات کے لوگ حالانکہ اگر اس تعلیم میں کوئی جان ہوتی تو اشراف قوم اور شیوخ اس کو قبول کرتے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان لوگوں کو معقول دلائل کے ساتھ ان کے عقائد کی غلطی اور توحید و معاد کی صداقت سمجھانے کی کوشش کرتے کرتے تھک جاتے تھے مگر وہ ہر دھرمی کی نت نئی صورتیں اختیار کرتے نہ تھکتے تھے۔ یہی چیز آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے سہانے روح بنی ہوئی تھی اور اس غم میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم بہت رنجیدہ رہتے تھے۔ تو ان حالات میں یہ صورت نازل ہوئی جس میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تسلی دی گئی اور دل جوئی کی گئی اور کفار کو ہر دھرم قرار دیا گیا ہے جو اللہ پاک کی اس زمین پر اتنی نشانیاں دیکھنے کے باوجود بھی ایمان نہیں لاتے اور جو آخرت میں سخت عذاب کا شکار ہوں گے۔ اس کے بعد سات انبیاء کرام علیہ السلام حضرت موسی علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام،حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ہود علیہ السلام،حضرت صالح علیہ السلام، حضرت لوط علیہ السلام اور حضرت شعیب علیہ السلام کا اپنی قوم کو ہمت اور عظیمت کے ساتھ توحید کی دعوت دینے کا ذکر ہے۔دعوت توحید کو قبول کرنےوالے اہل ایمان کو نجات دینے اور کفار پر دنیا میں بھی عذاب اتارے جانے کا بیان ہے۔ گویا ان واقعات کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کو تسلی دی گئی ہے کہ بالآخر اہل ایمان ہی کامیاب ہوں گے۔کفار و مشرکین نافرمان قوموں کے دردناک انجام سے باخبر ہو کر اپنی بروقت اصلاح کر لیں۔ اس صورت کے آخر میں فضائل قران کا بیان ہے اور شاعروں کی عمومی کمزوریوں کو بیان کرتے ہوئے اچھے شعراء کی صفات کا ذکر کیا گیا ہے۔ ناظرین سورۃ الشعراء سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔۔جیسا کہ ایسے بچے جو اپنے ماں باپ یا بڑوں کے ساتھ بد کلامی کرتے ہو نافرمان ہوں تو ان کو اگر روزانہ سورۃ الشعراء تلاوت کر کے پانی پر دم کر کے پلایا جائے تو وہ اپنی بد کلامیوں سے باز ا جائیں گے۔ اور 21 روز کے اندر ان میں شائستگی پیدا ہو جائے گی۔ اگر کوئی شخص کسی بھی قسم کے ڈر یا خوف میں مبتلا ہو۔جیسے اندھیرے سے خوف محسوس ہونا جس کی وجہ سے آدھی رات کو آنکھ کھل جانا وغیرہ تو ایسی صورت میں سورۃ الشعراء کو مشک عنبراور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویز تیار کر لیں۔ اور پھر اس پر ایک مرتبہ سورۃ الشعراء تلاوت کر کے دم کریں اور گلے میں پہن لیں۔ تو اس سورت کی برکت سے جیسا بھی ڈر خوف ہوگا جاتا رہے گا اور اللہ پاک اس کے ذہن و قلب کو سکون بخشیں گے۔ ایسے رشتہ دار یا جان پہچان والے لوگ جو زبان سے اذیت دیتے ہو یعنی بات بات پر دانے دیتے ہو یا دل دکھاتے ہوں تو سورۃ الشعراء کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے گلے میں پہن لے۔ اس عمل سے نفرت کرنے والے یا طنز کرنے والے لوگ آپ کی عزت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اور معاشرے میں آپ کو ایسا مقام و مرتبہ حاصل ہوگا جس سے ہر کوئی آپ کی قسمت پر رشک کرے گا انشاء اللہ۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ الشعراء کا تعویز ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Isme Azam Ya Nooru Ko Parhne K Kamal
السلام علیکم ناظرین! اسم مبارکیَا نُوْرُاللہ پاک کا ایسا صفاتی نام ہے۔ جس کا مطلب ہے(سرتابہ نور اور نور بخشنے والا) ہم نور کا تصور روشنی سے کرتے ہیں مگر اس کی اصل حقیقت مشاہدے کے علاوہ کسی اور ذریعے سے سامنے نہیں آتی۔ اللہ پاک کی ذات نور ہے لٰہذا جو شخص اس ذات کو اس...
Isme Azam Ya Maino Ko Parhane Ka Kamal
السلام علیکم ناظرین! اسم الٰہیُیَا مَا نِعجس کا مطلب ہے(روک دینے والا) اور اس کے 61 اعداد ہیں۔ ایسے افراد جن کا روزگار نہ چلتا ہو، کاروبار اور حلال روزگار کی تلاش میں ہو پر کوئی صورت نظر نہ اتٓی ہو تو اسم اعظمُیَا مَا نِعکو روزانہ نماز عصر اور مغرب کے درمیان 161 مرتبہ...
Ya Malikul Mulki 212 Martaba Padhne K Kamal
السلام علیکم ناظرینیَا مَالِکُ الْمُلْکِیعنی کائنات کی ہر چیز کا مالک اللہ ہے۔ اور اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ ہر چیز حقیقت میں اسی کی ہے جبکہ انسان کی ملکیت مجازی اور چند روز کی ہے۔ اس مبارک نام کے 212 اعداد ہیں۔جو شخص اللہ تعالیٰ کو اس اسم سے پکارتا ہے...
Isme Azam Ya Jamiu Ko Parhne K Fawid
السلام علیکم ناظرین! اللہ پاک کا صفاتی نامیَا جَامِعُیعنی (جمع کرنے والا) اس پاک نام کے 112 اعداد ہیں۔ ایسے عزیز و اقارب جو کسی لڑائی یا معمولی باتوں کی وجہ سے ناراض ہو گئے ہوں اور کسی خوشی یا غمی کے موقع پر بھی شمولیت اختیار نہ کرتے ہو۔ اور اگر کوئی چاہے کہ ان میں...
Surah e Maryam Ki Behtareen Fazilat
السلام علیکم ناظرین! سورۃمریم میں 98 آیتیں اور چھ رکوع ہیں۔ سورۃمریم مکی سورت ہے جو ہجرت حبشہ سے پہلے نازل ہوئی۔یہ وہ دور تھا جب مشرکین مکہ نے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا تھا اور انہیں طرح طرح کی تکلیف پہنچانے لگے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحابہ کرام...
Surah e Hajj Ki Fazilat Aur Barkat
السلام علیکم ناظرین! سورۃ الحج مدنی سورت ہے اور اس میں 78 آیتیں اور 10 رکوع ہیں۔ اس سورت میں مکی اور مدنی دونوں صورتوں میں ہونے والے مضامین کا تذکرہ ہے۔ اس صورت کی چند آیات سفر ہجرت کے دوران بھی نازل ہوئیں۔ یوں یہ سورت منفرد مزاج کی صورت ہے۔سورت کے ابتدا میں قیامت کے...
Surah Al-Anbiya Ki Zabardast Fazilat
السلام علیکم ناظرین! سورۃ انبیاء میں ہی اس آیت کا ذکر ہے کہ جس کو پڑھ کر حضرت یونس علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ سے نجات پائی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب حضرت یونس علیہ السلام نے اپنی قوم کی نافرمانیوں اور ان کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے تنگ ا ٓکر اللہ پاک...
Mah e Shaban Mein Darood Sharif Ki Barkat
السلام علیکم ناظرین!ماہ شعبان المعظم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مہینہ ہے اور یہ بابرکت مہینوں میں سے ایک ہے۔ اگر اس ماہ میں کوئی روحانی عمل یا وظیفہ کر لیا جائے تو اس عمل کے ناکام ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس لیے ماہ شعبان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ حاصل...
Allah Pak K Noorani Isme Ya Qavio Ki Barkat
السلام علیکم ناظرین! آج کے اس موضوع میں ہم آپ کے لیے لے کر آئے ہیں۔ اللہ پاک کے ایک عظیم ترین صفاتی نامیَا قَوِّیُکے ایسے فوائد جن کی فضیلتوں اور برکتوں کو حاصل کرنے کی ہر کوئی حد درجہ خواہش رکھتا ہے۔ اس اسم شریف کے فیض و برکات کو جاننے والے دراصل اس کے چاہنے والے ہی...
Allah K Sifati Name Ya wakeelo Ki barkat
السلام علیکم ناظرین! الوکیل وَکْل سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں کہ جو اپنا کام خود سرانجام دینے سے عاجز ہو اور جب انسان کسی دوسرے پر اعتماد اور وضوع کرتا ہے۔ تب اسے وکیل کہتے ہیں وکیل کے معنی تمام مخلوقات کے کام بنانے والا، ان کی روزی پوری کرنے والا، اس کی بارگاہ میں...
Surah e Zumar Ki Fazilat Aur Barkat
السلام علیکم ناظرین!سورۃ الزمر مکی سورت ہے اور اس میں 75 آیتیں اور آٹھ رکوع ہیں۔ اس سورت کے آخر میں جہنمیوں اور جنتیوں کے گروہوں کا ذکر ہے اس لیے اس کا نام سورہ زمر ہے اور اس سورت کا موضوع توحید عملی ہے۔ اس سورت میں دعوت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اصل مقصد بتایا...
Surah al Shura Ki Zabardast Fazilat
السلام علیکم ناظرین! آج کے مو ضوع میں ہم سورۃ الشوری کی فضیلت اور اس سورت کو خواب میں پڑھنے کی تعبیر بیان کریں گے۔مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔سورۃ الشوری مکی سورت ہے اور اس میں 53 آیتیں اور پانچ رکوع ہیں۔ یہ سات حوا میم میں سے تیسری...