السلام علیکم ناظرین! سورۃ حم السجدہ مکی سورت ہے اور اس میں 54 آیتیں اور چھ رکوع ہیں۔ سورۃحم سجدہ کا دوسرا نام سورۃفصلت ہے۔ یہ سورۃ تب نازل ہوئی جب قریش کے کچھ سردار مسجد حرام میں محفل جمائے بیٹھے تھے اور مسجد کے ایک دوسرے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تنہا تشریف رکھتے تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب حضرت حمزہ ایمان لا چکے تھے اور قریش کے لوگ مسلمانوں کی جمعیت میں روز افز و اضافہ دیکھ کر پریشان ہو رہے تھے۔ اور اسی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آگے مختلف تجویزیں رکھی جائیں شاید کہ ان میں سے آپ کوئی تجویز پسند فرمائے اور ان کی مخالفت اور لوگوں کو راہ حق کی طرف مائل کرنا چھوڑ دے۔ اس موقع پر عنبہ پھر نبیہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس جا بیٹھا جب آپ اس کی طرف متوجہ ہوئے تو اس نے کہا بھتیجے تم اپنی قوم میں اپنے نصب اور خاندان کے اعتبار سے جو حیثیت رکھتے ہو وہ تمہیں معلوم ہے۔ مگر تم اپنی قوم پر ایک بڑی مصیبت لے آئے ہو۔ تم نے جماعت میں تفرقہ ڈال دیا ہے قوم کے دین اور ان کے معبودوں کی برائی کی اور ایسی باتیں کرنے لگے جن کے معنی ہیں کہ ہم سب کے باپ دادا کافر تھے۔ اس نے کہا میں کچھ تجویزیں تمہارے سامنے رکھتا ہوں ان پر غور کرو شاید کہ ان میں سے کسی کو تم قبول کر لو۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ابو الولید آپ کہیں میں سنوں گا۔ اس نے کہا یہ کام جو تم نے شروع کیا ہے اس سے اگر تمہارا مقصد مال حاصل کرنا ہے تو ہم سب مل کر تم کو اتنا کچھ دے دیتے ہیں کہ تم ہم سب سے زیادہ مالدار ہو جاؤ۔ اگر اس سے اپنی بڑائی چاہتے ہو تو ہم تمہیں اپنا سردار بنا لیتے ہیں ہر معاملے کا فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہوگا۔اگر بادشاہی چاہتے ہو تو ہم تمہیں بادشاہ بنا لیتے ہیں عنبہ باتیں کرتا رہا اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم خاموشی سے سنتے رہے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ابولید جو کچھ کہنا تھا کہہ چکے اب میری بات سنو۔ آپ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی پھر جس سورت کی تلاوت شروع کی یعنی سورۃ السجدہ تھی۔ جس میں ان بیہودہ باتوں کی طرف سے کوئی التفات نہ کیا گیا جو اس نے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کہی تھی۔ اس اندھی اور بحری مخالفت کے جواب میں جو کچھ فرمایا گیا۔ اس کا باحصل یہ ہے یہ خدا ہی کا نازل کردہ کلام ہے اور عربی زبان ہی میں ہے جو حقیقتیں اس میں صاف صاف کھول کر بیان کی گئی ہے۔ جاہل لوگ ان کے اندر علم کی کوئی روشنی نہیں پاتے مگر سمجھ بوجھ رکھنے والے اس روشنی کو دیکھ بھی رہے ہیں اور اس سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔ یہ تو خدا کی رحمت ہے کہ اس نے انسان کی رہنمائی کے لیے یہ کلام نازل کیا تم نے اگر اپنے دلوں پر غلاف چڑھا لیے ہیں اور اپنے کان بہرے کر لیے ہیں تو نبی کے سپرد یہ کام نہیں کیا گیا کہ جو نہیں سننا چاہتا اسے سنائے اور جو نہیں سمجھنا چاہتا۔اس کے دل میں زبردستی اپنی بات اتارے۔ تم چاہے اپنی انکھیں اور کان بند کر لو اور اپنے دلوں پر غلاف چڑھا لو۔مگر حقیقت یہی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی ہے اور تم کسی دوسرے کے بندے نہیں ہو تمہاری ضد سے بہرحال یہ حقیقت نہیں بدل سکتی۔ تمہیں کچھ احساس بھی ہے کہ یہ شرک اور کفر تم کس کے ساتھ کر رہے ہو اس خدا کے ساتھ جس نے یہ کائنات بنائی ہے۔جو زمین و آسمان کا اکیلا خالق و مالک ہے جس کی پیدا کی ہوئی برکتوں سے اس زمین میں تم فائدہ اٹھا رہے ہو اور اس کے مہیا کیے ہوئے رزق پر تم پل رہے ہو۔ اس کا شریک تم ان حقیر مخلوقات کو بناتے ہو اور سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ضد میں ا ٓکر منہ موڑتے ہوں اچھا۔ اگر نہیں مانتے تو خبردار ہو جاؤ کہ تم پر اسی طرح کا عذاب اچانک ٹوٹنے کے لیے تیار ہے۔جیسا عاد اور ثبوت پر آیا تھا اور یہ عذاب تمہارے جرم کی آخری سزا نہ ہوگا بلکہ آگے میدان حشر کی باز پرس اور جہنم کی آگ ہے۔یہ قرآن ایک اٹل کتاب ہے اسے تم اپنی گھٹیا چالوں اور اپنے جھوٹ کے ہتھیاروں سے شکست نہیں دے سکتے۔ آج تم نہیں مان رہے ہو مگر عنقریب تم اپنی آنکھوں سے دیکھ لو گے کہ اس قرآن کی دعوت تمام افاق پر چھا گئی ہے اور تم خود اس سے مغلوب ہو چکے اس وقت تمہیں پتہ چل جائے گا کہ جو کچھ تم سے کہا جا رہا تھا مخالفین کو یہ جوابات دینے کے ساتھ ان مسائل کی طرف بھی توجہ فرمائی گئی ہے۔جو شدید مزاحمت کے ماحول میں اہل ایمان کو اور خود نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو درپیش تھے۔ہر اس شخص کی جان عذاب میں ا ٓجاتی جس کے متعلق یہ ظاہر ہو جاتا تھا کہ وہ مسلمان ہو گیا ہے۔ ایسے وقت میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور ایمان کے راستے پر قائم رہنے اور صبر کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ناظرین ہمارے روحانی سینٹر میں اسی مبارک سورۃکے تعویذات بھی موجود ہیں جو خاص روحانی کلیات کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ اگر آپ کم وقت میں بیش بہا برکتوں کو سمیٹنا چاہتے ہیں اور اپنی پریشانیوں سے مکمل اور فوری چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو اسی سورۃ کا تعویز حاصل کرنے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Rajab K Chand Ka Khas Wazifa
السلام علیکم ناظرین! رجب جنت کی ایک نہر کا نام بھی ہے۔ جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا، اور برف سے زیادہ ٹھنڈا ہے۔ اور یہ پاک پانی دودھ اور شہد کی اس نہر سے وہی پیے گا جو اس ماہ مبارک کو پا لے اور اس کے فضائل و برکات سے فیضیاب ہو۔نبی کریم صلی اللہ...
Shohar Ka Biwi Ko Kharcha Dena
السلام علیکم ناظرین! میاں بیوی کا رشتہ بہت ہی مقدس ہوتا ہے۔ جس کو نبھانے کے لیے بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن میں سے اہم ذمہ داری بیوی اور گھر کے اخراجات پورے کرنا ہے۔ بعض شوہر ایسے ہوتے ہیں جو اپنی اس ذمہ داری کو پورا نہیں کرتے اور اپنی بیویوں کو خرچہ نہیں دیتے...
Surah e Kahf Parhne Ki Fazilat
السلام علیکم ناظرین!سورۃکہف ایک ایسی مبارک سورت ہے جس میں انسان کی زندگی سے جڑے ایک نہیں بلکہ ہزاروں مسائل کا فوری روحانی حل موجود ہے۔ اسی لیے جو لوگ اس سورۃ مبارکہ کی فضیلت سے واقف ہیں وہ خاص طور پر جمعہ کے روز سورۃکہف ضرور تلاوت کرتے ہیں۔ لیکن اس سورۃ مبارکہ کا جتنا...
Shohar Aur Biwi Mein Mohabbat Ka Naqsh
السلام علیکم ناظرین! میاں بیوی کا رشتہ نہایت ہی خوبصورت ہوتا ہے لیکن اتنا ہی نازک بھی ہوتا ہے۔ اسی لیے زیادہ تر بیویوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے پورا کریں تاکہ شوہر ان سے خوش ہو جائیں۔ ایسے معاملات میں بہت کم بیویاں ہی شوہر کے دل پر راج...
Dimagh Ko Tez Karne Wali Ayat Ka Amal
السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم آپ کو سورۃ طہٰ کا ایک ایسا روحانی عمل بتائیں گے۔جو کند اور کمزور دماغ کو کمپیوٹر کی طرح تیز کر دے گا اور سینے کو علم کے لیے کھول دے گا۔خاص طور پر ایسے لوگ جو اپنے بچوں کی پڑھائی کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور ان کے بچوں کا پڑھائی...
Kamyab Zindagi Guzarne Ke Chand Asool
السلام علیکم ناظرین! آج کے اس موضوع میں ہم آپ کو امیر اور کامیاب زندگی گزارنے کے کچھ اصول بتائیں گے، جن پر اگر آپ عمل کریں گے تو آپ کی زندگی بدل جائے گی۔ اس موضوع میں ہم آپ کو امیر انسان بننے کے کچھ سیکرٹ سے آگاہ کریں گے جنہیں جان کر آپ اپنی زندگی میں خوب ترقی کر سکتے...
Rukhsati Mein Hail Rukawat Ko Door Karna
السلام علیکم ناظرین! سورۃ مزمل قرآن کریم کی ایک ایسی سورۃ مبارکہ ہے جو ان بہنوں کے لیے تو قدرت کا ایسا شاندار تحفہ ہے۔جن کا نکاح ہو چکا ہے لیکن رخصتی نہیں ہو رہی۔ہمارے تجربے کے مطابق جن بہنوں کا نکاح ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے تک رہتا ہے تو اس دوران رکاوٹ کی دو طرح...
Taweez Of Surah Yaseen To Solve Problem
السلام علیکم ناظرین! اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ دنیا بھر میں ہر امیر، غریب، نیک و بد کو قانون قدرت کے تحت دکھوں،غموں اور پریشانیوں سے کسی نہ کسی شکل میں ضرور واسطہ پڑتا ہے، لیکن وہ انسان خوش قسمت ہے جو اس غم دکھ اور پریشانی کو صبر و شکر اور حوصلہ کے ساتھ...
1 Secret Of Successful Person
السلام علیکم ناظرین! ہمارے ارد گرد بہت سے لوگ ایسے موجود ہیں۔ بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ دنیا ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے جو کہ اپنی زندگیوں میں الجھے ہوئے ہوتے ہیں اور انتہائی محنت اور سٹرگل کے باوجود بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو پاتی۔جس کی وجہ سے ہمیشہ پریشان...
Mohabbat Main Fori Mubtala Karne Wala Amal
السلام علیکم ناظرین! کیا آپ جانتے ہیں کہ قرآن کریم میں ایک ایسی زبردست آیت مبارکہ موجود ہے۔ جو ہر کسی کو آپ کی محبت میں فوری مبتلا کرنے کی خاصیت رکھتی ہے اس آیت کی بدولت نہ صرف خواتین شوہر کو اپنی محبت میں دیوانہ کر سکتی ہیں بلکہ سسرال میں بھی ہمیشہ راج کریں۔یہ ایسی...
3 Keys Of Successful Person
السلام علیکم ناظرین!جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انسان ساری زندگی اپنی کامیابی کے پیچھے بھاگتا ہے۔ اس کے لیے دن رات محنت کرتا ہے۔ جبکہ بعض لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن پر کامیابی کا نشہ اس قدر سوار ہوتا ہے کہ وہ اس کے لیے ہر اچھے سے اچھے اور برے سے برا راستہ اختیار کرنے...
Relationship Lines In Hand Before Marriage
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم آپ کو ہاتھ میں شادی کی لکیر کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ اور اس کے انسانی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ جانے کے لیے موضوع کو آخر تک ضرور دیکھیے گا۔ مگر اس سے پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ویب سائٹ پر ہم وظائف دعا اور...